... loading ...
سال 2017 مئی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے اپنی جذباتی تقریر میں دھمکی دی تھی کہ پاکستان کے منتخب وزیراعظم سے حساب مانگنے والوں کے لیے زمین تنگ کردی جائے گی۔ یہ ویڈیوایک تقریب کے دوران نہال ہاشمی نے جوش خطابت میں کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ حساب لینے والے کل ریٹائر ہوجائیں گے اور ہم ان کا یوم حساب بنادیں گے۔ویڈیو میں نہال ہاشمی کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے،’اور سن لو جو حساب ہم سے لے رہے ہو، وہ تو نواز شریف کا بیٹا ہے، ہم نواز شریف کے کارکن ہیں، حساب لینے والوں! ہم تمھارا یوم حساب بنا دیں گے’۔ان کا مزید کہنا تھا، ‘جنھوں نے بھی حساب لیا ہے اور جو لے رہے ہیں، کان کھول کے سن لو! ہم نے چھوڑنا نہیں تم کو، آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہو جاؤ گے، ہم تمھارے بچوں کے لیے، تمھارے خاندان کے لیے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے’۔
ایک سینئروکیل‘ قانون دان اورسینیٹرکی جانب سے اس قسم کابیان سامنے آنے کے بعدمیڈیاسمیت ہرجانب سے مذمت کی گئی۔سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لیا۔ کیونکہ نہال ہاشمی کابیان سراسرتوہین عدالت ہی نہیں کھلی دھمکی بھی تھی۔جس کے بعد عدالت کی جانب سے انھیں نوٹس جاری کیاگیا۔سماعت کے دوران ابتدامیں نہال ہاشمی نے جاری ویڈیوں بیان سے لاتعلقی کااظہارکیااورجب ہرجانب سے ملامت کی گئی اوران کی پارٹی نے ہی ان سے منہ موڑکران کے راستے جداکردیئے توانھوں نے عدالت میں پیش ہوکرمعافی نامہ جمع کرایا۔کیس کی سماعت جاری رہی ۔ گزشتہ روزسپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔جس کے بعد وہ 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے ،عدالتی فیصلے کے بعد پولیس سینیٹر نہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ لے گئی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
توہین عدالت کیس کا فیصلہ 2-1 کے تناسب سے آیا، فیصلہ جسٹس آصف کھوسہ نے پڑھ کر سنایا جبکہ جسٹس دوست محمد فیصلے میں خاموش رہے۔ مذکورہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا، جو بعد میں جاری کیا جائے گا ۔ فیصلہ سناتے ہوئے آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ دو ججز کا اس سزا پر اتفاق ہے، تاہم جسٹس دوست محمد نے اس حوالے سے فیصلے میں ایک اختلافی نوٹ بھی لکھا ہے۔اڈیالہ جیل جاتے ہوئے نہال ہاشمی نے وکالت نامے پر دستخط کیے تھے اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ سزایافتہ سینیٹر وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے۔
اس حوالے سے دیکھاجائے تویہ کہناغلط نہ ہوگاکہ نوازشریف کی بطوروزیراعظم نااہلی کے بعدسے نوازشریف سمیت تمام مسلم لیگی رہنمائوں ‘وفاقی وزراء کی توپو ں کارخ عدالت کی جانب ہے اوروہ کسی بھی موقع پراشتعال انگیزبیان جاری کرنے سے نہیں چوکتے ۔نوازشریف ہویاان کی صاحبزاد ی مریم صفدر‘میڈیاٹاک ہویانجی محفل یاکوئی بھی جلسہ ان کی گفتگوکی ابتداء ہی عدلیہ مخالف بیانات سے ہوتی ہے ۔ بات صرف نوازشریف یاان کی فیملی کی ہی نہیں ہے ۔ مسلم لیگ کے دیگررہنمابھی اب توکھل کراعلی ترین عدالتوں کے ججزپرلعن طعن کرنے سے نہیں چوکتے اس حوالے وزیرمملکت طلال چوہدری کابھی ایک بیان سامنے آچکاہے جب انھوں نے گوجرانوالہ کے جلسے میں ہوش کا دامن کھوتے ہوئے نوازشریف سے مطالبہ کرڈالاتھاکہ ایسے ججزکواٹھاکرباہرپھینک دیاجائے جوانصاف فراہم کرنے میں ناکام رہیں۔ طلال چوہدری کی عدلیہ مخالف تقریربھی خود ان کے گلے پڑچکی ہے اورسپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لیتے ہوئے انھیں چھ فروری کوطلب کرلیاہے ۔ اس علاوہ نوازشریف ‘مریم صفدر‘کیپٹن صفدر اور رانا ثناء اللہ کے عدلیہ مخالف بیانات باز ی کے خلاف لاہورہائیکورٹ اورسپریم کورٹ میں متعدددرخواستیں دائرکی جاچکی ہیں ۔جن میں عدالت سے توہین عدالت کی کارروائی کامطالبہ کیاگیاہے۔
نہال ہاشمی کے خلاف اعلی عدالت کے فیصلے اورجیل روانہ کیے جانے کے بعد بھی ن لیگ کی قیادت اورمرکز ی رہنمائوں کی عدلیہ مخالف بیان بازی جاری ہے۔ جسے دیکھتے ہوئے لگتاہے کہ نوازشریف اوران کی پارٹی نے طے کرلیاہے کہ وہ کسی صور ت عدلیہ مخالف مہم نہیں روکیں گے چاہے اس کے عیوض جیل جانے سمیت انھیں کوئی بھی قیمت اداکرنی پڑے ۔ جبکہ مجھے کیوں نکالا کی گردان کرنے والے نوازشریف تودورہ کراچی کے دوران اس بات کاکھل کراظہارکرچکے ہیں کہ ان کی آئندہ عام انتخابات میں شرکت کوروکنے کے لیے ہی یہ ساری پلاننگ کی جارہی ہے ۔جواس بات کااشار ہ ہے کہ آنے والے دنوں میں مسلم لیگ ن اعلی عدلیہ سے محاذآرائی جاری رکھنا چاہتی ہے ۔ جبکہ سیاسی مخالفین کے مطابق نوازشریف عدلیہ مخالف تقاریرکرکے اشتعال پھیلانا چاہتے جس کامقصدایک جانب توجیل جاکرسیاسی شہیدبننااوردوسر ی جانب ملک میں انارکی پھیلاکرخودپرلگے کرپشن کے الزمات سے ووٹرزکی توجہ ہٹانااورسیاسی شہیدبن کرعوام کی ہمدردیاں حاصل کرنا۔ جوفی الحال کسی صورت ممکن نظرنہیں آتا۔ ماسوائے پنجاب کے دیگرصوبوں میں ن لیگ کی قیادت کووہ پذیرائی حاصل نہیں ہوپارہی جو نوازشریف کی خواہش ہے اس کے علاوہ پنجاب کے شہروں میں بڑے بڑے جلسے بھی اس بات کااظہارنہیں کہ آنے والے دنوں میں ان جلسوں میں شریک افرادن لیگ کوووٹ بھی دیں گے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے طلال چوہدر ی کی توہین عدالت میں طلبی اورلاہورہائیکورٹ نوازشریف ودیگرکے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت کے لیے منظوری اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ آنے والے دنوں میں حالات کسی صورت سابق وزیراعظم اوران کے رفقاء کے لیے موافق نہیں ہوسکتے ۔ ماضی کے مقابلے میں باشعورعوام اس بات کواچھی طرح سمجھنے لگیں ہیں کہ کیاصحیح اورکیاغلط جبکہ ان کی رہنمائی کے لیے آزادمیڈیابھی موجودہے ۔ضرورت اس امرکی ہے ن لیگ آئندہ آنے والے دنوں انتخابات کی تیاری کے لیے عدلیہ مخالف مہم سے تائب ہوکرکوئی اورلائحہ عمل تیارکرکے ور نہ بہت حد ممکن ہے نوازشریف سمیت مسلم کے مرکزی رہنمائوں کوجیل سے الیکشن لڑناپڑے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ، قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا تشدد کسی صورت قبول نہیں،پی ٹی ائی کا معافی مانگنے اور واضع لائحہ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ کرینگے، صحافیوں کا اعلان توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان...
پہلے ہی اِس معاملے پر بہت تاخیرہو چکی ہے ، فوری طور پر اقوام متحدہ جانا چاہیے، پاکستان کے دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوناچاہیے، ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے، ملتان میں متاثرین سے خطاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ...
محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پورٹ قاسم سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق جبکہ تین کو بچا لیا گیا، ریسکیو حکام کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے...
قدرتی آفات کو ہم اللہ تعالیٰ کی آزمائش سمجھ کر اِس سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ، امیر جماعت اسلامی چالیس سال سے مسلط حکمران طبقے سے صرف اتنا پوچھتا ہوں کہ یہ کس کو بے وقوف بناتے ہیں، گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات میں ہمارے حکمرانوں کی...
کسی بھی معاہدے میں اسرائیل کا فلسطین سے مکمل انخلا شامل ہو نا چاہئے ہم اپنے عوام پر جارحیت کو روکنے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں، بیان فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی آخری وارننگ کے بعد فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تی...
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ،متعلقہ اداروں کا ہنگامی الرٹ جاری،ملتان میں ریلے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ایک عملی منصوبہ تیار کر لیا ،وزارت آبی وسائل صوبے بھر میں مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا خطرہ ،پنجاب سے آنیو...
نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی اورسلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں، فول پروف سکیورٹی انتظامات کراچی سے آزاد کشمیر تک ریلیاں اورجلوس نکالے گئے، فضائوں میں درود و سلام کی صدائوں کی گونج اٹھیں رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت ...
قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے،پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی حدود کا دفاع کیا،صدرآصف علی زرداری پاکستانی فضائیہ ہمیشہ کی طرح ملکی خودمختاری، جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرتی رہے گی،شہبازشریف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے ...
افواج پاکستان نے 6 ستمبر 1965 کو بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے،امیر جماعت اسلامی پاکستان کسی ایکس وائی زی صدر وزیراعظم یا بیوروکریٹ کا نہیں ہے بلکہ پاکستانیوں کا ہے،میڈیا سے گفتگو لاہور(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کان کھول ...
6ستمبرشجاعت اور بہادری کاتاریخ ساز دن،شہدا اور غازیوں کے ورثے سے ملنے والی طاقت ، جذبہ اور شجاعت ہماری اصل قوت ہے،محسن نقوی یومِ دفاع ہماری جرات کی روشن علامت ہے،پاک فوج نے ایک طاقت رکھنے والے دشمن کو شکست دی ،غرور کو توڑ کر ملک کا نام روشن کیا،مصطفی کمال وفاقی وزرا نے کہا ہے...
ایٔر فورس ڈے پر پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کی جرأت کو سراہتا ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی 7 ستمبر ہماری تاریخ میں جرأت، قربانی اور پاکستان ایٔر فورس کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت کا دن ہے،پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکس...
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ کو جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کیلئے انفرادی طور مشاورت کیوں کی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟ آپ ججز کوکنٹرولڈ فورس کے طور پ...