... loading ...
قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کی خبری تو آج کل اخبارات کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن نیوزی لینڈسے پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبریہ ہے کہ کرائسٹ چرچ: انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے علی زریاب کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو یقینی فتح سے محروم کرتے ہوئے تین وکٹ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا جسے باؤلرز نے بالکل درست ثابت کر دکھایا۔شاہین آفریدی اور محمد موسیٰ کی عمدہ باؤلنگ کے سبب جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 43 رنز پر 43 رنز سے محروم ہو گئی لیکن اس موقع پر وینڈائل میک ویٹو پاکستانی باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے۔انہوں نے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ جین ڈیو پلیسی کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے 59 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا، ڈیو پلیسی 21 اور جیسن نیمنڈ نے 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر 189 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔پاکستان کی جانب سے محمد موسیٰ نے تین اور شاہین آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستانی ٹیم بھی کچھ زیادہ بہتر بیٹنگ پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کر سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے ہوئے 111 رنز پر پانچ کھلاڑیوں سے محروم ہو چکی تھی جس کے بعد ٹیم پر شکست کا خطرہ منڈلاتا ہوا نظر آنے لگا لیکن زریاب نے عمدہ بیٹنگ سے جنوبی افریقہ کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔نوجوان بلے باز نے 26 رنز بنانے والے محمد طحہٰ کے ساتھ 65 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔پاکستان نے طحہٰ کے ناقابل شکست 74 رنز کی اننگز کی بدولت 13 گیندوں قبل ہی ہدف حاصل کر کے تین وکٹ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔دیگر بلے بازوں میں سعد خان نے 26 اور روحیل نذیر نے 23 رنز بنائیاس سے قبل کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔اگلے دو کوارٹرز فائنلز میں نیوزی لینڈ کا سامنا افغانستان اور انڈیا کا بنگلہ دیش سے مقابلہ ہو گا۔
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...