... loading ...
امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی ایک خصوصی دور بین نے گیس اور ذرات سے ستاروں کی پیدائش کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں ہیں۔سوفیا اوپزرویٹری نامی اس خصوصی دور بین کو ایک جمبو طیارے پر نصب کر کے بھیجا گیا ہے اور اس سے ملنے والی معلومات سے ستاروں کی پیدائش میں مقناطیسی فیلڈ کے کردار کے بارے میں پتا چلا ہے۔ سائنسدانوں نے سوفیا پر نصب ایک خصوصی آلے کی مدد سے زمین کے ایک قریبی ستاروں کی نرسری روح اوفیوچی اے ( Rho Ophiuchi A) کا جائزہ لیا۔یہ تازہ ترین معلومات حال ہی میں ہونے والی امریکین ایسٹرونامیکل سوسائٹی کے 231ویں اجلاس میں زیرِ بحث آئیں۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے فابیو سانٹوس جو کہ اس تحقیق کے شریک مصنف ہیں، کہتے ہیں کہ ’ستاروں اور سیاروں کی پیدائش کے عمل کو سمجھنا جدید فلکیات کا اہم ترین چیلنج ہے۔
ہمیں یہ معلوم ہے کہ ستارے اور سیارے گیس اور ڈسٹ کے ذرات کے انتہائی بڑے بادلوں سے بنتے ہیں جو کہ ہماری گیلکسی ملکی وے میں موجود ہیں۔بنیادی خیال یہ ہی ہے کہ یہ بادل اپنی ہی کششِ ثقل سے سمٹ جاتے ہیں۔ جیسے جیسے ان کی کثافت میں اضافہ ہوتا ہے یہ گیس کے کلمپس بن جاتے ہیں اور پھر اور زیادہ کثافت والے ’کور‘ نامی سٹکچرز پیدا ہو جاتے ہیں۔گیس اور ڈسٹ کے انھیں کورز میں ستارے پیدا ہوتے ہیں۔
ماہرینِ فلکیات نے دور بین سوفیا کے ایچ اے ڈبیو سی پلیس آلے کو روح اوفیوچی اے کو جانچنے کے لیے تیار کیا۔ روح اوفیوچی اے کئی سینکڑوں ستاروں کو جنم دے رہا ہے جن میں کئی ہمارے سورج کی طرح ہیں جن کے نظامِ شمسی کی طرح کے اپنے سیارتی نظام ہیں۔ایچ اے ڈبیو سی پلیس الیکٹرومیگنیٹک سپیکٹرم کے انتہائی انفارا ریڈ حصے کو جانچ سکتا ہے۔ سوفیا سے ملنے والی معلومات سے سائنسدان یہ معلوم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ ڈسٹ کے ان بادلوں میں ذرات مقناطیسی فیلڈ کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔اس کے علاوہ انھیں یہ بھی معلوم ہوا کہ ڈسٹ کے ذرات کی مقناطیسی فیلڈ کے ساتھ ہم آہنگی کی حد سے اس بات کا تعین بھی ہوتا ہے کہ سیارہ پیدا کرنے والے بادل کی کثافت کیا ہوگی۔ڈاکٹر سانٹوس نے وضاحت کی ’انٹرسٹیلر ڈسٹ کو صحیح سے الائن ہونے کے لیے ریڈیئیشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ بادل کے باہر والے حصے کے ذرات پر زیادہ ریڈیئیشن پہنچتی ہے اس لیے وہ مقناطیسی فیلڈز کے ساتھ بہتر الائن ہوتے ہیں۔جیسے جیسے آپ بادل کے اندرونی حصے میں جاتے ہیں، ذرات کو ریڈیئیشن کم ملتی ہے اور وہ الائن کم ہی ہوتے ہیں۔کیونکہ اس بادل کا وزن ہوتا ہے اسی لیے اس کی کششِ ثقل بھی ہوتی ہے۔ اسی لیے آپ سوچتے ہوں گے کہ یہ بس سمٹ جاتا ہے اور ستارے بن جاتے ہیں۔ مگر اس میں دیگر چیزیں ملوث ہوتی ہیں اور ان میں سے ایک مقناطیسی فیلڈ ہے۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...