... loading ...
ابوخضر
پاکستانی سیاست میں جب کسی قسم کی ہل چل دیکھنے میں آتی ہے تولوگوں کی قیاس آرائیاں بھی عرو پرچلی جاتی ہیں حکومت جانے ‘مارشل لاء آنے کی افواہیں گردش کرنے لگتی ہیں۔اورجب بات ہوشریف خاندان کی توسعودی عرب کاذکرنہ ہویہ ناممکن سی بات ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ سابق صدرپرویزمشرف کے دورمیں سعودی عرب میں جلاوطنی گزارنے والے شریف خاندان پرسعودی خاندان کچھ زیادہ ہی مہربان رہاہے ۔ لیکن پاناما اسکینڈل میں نوازشریف کی بطوروزیراعظم نااہلی کے سارے عمل میں باربارکوششوں کے باوجود شریف فیملی کوسعودی عرب سے وہ حمایت نہ مل سکی جس کی توقع کی جارہی تھی اس حوالے سے گمان غالب ہوچلاتھا کہ کرپشن کے الزامات کی زدمیں آنے کے بعدسعودی حکام اب سابق وزیراعظم کی مددکرنے کوتیارنہیں ۔لیکن گزشتہ دنوںوزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی سعودی عرب روانگی اوران کی طلبی کے لیے خصوصی طیارے کی آمدنے ایک بارپھرشریف خاندان کے لیے سعودی خاندان کی ہمددریوں کواجاگرکردیا۔
سعوددی عرب میں شہبازشریف نے عمرے کی ادائیگی کے ساتھ نہ صرف یہ کہ سعودی شاہی خاندان کے افرادسے ملاقاتیں کیں۔ بلکہ نائب ترک وزیراعظم سے بھی ملے ۔ وزیراعلی پنجاب کے سعودی عرب میں دوروزہ قیام کے بعد نوازشریف کی بھی سعودی عرب روانگی کی اطلاعات سامنے آنے لگیں امکان ہے کہ آج کسی بھی وقت سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب روانہ ہوجائیں گے ان کے ہمراہ وفاقی وزیرریلوے سعدرفیق بھی ہوں گے ۔ جہاں سابق وزیراعظم کی سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں ۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے گہرا تعلق ہے اور اسی سلسلے میں سعودی عرب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے خصوصی طیارہ بھی بھجوایا تھا جس سے دو روز قبل سعودی عرب پہنچے تھے جہاں کل انہوں نے ترکی کے وزیراعظم سمیت دیگر سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ نواز شریف کی سعودی روانگی کے باعث اتوار کو سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیاہے ۔
دوسری جانب شریف برادران کی سعود ی عرب روانگی کا اپوزیشن جماعتیں بھی گہری نظرسے جائزہ لے رہی ہیں ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈخورشیدشاہ نے واضح طورپرکہہ دیاہے کہ نوازشریف ‘شہبازشریف ن لیگ کے دیگررہنمائوں کے ہمراہ سعودی عرب کیوں گئے اس کی وجوہات سامنے آنی چاہیئں ۔انھوں نے مزید کہاکہ ہماری سیاست دھرنوں کی نہیں جمہوریت کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت چلے اور الیکشن وقت پرہوں۔ میڈیاسے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ طاہرالقادری سے ملاقات کوئی نئی بات نہیں اس سے پہلے بھی ملاقات ہوئی جب ماڈل ٹاؤن کا قتل عام ہوا تو تب بھی آئے۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے حق میں ہیں اور اس معاملے پر پہلے دن سے پوزیشن لیے ہوئے ہیں، یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے کہ فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں ضم ہونا چاہیے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلزپارٹی باشعور پارٹی ہے، سمجھتی ہے کہ ملک میں سیاست کیسے ہونی چاہیے اس میں انتقام اور دشمنی نہیں ہونی چاہیے۔خورشید شاہ نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے بیان پر فوری رد عمل نہیں آنا چاہیے تھا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دھرنے دینا یا احتجاج کرنا آئینی حق ہے لیکن یہ پرامن ہونا چاہیے، احتجاج ایوانوں تک پہنچنا چاہیے مگراس کی کوئی حد ہو جس سے عوام پریشان نہ ہوں، فیض آباد دھرنے سے دنیا کو خطرناک پیغام گیا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگی سعودی عرب کیوں گئے اس کی کیا وجہ ہے ؟ قوم دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کااپنا آئین ہے، ہمیں فیصلے خود کرنا چاہئیں، دوسروں کے دروازے نہیں کھٹکھٹانا چاہئیں۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان اور نوازشریف لاڈلے ہیں، کھیلنے کو مانگے چاند۔
نجی چینل سے با ت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنمانبیل گبول نے تویہ تک دعوی کردیاکہ نواز شریف سعودی عرب نیا این آر او لینے جارہے ہیں، لیکن اس بار انہیں خود کو بچانے کے کسی بھی قسم کے این آر او کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ نبیل گبول نے کہا کہ شہباز شریف نے ن لیگ کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ورنہ اب تک ن لیگ دو حصوں میں بکھر چکی ہوتی، نواز شریف اپنی مرضی سے شہباز شریف کو آگے نہیں لائے، پارٹی کو بچانے کے لیے شہباز شریف کو آگے لانا مجبوری بن گئی تھی۔ انھوں نے مزیدکہاکہ سانحہ ماڈل ٹائون کی وجہ سے شہباز شریف کو بھی کرسی سے محروم ہونا پڑے گا۔ 31 دسمبر کو طاہرالقادری اور آصف زرداری کی ملاقات کے بعد دھرنوں کی پھر ایک تحریک چلے گی اور شہباز شریف کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔
