... loading ...
جڑی بوٹیاں مختلف خواص کی حامل ہوتی ہیں۔ ان خصوصیات کو مدّنظر رکھتے ہوئے آج مشرق اور مغرب علاج کے ضمن میں ان دوائی پودوں سے یکساں فائدے حاصل کررہے ہیں۔ جڑی بوٹیوں سے چائے بنانے کا تصور جدیداور بہت دل کش ہے ،لیکن طب میں جوشاندے کا تصور بہت پرانا ہے۔ جڑی بوٹیوں سے چائے بنانے کا انداز مغرب نے اپنایا ہے۔ وہ اسے جوشاندے کا نام نہیں دیتے، بلکہ چائے کہنے پر اصرار کرتے ہیں، اس لئے ہم بھی اسے چائے ہی کہیں گے۔ ویسے بھی جو شاندے کے مقابلے میں چائے زیادہ اچھی محسوس ہوتی ہے۔ یہ چائے ابتدا میں بعض لوگوں کو زیادہ ذائقے دار محسوس نہیں ہوتی ، لیکن بعد میں یہ اتنی خوش ذائقہ محسوس ہوتی ہے کہ بار بار پینے کو دل چاہتا ہے۔ بہرحال یہ چائے جسم میں مرض کے خلاف مزاحمت پیدا کرتی اور قوتِ مدافعت کو طاقت وَرکرکے بیماری کو بھاگنے پر مجبور کردیتی ہے۔ اس چائے میں دودھ نہیں ڈالا جاتا، البتہ آپ چاہیں تو اسے خوش ذائقہ بنانے کے لئے اس میں شہد یا تھوڑا سا لیموں کا رس یا عرقِ گلاب ڈال سکتے ہیں۔ اگر کسی پھَل کا تازہ رس اس چائے میں ملادیں تو اس کے ذائقے اور خوشبو میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
تلسی کی چائے: تسلی کا پودا باغیچوں میں بھی لگایا جاتا ہے۔ اس کے پتوں سے بھینی بھینی خوشبو آتی ہے۔ اس پودے کے پتے پھیپڑوں، گردوں اور مثانے کے امراض میں مفید ہیں۔ اس کے پتوں کو سِر کے میں اُبال کر اس کا پانی چہرے پر لگانے سے جلد کے مسامات سُکڑ جاتے ہیں اور چہرہ دل کش ہوجاتا ہے۔ تلسی کے پتوں سے بنی ہوئی چائے میں لذت اور خوشبو زیادہ ہوتی ہے۔
سبز چائے: سبز چائے میں حرارے(کیلوریز)کم ہوتے ہیں ۔ یہ ہضم کے نظام کو بہتر کرتی ہے۔ وزن کم کرنے میں معاون ہے۔ شریانوں کی تنگی دور کرکے امراض قلب سے بچاتی ہے۔ سبز چائے میں دودھ اورشکر شامل کرنے سے اس کی افادیت کم ہوجاتی ہے، اس لیے اسے بغیر دودھ کے قہوے کی طرح پینا چاہیے۔ نظر اور یاداشت کے لیے بھی سبز چائے فائدہ مند ہے۔ یہ جگر کے امراض اور ذہنی دباؤ سے نجات چائے دلاتی ہے۔ اگر کسی کہ منھ سے بُو آتی ہو تو اسے چاہیے کہ وہ سبز چائے پیے، اس کے منھ کی بُو جاتی رہے گی۔
تیز پات کی چائے: تیز پات یا تیج پات ایک پودے کے پتّے ہیں۔ انھیں بریانی اور قورمے میں مسالے کے طور پر ڈالا جاتا ہے۔ یہ پتے نظام ہضم کے لئے بہت مفید ہیں۔ اگر پیچش کی شکایت ہوتو ان پتوں کی چائے بنا کر پینے سے شدت ختم ہوجاتی ہے، لیکن معالج سے مشورہ کرنا بہتر ہوتا ہے۔
سیاہ زیرے کی چائے: سیاہ زیرے کی چائے بنانے سے قبل زیرے کو کچل لیں اور پھر گرم پانی ڈال دیں۔ یہ چائے جگر، پتے اور نطامِ ہضم کے لئے مفید ہے۔ ریاح کی شکایت میں فائدہ مند ہے۔ اسے پینے سے گردوں کا فعل بہتر ہوجاتا ہے۔ سیاہ زیرے میں جِلد کا رنگ صاف کرنے کی بھی خاصیت ہے۔
