... loading ...
جاپانی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نئے اور پورے چاند کے مواقع پر زیادہ شدید زمینی زلزلے آسکتے ہیں۔یہ بات پہلے سے معلوم ہے کہ نئے اور پورے چاند کے وقت سمندر میں زیادہ اونچی لہریں اٹھتی ہیں لیکن اس سوال کے بارے میں بحث جاری ہے کہ ان دونوں مواقع پر آنے والے زمینی زلزلے بھی معمول سے زیادہ شدید اور طاقتور ہوسکتے ہیں یا نہیں۔ اس سوال کا ممکنہ جواب تلاش کرنے کے لیے یونیورسٹی آف ٹوکیو کے ماہرینِ ارضیات نے گزشتہ 20 سال کے دوران کیلیفورنیا اور جاپان میں آنے والے بڑے زلزلوں کے مواقع پر چاند کی پوزیشن کا تفصیلی تجزیہ کیا۔ انہوں نے دریافت کیا کہ ریکٹر اسکیل پر 5.5 یا اس سے زیادہ پیمائش والے زلزلوں کے وقت چاند کی پوزیشن کچھ ایسی تھی کہ وہ سمندروں میں زیادہ اونچی لہروں (ہائی ٹائیڈز) کی وجہ بن رہا تھا۔
قمری مہینے کے دوران زمین، سورج اور چاند 2 مرتبہ ایک سیدھ میں آتے ہیں، نئے چاند کے وقت اور پورے چاند (چودھویں کے چاند) کی راتوں میں۔ اسی بناء پر چاند کی کششِ ثقل (گریویٹی) زمین پر زیادہ شدت سے اثر انداز ہوتی ہے اور سمندر میں زیادہ اونچی لہروں کی وجہ بھی بنتی ہے۔ البتہ، جاپانی ماہرین نے اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اضافی کششِ ثقل کے یہ اثرات صرف سمندری لہروں تک ہی محدود نہیں رہتے بلکہ ’’فالٹ لائنز‘‘ کو بھی متاثر کرتے ہیں اور نتیجتاً زیادہ شدید زلزلوں کو جنم دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ زمین کی سب سے بیرونی پرت جس پر ہم سب آباد ہیں، قشرِ ارض (کرسٹ) کہلاتی ہے اور بعض مقامات پر گہرائی میں جاکر اسی کرسٹ میں دراڑیں بھی پڑی ہوئی ہیں جنہیں ’’رخنہ‘‘ یا فالٹ لائنز کہا جاتا ہے۔ فالٹ لائن ہی وہ مقامات ہوتے ہیں جہاں عام طور پر زیادہ زلزلے آتے ہیں جن میں سے کچھ زیادہ شدید اور تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ رخنوں کا ایسا ہی ایک بڑا سلسلہ بنگلا دیش، بھارت اور پاکستان کے شمال میں واقع ہے جو مزید آگے بڑھتے ہوئے پاک افغان سرحد سے ہوتا ہوا بلوچستان سے گزرتا ہے اور پاک ایران سرحد کے قریب بحیرہ عرب میں اختتام پذیر ہوتا ہے۔ رخنوں کے اسی سلسلے کی وجہ سے پاکستان، افغانستان، بھارت، ایران، بنگلا دیش، چین اور چند وسط ایشیائی ریاستوں میں زلزلے آتے رہتے ہیں۔
جاپانی ماہرین نے انکشاف کیا کہ پچھلے 20 سال کے دوران آنے والے شدید ترین زلزلوں کے وقت زمین پر بھی چاند کی کشش کے اثرات زیادہ تھے۔ ان بڑے زلزلوں میں سماٹرا، انڈونیشیا میں آنے والا 9.3 پیمائش کا زلزلہ (2004ء )، ماؤل، چلی میں 8.8 پیمائش کا زلزلہ (2010ء) اور توہوکو اوکی، جاپان میں 9.0 پیمائش کا زلزلہ (2011ء) شامل ہیں۔ مطالعے میں شامل 12 شدید ترین زلزلوں کی ریکٹر اسکیل پر پیمائش 8.2 یا زیادہ رہی تھی اور ان میں سے 9 اْس وقت آئے تھے جب یا تو نیا چاند یا پورا چاند تھا۔
قبل ازیں اس سال کی ابتداء میں شائع شدہ ایک اور مقالے میں امریکی ماہرین نے انتہائی معمولی زلزلوں (جن کی پیمائش تقریباً 1.0 تھی) اور چاند کی پوزیشن کے درمیان تعلق ثابت کیا تھا۔ لیکن دلچسپی کی بات ہے کہ جاپانی سائنسدانوں کو درمیانی شدت والے زلزلوں اور چاند کے اثرات میں تعلق کی کوئی واضح شہادت نہیں ملی۔ اس پورے مطالعے میں صرف 20 سالہ ریکارڈ کا احاطہ کیا گیا ہے جو زلزلوں کے حساب سے بہت کم مدت ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...