... loading ...
پینے کا صاف پانی، 24کمپنیوں پر پابندی خوش آئند اقدام ہے ۔ اسے عوام کی بدقسمتی ہی کہا جائے گا کہ وہ خود اپنی جیب سے اخراجات کرکے بیماریاں مول لیتے ہیں، اشیا ئے خوردنی اورمیک اپ تک میں ملاوٹ کے مظاہر تو سامنے آتے ہی رہتے ہیں، لیکن اب تو یہ بھی ثابت ہوگیا ہے کہ بازار سے پینے کا جو پانی خرید کر پیا جاتا ہے، وہ بھی خالص نہیں اور منرل واٹر کے نام پر ایسا پانی پلایا جاتا ہے جس میں جراثیم موجود ہوتے ہیں، یا اس میں آرسینک کی خاصی مقدار ہوتی ہے جس سے بچنے کے لیے بلدیاتی ٹیوب ویل کے پانی سے اجتناب کرکے خریداری کی جاتی ہے۔
عدالت عظمیٰ نے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران پانی فروخت کرنے والی 24 کمپنیوں کے پانی کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، ان میں اہم اور بڑی کمپنیاں شامل بھی ہیں، جبکہ مقامی کمپنیوں کے پانی بھی مضرصحت اجزاء شامل ہیں۔ پانی کی آلودگی کے حوالے سے دنیا بھر میں مہم جاری ہے، اسی لیے ایسی کمپنیاں وجود میں آئی ہیں جو بوتلوں میں پانی فروخت کرتی ہیں جو مہنگا بھی پڑتا ہے، لیکن لوگ شہروں میں تو کیا دیہات میں بھی حفظان صحت کے باعث یہ پانی خریدتے ہیں، یوں اس پانی کی مانگ میں اضافہ ہوچکا ہے اور یہ منافع بخش کاروبار ہے، اس کی وجہ سے بڑی مشروب ساز کمپنیوں نے منرل واٹر کی سپلائی بھی شروع کردی ہے تو اس کے ساتھ ہی پانی فروخت کرنے والی کمپنیاں بھی وجود میں آگئی ہیں، دیہات تو دیہات یہاں شہروں میں ایسا کاروبار شروع ہوچکا ہے جو ایک دوکان میں ہوتا ہے، وہیں زمین میں بور کرکے پانی حاصل کیا جاتا اور فلٹر کرکے اسے منرل واٹر کا نام دے دیا جاتا ہے۔ حالانکہ منرل واٹر سے مراد ایسا پانی ہے جو نہ صرف آلودگی سے مکمل طور پر پاک صاف ہو، بلکہ اس میں صحت مند اجزا بھی شامل کیے جائیں۔ لیکن یہاں صرف فلٹر شدہ پانی بیچا جاتا ہے اور وہ بھی زیر زمین پانی کے ذخیرے سے حاصل کرکے بوتلوں میں بھرا جاتا اور اسے کسی کیمیکل تجزیئے کے بغیر ہی ’’منرل واٹر‘‘ بنایا جاتا ہے۔
ملک میں عالمی ادارہ صحت کے حوالے سے صاف پانی آگاہی مہم جاری بھی ہے اور سرکاری طور پر نلوں کے ذریعے پانی گھروں میں دیا جاتا ہے، اس پانی کے بارے میں جو ٹیوب ویلوں سے حاصل ہوتا ہے، بہت سی شکایت پائی جاتی ہیں۔ اس بناء پر مختلف شہروں میں واسا والوں نے فلٹریشن پلانٹ بھی لگائے ہیں، لوگ یہاں سے پانی حاصل کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ان پلانٹوں کے فلٹربروقت تبدیل نہیں کیے جاتے اور زائد المیعاد ہونے کی وجہ سے آلودہ پانی ہی حاصل ہوتا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے دیہات میں گندے اور شہروں میں غیر صحت مند پانی کے حوالے سے از خود نوٹس لیا تھا اور اب24کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قوم کے بچوں کا مستقبل سامنے ہے، ان کو پینے کا صاف پانی بھی نہیں ملتا جو ان کا حق ہے، یہ ممکن نہیں کہ بڑا وکیل کرکے عدالت سے اجازت حاصل کی جائے۔ فاضل چیف جسٹس نے پابندی عائد کرکے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ یہ ایک احسن اقدام ہے جس کی تعریف ہی کی جاسکتی ہے۔
پانی فروخت کرنے والوں کو اللہ کا خوف کرنا چاہئے کہ وہ باقاعدہ قیمت وصول کرکے پانی مہیا کرتے ہیں اور یہ ایک کاروبار ہے، اس لیے ان کو تجارتی اصولوں کے مطابق بھی وہ پانی مہیا کرنا ہوگا جس کے عوض قیمت وصول کرتے ہیں۔
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...