دھنیے کی چائے: دوسرے بیجوں کی طرح دھنیے کی بھی چائے بنائی جاتی ہے۔ دھنیا کُچل کر اسے اُبلتے ہوئے پانی میں ڈال کر اچھی طرح جوش ہونے دیں۔ یہ چائے بد ہضمی اور گیس کی شکایت ختم کردیتی ہے۔ یہ چائے جلد کے رنگ کو صاف کرنے کے علاوہ خون کو بھی صاف کرتی ہے۔
سونف کی چائے:سونف کے پودے میں دوائی کے طور پر اس کا بیج ہی سب سے طاقت ور اثرات والا جزو ہے۔ اسے بد ہضمی میں استعمال کرایا جاتا ہے۔ آنکھیں دُکھ آنے کی شکایت میں سونف کو پانی میں اُبال کر پانی کو ٹھنڈا کرلیں۔ اس پانی سے آنکھوں کو ٹکور کرنے سے سرخی اور جلن ختم ہوجاتی ہے۔ چہرے کے رنگ کو نکھارنے کے لیے سونف کی چائے بنا کر اس میں شہد اور دہی اچھی طرح ملالیں۔ اب اس آمیزے کو چہرے اور گردن پر لگا کر پندرہ منٹ کے لئے لیٹ جائے ۔ آنکھوں پر پانی میں بھگوئی ہوئی روئی رکھ لیں۔ پندرہ منٹ کے بعد اپنا چہرہ اور گردن نیم گرم پانی سے دھولیں۔ جلد صاف اور چمک دار ہوجائے گی اور آنکھیں بھی چمک اٹھیں گی۔
پودینے کی چائے: پودینے کی چائے دوائی لحاظ سے بہت مفید ہوتی ہے۔ اسے بدہضمی ، سانس کی نالی کی سوجن ، سرکا درد، کھانسی اور زکام دور کرنے کے لئے پیا جاتا ہے ۔ یہ چائے بہت لذیذ اور خوشبودار ہوتی ہے۔ دن بھر تھک جانے کے بعد اس چائے کا ایک کَپ جسم کی تھکن کو ختم کردیتا ہے۔ اس چائے سے ریاح کی تکلیف میں فوری آرام آجاتا ہے۔ یہ چائے آنتوں کو صاف کرتی ہے، جس کی وجہ سے سانس میں ناگوار بو آنے کی شکایت ختم ہوجاتی ہے۔
رس بھری کی چائے: یہ چائے رس بھری کے پتوں سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ چائے ان خواتین کو خاص طورپر پلائی جاتی ہے، جو ماں بننے والی ہوں۔ یہ چائے بچے کی پیدائش میں آسانی کے علاوہ دودھ میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ متلی میں بھی اس سے فائدہ ہوتا ہے او ر آنتوں کا نظام درست رہتا ہے۔
ککر وندے کی چائے: یہ چائے ککر وندے کی جڑ سے تیار کی جاتی ہے۔ جڑی بوٹیوں کی دکانوں میں اس بُوٹی کی جڑ ثابت یاپسی ہوئی دونوں صورتوں میں مِل جاتی ہے۔ اس کی چائے بہترین ٹانک ہے اور جگر وپیشاب کے اعضا کے علاوہ جوڑوں کے درد کی شکایت دور کرنے میں بھی مفید ہے۔ اس چائے کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے، اس لئے ذائقے کو بہتر کرنے کے لئے اس میں کوئی اور چیز ملائی جاسکتی ہے۔
دوبارہ جارحیت کی کوشش پر دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ سخت جواب ملے گا،پاکستان خطے کو استحکام دینے والی طاقت، معمولی شرانگیزی کا بھی جواب دے گا،معرکہ حق میں دفاعی صلاحیت کا لوہا منوایا قوم کو یقین دلاتا ہوں اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، بھارت کی جغ...
