... loading ...
جامعہ این ای ڈی کے تحت سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد2017-18کا انعقادہفتہ 6جنوری کو کیا گیاجس کی صدارت وزیرِ اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے کی جب کہ سابق وفاقی وزیر اور سینٹر جاوید جبار، اعزازی مہمان تھے۔ ترجمان جامعہ کے مطابق ہفتے کو منعقدہ اس جلسہ تقسیم اسناد 2017-18 میں2طالب علموںڈاکٹرثنا ارشد اورڈاکٹر مرزا محمد علی بیگ کوپی ایچ ڈی کی سند جب کہ24 طالبِ علموں کوگولڈ میڈلز سے نوازاگیا۔ جامعہ سے سال 2017-18 کے پاس آؤٹ گریجویٹ طالب علموں کی تعداد2024 جب کہ ماسٹرز کی تعداد 803 ہے جب کہ کانووکیشن میں 1812طالبِ علموں ڈگریوں سے نوازا گیا۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھاکہ پچھلی نو دہائیوں سے ہماری جامعہ انجینئرنگ ، آرکیٹکٹس ، پلینرزکمپیوٹر سائنٹس اور سائنس کے دیگر شعبہ جات کے ماہر فراہم کررہی ہے جو کہ ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔وائس چانسلر نے کیمپوٹیشنل فنانس ، انڈسٹریل کیمسٹری اور اپلائیڈ فزکس کے پہلے پا س آؤٹ بیج کو خصوصی مبارک باد پیش کی جب کہ والدین کی محنت وصول ہونے پر اُن کی کاوشوں کو سلام پیش کیا۔ مزید کہا کہ جامعہ کو 2021میں سو سال مکمل ہوجائیں گے تو صد سالہ جشن کی تیاری بھی کررہے ہیں۔اعزازی مہمان سابق وزیر اور سینیٹر جاوید جبار نے جامعہ کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ این ای ڈی یونی ورسٹی انجینئرنگ کا بہترین ادارہ ہے جو قوم کو اہل افراد فراہم کررہا ہے۔انہوں نے طالبِ علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا دُرست سیکھیں اور مطالعے کی عادت ڈالیں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔مہمانِ خصوصی وزیراعلی سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے اپنے زمانہ طالبِ علمی کو یاد کیا ۔طالبِ علموں کو پیغام دیتے ہوئے تین نصیحتیں کیں کہ نوجوان اپنے والدین کو خود پر فخر کرنے کا موقع ضرور دیں، اپنے تعلیمی ادارے اور اساتذہ کا احترام کریںاور اپنے دوستوں سے رابطے ہموار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ گریجویٹس زندگی کے نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں تو یاد رکھیں کہ جو بھی کام کررہے ہیں اس سے محبت ضرور کریں تو کا میابی خود بخود حاصل ہوگی۔ نوجوانوں کی توجہ موجودہ صورتحال کی جانب مبذول کرواتے ہوئے اُن کا کہناتھاکہ گورنمنٹ سیکٹر میں ماہر انجینئرز کی کمی ہے جب کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے کہا کہ انجینئرز کی ضرورت ہے تونوجوان بیرون ملک جانے کے بجائے اپنے ملک کے لیے خدمات فراہم کریں۔تھر پارکر کو ترقی کا زینہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ صوبہ سند ھ کی ترقی آپ نوجوانوں کی مرہونِ منت ہے تو آپ نوجوانوں ہی کی بدولت ترقی کا خواب تکمیل کو پہنچے گا۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...