... loading ...
وہی ہواجس کاخدشہ تھا قومی کھلاڑیوں کی ناقص کردگی ‘بدترین بیٹنگ ‘خراب فیلڈنگ اوراوسط درجے کی بائولنگ کے باعث نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر کے 15 سال پرانا حساب برابر کر دیا ہے جس کے باعث قوم کیساتھ ساتھ سابق کھلاڑیوں بھی شرمسار ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2003 ء میں ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا تھا جب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان میں 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔ اس وقت پاکستانی ا سکواڈ کی قیادت موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں یاسر حمید، عمران فرحت، محمد یوسف، معین خان، شعیب ملک، مصباح الحق، عبدالرزاق، محمد سمیع، دنیش کنیریا اور شبیر احمد وغیرہ شامل تھے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کرس کینز کی قیادت میں پاکستان آئی تھی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کمنگ، جونز، سنکلیئر، مارشل، اورم، میکالم، ویٹوری، والکر، وامسلی، اور میسن وغیرہ شامل تھے۔
اس وقت نیوزی لینڈکے دورے جانے والی ٹیم کی قیادت سرفرازاحمد کررہے ہیں ۔ جودنیابھرمیں فائٹر کپتان کی حیثیت سے اپنی شناخت بناچکے تھے ۔ کیونکہ ان کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈمیں کھیلے جانے والی چیمپئنزٹرافی میں نہ صرف یہ کہ شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیاتھابلکہ جیتابھی تھا۔ یہی نہیں یواے ای میں کھیلی گئی سری لنکا کے خلاف ون ڈ ے اورٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کی تھیں ۔ پھرایساکیاہواکہ قومی ٹیم نیوزی لینڈجاتے ہی پستیوں میں گرتی چلی گئی اوراب صورت حال یہ ہے کہ وائٹ واش کی حفت سے دوچارقومی ٹیم پہلاٹی ٹوئنٹی بھی ہارچکی ہے ۔ اورجس وقت قارئین یہ سطور پڑھ رہے ہوں گے دوسراٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلاجاچکاہو۔ہوسکتا ہے کہ اس میچ کانتیجہ بھی پاکستان کے خلاف آئے اوریہ سیریزبھی قومی ٹیم کے ہاتھ سے چلی جائے۔
چندمہینوں میں ایساکیاہواجوکرکٹ کے افق پرکامیابیاں سمیٹتی ٹیم کوبدترین کارکردگی پر مجبور کر گیا ۔ یقینا یہ وہ سوال ہے جوشائقین کرکٹ کے ذہنوں میں مچل رہاہے ۔ لیکن جواب کسی کے پاس نہیں ہے ۔ اورہوبھی کیسے سکتاہے ۔اگرقومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کوناقص کپتانی سے جوڑاجائے توپھرسوال یہ اٹھتا ہے کہ ماضی میں مسلسل شکستوں سے دوچارٹیم کے ساتھ چیمپئنزٹرافی جیت کرگھرلانے والاکپتان غلط کیسے ہوسکتا ہے ۔ اگربات کوچنگ کی جائے تویہ وہی کوچ مکی آرتھرہیں جوقومی ٹیم کوورلڈچیمپئن بنانے والی ٹیم کے ساتھ شامل تھے۔ نیوزی لینڈمیں پے درپے شکستوں کوخراب بائولنگ کارکردگی سے بھی نہیں جوڑاجاسکتا۔ ہاں اگردیکھاجائے توبیٹنگ ہی وہ چیز ہے جواب تک پاکستانی کرکٹ ٹیم کوجیتی بازیاں تک ہرواتی رہی ہے ۔ لیکن یہ بھی کوئی نئی بات نہیں اس بات سے بھی ساری دنیاواقف ہے کہ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ اگرچلے توٹھیک ورنہ اکادکاکھلاڑی ہی اسکورکرتے رہے ہیں ۔ ماضی میں یہ کام جاوید میانداد‘انضمام الحق ‘محمد یوسف ‘ سعید انور وغیرہ انجام دیاکرتے تھے ۔ پھرجیسے ہی زمانہ بدلا ون ڈے کرکٹ پرتیز رفتاری غالب آئی تو شاہدآفریدی جیسے کھلاڑی قوم کے ہیروزبنتے چلے گئے ۔ اورانھوں نے آریاپارکی مصداق میچزکھیلناشروع کیاجس کانتیجہ یہ نکلتا کہ یا تو مار دھاڑکرکے میچ جیت لیایاپھرایک د م ہارگئے ۔
اگردیکھاجائے توآج کی تیزرفتارکرکے میں ضرورت بھی اس امرکی ہے کہ قومی ٹیم میدان میں جیت کاجذبہ لے کراترے اور حاضردماغی کے ساتھ بے جگرہوکرکھیلے ۔ ایسی کرکٹ نیوزی لینڈمیں سوائے فخرزمان کے کوئی قومی بلے بازکھیلتا نظرنہیں آیا۔ شعیب ملک جن پرتکیہ تھاوہ ہرمیچ میں تیزرفتارگیندوں نے سامنے بلا گھما کر ہوا دیتے نظرآئے ‘ سرفرازاحمد جن کے متعلق کہا جاتا تھاکہ وہ دھوکہ نہیں دیں گے انھوں نے بھی اپنی بلے بازی سے سوائے ایک میچ کے دھوکہ ہی دیا‘بائولنگ سے کرانے پرپابندی کے باوجوداپنے تجربے کی بنیادپرقومی ٹیم میں شامل ہونے والے محمدحفیظ بھی اس کارکردگی کا مظاہرنہ کرسکے جس کی ان سے توقع تھی۔ ہاں اگربات ٹیلنڈرزکی کی جائے تواس میں کوئی شک نہیں کہ شاداب خا ن اورحسن علی نے اپنی شاندار بیٹنگ سے نہ صرف شائقین کولطف اندوز کیا بلکہ ٹیم میں مستقل بلے بازکی حیثیت سے شامل کھلاڑیوں کوآئینہ بھی دکھایا۔
نیوزی لینڈ میں شرمناک کارکردگی کے بعدپاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین اورچیف سلیکٹرزکوچپ سے لگی ہے ‘کوچ مکی آرتھربھی جواب نہیں دے پارہے ۔ کپتان سرفرازناقص بیٹنگ کارکردگی کارونارورہے ہیں ۔ جوہوناتھا وہ ہوچکا اب ضرورت اس امرکی ہے کہ پاکستانی کرکٹ کے کرتاتھا چیمپئنزٹرافی کی جیت کے نشے سے باہرنکلیں اورٹیم پرتوجہ دیں ۔ٹیم کی خامیوں پرتوجہ دینے پرکام کیاجائے ۔ جوکھلاڑی ٹیم کی ضرورت نہیں پسندنہ پسندکے جھمیلے سے نکل کر انھیں نکال باہرکیاجائے۔
آنے والے دنوں میں ورلڈکپ قریب ہے قوم اسی ٹیم سے امیدیں ہیں کہ وہ ایک بارپھرجیت کی خوشی ان کی جھولی میں ڈالے گی۔
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...