... loading ...
جاپانی ماہرین نے ایک حیرت انگیز ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے جو آپ کی سوچ کو پڑھ کر اس کا عکس اسکرین پر دکھا سکتی ہے۔اس ٹیکنالوجی کا دل و دماغ مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس) سے استفادہ کرنے والا ایک خصوصی سافٹ ویئر ہے جو کسی منظر کو دیکھتے یا سوچتے وقت اس کی تفصیلات جان کر انہیں ایک ٹی وی ڈسپلے پر دکھاتا ہے۔ اسے بلاشبہ دماغی آنکھ قرار دیا جاسکتا ہے۔اس عمل کو سائنسی کہانیوں یا فلموں کی طرح قرار دیا جاسکتا ہے جس میں لوگ اپنی یادوں کو اسکرین پر دوبارہ دیکھتے اور ریکارڈ کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسی ایک فلم ’بلیک مِرر‘ بھی مقبول ہوئی جس میں انسانی یادداشت کو فارورڈ اور ریوائنڈ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔کیوٹو یونیورسٹی کی کامیٹانی لیبارٹری کے پروفیسر یوکائی یاسو کامیٹانی نے اپنی ٹیم کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے ایف ایم آرآئی اسکین کو دیکھتے ہوئے ایک نیورل نیٹ ورک استعمال کیا ہے جو ان اسکین کے ذریعے دماغ میں خون کی تبدیلی سے ہونے والے برقی سگنل کو پڑھتا ہے۔
دماغی اسکین سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو اسکرین پر دکھایا گیا جس میں رضاکاروں سے کہا گیا تھا کہ وہ ایک الو، شیشے والی کھڑکی یا ڈاک کے سرخ ڈبے کو چشمِ تصور سے۔ اس کے بعد رضاکاروں سے کہا گیا کہ وہ ہنس، چوکور شکل، تیندوے، باؤلنگ گیند، گولڈ فش یا ضرب (کراس) کے نشان پر غور کریں۔ اس کے بعد دماغی اسکین کو پڑھتے ہوئے اس سافٹ ویئر نے اسکرین پر قریب قریب ویسی ہی تصاویر بنائیں جو لوگوں نے سوچی تھیں یا دیکھنے کے بعد ان کا تصور کیا تھا۔مزید بہتری کرکے اس ٹیکنالوجی کو خیالات، یادیں اور دیگر دماغی تصاویر اور سوچ کو اسکرین پر دکھانے کا راستہ ہموار ہوگا۔ تاہم اس کی درستگی ہر شخص میں مختلف ہوسکتی ہے۔ ان تحقیقات پر مبنی ایک تحقیقی مقالہ ’’بایو آرکائیو‘‘ (BioArixv) نامی ویب سائٹ پر شائع ہوچکا ہے۔ماہرین نے اپنی تحقیق میں کہا ہے، ’ہم نے دماغی سوچ کی تصاویر کو ظاہر کرنے کا ایک نیا طریقہ پیش کیا ہے۔ اس میں انسان ایک منظر دیکھتا ہے اور اس کی دماغی سرگرمی کو پکسل میں دیکھا جاتا ہے جس میں گہرے نیورل نیٹ ورک کے فیچرز استعمال کیے گئے ہیں۔ اس طرح دماغی عکس نگاری کو پرت در پرت کئی سطحوں میں ظاہر کیا گیا ہے۔جب انسانی آنکھوں سے دیکھی جانے والی تصاویر کا عکس کمپیوٹر نیورل نیٹ ورک نے بنایا تو وہ حیرت انگیز طور پر ان مناظر سے مشابہ تھا جو وہ خود دیکھ رہے تھے۔یوکائی یاسو کے مطابق یہ پورا نظام دماغی سرگرمی کو پڑھ کر تصاویر بناتا ہے اور اس ماڈل کو پہلے قدرتی مناظر پر تربیت دی گئی ہے لیکن یہ اگر کوئی چوکور، گول اور تکونی شے دیکھ رہا تب بھی یہ اس کا دماغ پڑھ کر اسے اسکرین پر دکھاتا ہے۔
واضح رہے کہ نیورل نیٹ ورک عین اسی طرح سیکھتا ہے جس طرح ہم کوئی شے پڑھ کر یا دیکھ کر اسے سیکھنے یا سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان مصنوعی نیٹ ورکس کو کسی بھی معلومات کو پہچاننے کے قابل بنایا جاسکتا ہے خواہ وہ تقریرہو، متن (ٹیکسٹ) ہو یا کوئی تصویر ہو۔ اسی بنیاد پر چہرے پہچاننے والے نیٹ ورک بھی بنائے گئے ہیں۔کیوٹو ماہرین کی ٹیم نے پہلے ڈیپ نیورل نیٹ ورک کو 50 قدرتی مناظر دکھائے اور تربیت دی۔ اس کے بعد رضاکاروں کو وہ مناظر دکھا کر ان کے ایف ایم آر آئی کو پڑھ کر انہی تصاویر کو دوبارہ بنانے کی کوشش کی گئی جو بہت حد تک کامیاب رہی اور ان تصاویر میں بھی بیان کی گئی ہے۔ تاہم اس نیٹ ورک کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...