ملزمان کئی بارعدالت میں طلب کیے گئے لیکن پیش نہ ہوئے،ضمانتی کو بھی نوٹس بھجوا دیا گیا عمران خان کیخلاف عدت میں نکاح کیس کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے الزامات پی ٹی آئی وکلا وارنٹ گرفتاری کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سم...
کراچی کیلئے کام کیا جائے تو خوش ہوں گے، ترقیاتی کام اٹھارویں ترمیم کے مطابق ہوں، شہداء کی یادگار پر حاضری ہمسائے ملک سے ہمارے تعلقات بہتر نہیں ہیں، کچھ معاملات کو شفاف طریقے سے حل نہیں کیا جاتا ،میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ترقی...
اللہ نے چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا، تینوں افواج نے تاریخ رقم کی مریم نواز اور ان کی ٹیم نے عوام خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی، سیاسی رہنماؤں سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا، بھارت قیامت تک اس ...
پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کریگا تو ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے، 12لاکھ اب بھی ہیں، سہیل آفریدی کی گفتگو صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا۔پشاور میں صحافیوں سے ...
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان سیزفائر میں توسیع پر اتفاق ہوگیا، پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کیلئے منظور کرلی ہے۔پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اعلی سطح کے مذاکرا...
سعودی رہنماؤں کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی،غزہ جنگ کے دوران ابراہیمی معاہدوں میں شریک ہونا ممکن نہیں تھا مگر اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں،مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں ایران کی طاقت کم ہوگئی ہے،خطے میں ایک نئی سفارتی صف بندی ابھر رہی ہے جس میں سعودیہ کی شمولیت امن اور استحکام کے نئ...
واپسی کیلئے انہیں کوئی مہلت نہیں دی جائے گی، حکومت کب تک افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے گی، وزیراعظم صرف وہی افغانیملک میں رہ سکیں گے جن کے پاس درست ویزا موجود ہوگا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری طور پر واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلی...
پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کیا، ہمارے ٹارگٹ اور دفاعی جوابی کارروائی افغان عوام کیخلاف نہیں تھی افغان وزیرخارجہ کابیان مسترد،فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے ثبوت کئی بار پیش کئے،ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے افغان وزیر خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ فتنہ الخوا...
کابینہ اپنی مرضی سے بنانے کا حکم،بانی کا حکم ملنے کے بعد سہیل آفریدی متحرک پرانی کابینہ واش آوٹ ہونے کے امکانات ،بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم پر تلوار لٹکنے لگی بانی تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو فری ہینڈ دے دیا ،سہیل آفریدی کو اپنی کابینہ اپنی مرضی سے بنانے حکم ۔نجی ٹی وی کے...
پنجاب کابینہکی ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری ، سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی، عظمیٰ بخاری جس کا دل چاہتا ہے اپنا مطالبہ لے کر سڑک پر نکل آتا ہے اور شاہراہ بند کر دیتا ہے، پریس کانفرنس پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کا...
سیاسی سرپرستی میں پولیس اور ایکسیٔن کی پانی چوروں سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتا وصولی ڈیفنس ویو ، قیوم آباد ، جونیجو ٹاؤن، منظور کالونیکے عوام مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ( رپورٹ: افتخار چوہدری )ضلع ایسٹ کے علاقے بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن اور منظور کالونی پمپنگ اسٹیشن کے ...