... loading ...
لوگ کہتے ہیں کہ سب کام عدالتوں نے ہی کرنا ہیں تو پھر دیگر اداروں کی کیا ضرورت ہے ؟ میں کہتا ہوں جب دیگر ادارے اپنے قومی فرائض فراموش کر بیٹھیں تو ایسے میں اجتماعی مفاد عامہ کیلئے از خود نوٹس لینا کیا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ رواں جمہوری دور جو اپنے اختتام کے تقریب ہے مقننہ اور عدلیہ کے حوالے سے عوامی اجتماعی بہبود کی کارکردگی کا تقابل کیا جائے تو ان دونوں آئینی اداروں میں آپ کو عدلیہ سرفہرست نظر آئے گی میں تو گزشتہ روز اس وقت خوفزدہ ہو گیا جب بعض چینلز کی جانب سے عدلیہ کیخلاف ایسی مہم دیکھی جیسی عدلیہ سے نااہل ہونے والے ن لیگ کے نواز شریف آج کل اپنی اصلاح کرنے کے بجائے اس آنگن کو ہی ڈھانے کے چکر میں لگے ہیں جس کی وجہ سے ان کا ملک میں آنا ممکن ہوا۔ بہر حال کوئی تسلیم نہ کرے تو یہ الگ بات ہے کسی بھی صوبائی یا موجودہ وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال عوام کو اجتماعی مفادات کے حوالے سے کوئی ایسی سہولت یا کارکردگی ایسی نہیں ہے جس کو بے مثال قرار دیا جا سکے۔ سندھ میں تو معاملہ دیگر صوبوں سے ہی مختلف ہے یہ وہ صوبہ ہے جہاں سب سے زیادہ عوام کے ووٹ چرائے یا لوٹے جاتے ہیں لیکن یہ حساس معاملہ کبھی یہاں کے عوام کا مسئلہ نہیں رہا۔ گزشتہ دنوں اعلیٰ عدلیہ کے حکم کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دائر محکمہ صحت سندھ کے فارما سٹیٹس کی جانب سے ہیلتھ پروفیشنل الائونس کی عدم ادائیگی کیخلاف ایک اجتماعی درخواست جمع کروائی گئی تھی جس پر گزشتہ دنوں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے ایک بیسک تنخواہ کے مساوی پر فارما سیسٹ کیلئے منظور کر لی ہے اور اسی طرح نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ملازمین کے علاوہ قومی امراض اطفال کے ملازمین کو بھی محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ہیلتھ پروفیشنل الائونس جاری کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے بعد سول ہسپتال کراچی کے سوئے ہوئے نیم طبی عملے کو ہوش آیا اور پھر ایسے جاگ کر اپنی نیم طبی تنظیموں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد کرنے کے علاوہ بالآخر ایک جوائنٹ کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا اس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مقصد صرف ایک نکاتی ہے کہ نیم طبی عملے کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ کے مساوی بطور ہیلتھ پروفیشنلز الائونس دلوایا جائے یقینا نیم طبی عملے کی اس ایک نکاتی مہم کی کامیابی کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا قیام ایک مثبت قدم ہے۔ اس کا تمام تر سہرا نیاز حسین خاصخیلی کو جاتا ہے جنہوں نے سول ہسپتال کراچی کی سطح پر ایک بڑا اجلاس طلب کر ے چھوٹے عہدے پر ہوتے ہوئے بڑے عہدے کی ذمہ داری کو پرا کیا ایسا نہیں ہے کہ آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل میں کارکنوں کو یا عہدے داروں کی کمی کا سامنا ہے مختلف سطح کی تنظیمیں تاحال اس لئے فعال نہیں ہیں کہ پارٹی کے اندر انتخابات کے باوجود مختلف ذیلی تنظیموں کے عہدے داروں کے ناموں کی فہرست فی الحال بلاول بھٹو زرداری کی کانفڈیشنل فائلوں میں موجود ہے جس کا ان کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کا اجراء ہو گا جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے سول ہسپتال کراچی اور سندھ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے نیم طبی عملے کے ساتھ روا رکھا جانے والا سوتیلی ماں جیسے سلوک کی شدید مذمت کی گئی میڈیا کوآرڈینیٹرز حضرت کلام، حنیف اعوان، یووف خان، سلیم جمیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محکمہ صحت کے نیم طبی عملا بلا امتیاز و تفریق اپنے فرائض سرکاری قواعد کے مطابق ادا کر رہا ہے لیکن تاحال انہیں ہیلتھ پروفیشنل الائونس سے کیوں محروم رکھا گیا ہے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی سمجھ سے بالا تر ہے جبکہ خیبر پختونخواہ ، پنجاب میں مذکورہ الائونس پہلے سے یہ الائونس دیا جارہا ہے اور محکمہ صحت سندھ کی جانب سے گزشتہ دنوں وفاق سے صوبے کے زیر انتظام مشتمل ہونے والے ہسپتالوں کے ملازمین کو بھی ہیلتھ پروفیشنل الائونس دینے کے بعد ہمیں اس سہولت سے محروم رکھنا سراسر زیادتی اور نا انصافی ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...