نبیل گبول نے کہاکہ سعد رفیق کے بیان پربات کرتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق نے آرمی پر الزام لگایاہے، بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ عدلیہ نے فوج کے دبا? پر فیصلہ سنایا اور نواز شریف کو نااہل قرار دیا، جبکہ یہ غلط تاثر پیدا کیا جارہا ہے کہ ن لیگ ہمارے ملک کے دو اہم اداروں کے پیچھے پڑگئی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو انہی کی پارٹی کے بندوں نے مروایا ہے، انہیں فوج یا عدلیہ پر انگلی اٹھانے کی بجائے اپنی صفوں میں موجود لوگوں کو صاف کرنے کی ضرورت ہے۔
شریف برادران کی سعودی عرب یاتراکے حوالے تادم تحریرعمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت کاردعمل سامنے نہیں آیاتھا۔ خیال غالب ہے کہ جلد یابدیرعمران خان کی جماعت بھی اس حوالے سے اپناردعمل دے گی ۔ اس حوالے سے اگردیکھاجائے توپاناما اسکینڈل میں نوازشریف کی نااہلی ‘کرپشن اسکینڈلزسمیت کئی مسائل میں گھرے شریف خاندان کے لیے سعودی عرب سے دوبارہ بلاواآنا اورا ن کاوہاں جاناکیاگل کھلاتاہے یہ آنے والاوقت ہی بتائے گا۔
بادلوں کے پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 افراد جاں بحق،پہاڑی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ، اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ، بونیر میں ایمر جنسی نافذ بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاںتیز، فرنٹیئر کور نے متاثرین کیلئے راشن، ادویہ، خیمے او...
ظاہر کردہ آمدن اور بینک اکائونٹس میں فرق کی صورت میں کارروائی ہوگی، ایف بی آرکو اختیارات مل گئے بینکوںسے فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، ڈیٹا شیئرنگ کیلئیقائم کمیٹی نے کام شروع کر دیا،ذرائع ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ظاہر ...
آج سوگ کا منانے کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شہداء کی ڈیڈ باڈیز کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور کا بیان باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حک...
پنڈی کی پچ لیکر نہیں گھوم سکتے،گیند ہلکی سی سیم ہو تو بیٹرز کو مصیبت پڑجاتی ہے، شعیب اختر کورٹ مارشل کیا جائے ، بیٹر باسط علی ، بورڈ کی میٹنگ بلاکراحتساب کیا جائے،کامران اکمل پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 202 رنز کی شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز سخت غ...
امداد کے منتظر 7افراد کو براہ راست نشانہ بنایا ، مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں ابو فلاح گاں پر اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ ،زمین خالی کرنے کی دھمکی دینے لگے سورج طلوع ہونے کے بعد سے غزہ میں شہادتوں کی تعداد21 تک پہنچ گئی، طبی ذرائع کے مطابق، صبح سے اب تک غزہ بھر میں اسرائیلی...
دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کیلئے پاکستان نے بے پناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں، پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے،سید عاصم منیر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائیگا،پاکستان فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑاہے، اہل...
آئین ناصرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے پوری قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ آئین ناصرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت...
بل کی حمایت میں 125جبکہمخالفت میں 45 ووٹ آئے ، جے آئی ٹی کی منظوری سے حراست تین سے بڑھا کر چھ ماہ تک کی جاسکے گی، جے یو آئی، پی ٹی آئی نے کالا قانون قرار دیدیا اپوزیشن کا بل کی منظوری کے دوران احتجاج اور نعرے لگائے،جے یو آئی کا احتجاجاً واک آؤٹ ،یہ قانون بنانا ضروری ہے، ہ...
وزیراعظم سے کہیں گے کے فور منصوبے پر کام جلد مکمل کیا جائے، کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کا افتتاح پہلی بار کراچی اور حیدرآباد کا بلدیاتی نظام نفرتیں پھیلانے کی بجائے عوام کی خدمت کر رہا ہے، تقریب سے خطاب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور کیلئے...
پی پی تعصب کو فروغ دے رہی ہے، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا، سربراہ جماعت اسلامی سندھ سالڈ ویسٹ میں کرپشن کا دہندہ چل رہا ہے، کے فور منصوبے پر 3 ارب ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے س...
مناسب ہوگا کہ یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے ریمارکس بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل،نیلامی کیخلاف درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹ...
خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشت گرد اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،رپورٹ اگر قبائل خوارج کو خود نہیں نکال سکتے تو ایک یا دو دن کیلئے علاقہ خالی کردیں،دوٹوک انداز میں پیغام سکیورٹی ذرائع کی جانب سے دوٹوک انداز میں واضح کیا گیا ہے کہ باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے...