... loading ...
ہمارے ہاں کئی پھل اور سبزیاں چھلکے اُتار کر کھائی اور پکائی جاتی ہیں،اور کوڑے کی ٹوکری ان چھلکوں کا ٹھکانہ بنتی ہے،لیکن حقیقت یہ ہے کہ کئی پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے غذائیت بخش اجزاء رکھتے ہیں۔لہٰذا اگر ممکن ہو تو ان چھلکوں کو پھینکنے کی بجائے ان سے استفادہ حاصل کریں۔
چھلکوں کی پہلی خصوصیت یہ ہے کہ وہ پھل سے تین،چار گنا زیادہ ریشہ رکھتے ہیں۔ہمارے بدن کو ریشہ لازماً درکار ہوتا ہے تاکہ بدن سے زہریلے مادوں کو خارج کیا جا سکے۔دوسری خاصیت ان میں ضد تکسیدی مادوں کی موجودگی ہے۔یہ مادے جسمانی خلیوں کو تندرست و توانا بناتے ہیں۔چونکہ انسان انہی خلیوں کا مرکب ہے لہٰذا ان کی تندرستی کے باعث وہ نہ صرف دیر سے بوڑھا ہو تا ہے بلکہ طویل عمر پاتا ہے۔چھلکوں کی تیسری خاصیت یہ ہے کہ ان میں شکر، چکنائی اور حراروں کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے۔یوں انسان ان غذائی مادوں سے محفوظ رہتا ہے، جن کی زیادتی ہماری صحت خراب کر سکتی ہے۔ذیل میں ان پھلوں اور سبزیوں کا تذکرہ ہے جن کے چھلکے آپ کے لیے بے حد کار آمد ہیں۔
پیاز: عام استعمال ہونے والی اس سبزی کا چھلکا کئی اقسام کے ضد تکسیدی مادے رکھتا ہے۔یہ خصوصاً کوئیر ستین نامی کیمیائی مادے کا خزانہ ہے۔یہ مادہ ہمارے خون کا دبائو کم کرتا ہے اور ہماری شریانوں میں چکنائی نہیں جمنے دیتا۔
اجوائن:یہ سبزی اجمود یا کرفس بھی کہلاتی ہے۔ اس کے ڈنٹھل پکا کر کھائے جاتے ہیں،اور بیج مصالحہ جات میں استعمال ہوتے ہیں۔اس کے پتے عموماً کوڑے میں فالتو سمجھ کر پھینک دیے جاتے ہیں تا ہم ان کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔وجہ یہ ہے کہ یہ پتے ڈنٹھلوں سے پانچ گنا زیادہ میگنیشیم اور کیلشیم رکھتے ہیں۔ان میں وٹامن سی اور سوزش ِ جسم پیدا کرنے والے مادے بھی بکثرت ملتے ہیں۔لہٰذا اگر آپ اجوائن کھانے کے شوقین ہیں تو اس سبزی کوپتوں سمیت پکا کر کھائیں۔
کینو اور مالٹا: ترش پھلوں کے چھلکوں میں بھی وافر مقدار میں وٹامن سی ملتا ہے۔تازہ کینو اور مالٹے کا چھلکا وٹامن اے،بی اور اہم معدنیات مثلاً جست، کیلشیم،سیلینیم اور میگنیز بھی رکھتا ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان بے حد کڑوے چھلکوں کو کیسے کھایا جائے۔جس کا سب سے آسا ن طریقہ یہ ہے کہ دھوپ میں چھلکے سکھا کر ان کا سفوف بنا لیا جائے۔یہ سفوف پھر مصالحے میں ملا کر کھانے میں استعمال کیا جائے یاسلاد پر چھڑک کر کھا لیں۔اسے چٹنی یا اچار میں بھی ملایا جا سکتا ہے۔
کیلا:کیلے کا چھلکا بھی غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے۔اس میں پوٹاشیم معدن بکثرت پایاجاتا ہے۔ یہ معدن ہمارا بلند فشار خون کم کرنے کے ساتھ ساتھ موڈ بھی بہتر بناتا ہے۔اس میں حل پذیر ریشہ بھی خوب ملتا ہے۔یہ ریشہ خراب کولیسٹرول سے نجات دلاتا ہے۔مزید یہ کہ کیلے کا چھلکا غیر حل پذیر ریشہ بھی رکھتا ہے جو ہماری آنتوں کی صفائی کر کے ہمارے نظامِ ِانہضام کو بہتر بناتا ہے۔
تربوز: عمو ماً لوگ اس پھل کا چھلکا بھی کوڑے کی نذر کرتے یا پھر بھیڑ بکریوں کے آگے ڈال دیتے ہیں،حالانکہ گودے کے نیچے واقع سفید حصہ بھی غذائیت رکھتا ہے۔ماہرینِ طب کے مطابق یہ سفید حصہ وٹامن سی اور وٹامن بی ٹو کا حامل ہے۔تربوز کے سفید حصے میں سائٹرولین نامی کیمیائی مادہ بھی ملتا ہے۔یہ ایک امائنوایسڈ یا تیزاب ہے جو ہمارے بدن میں خون کی نالیوں کو صاف کرتا ہے،یوں ان میں خون روانی سے دوڑتا اور ہمیں تندرست رکھتا ہے۔استعمال کے لیے تربوز کے سفید حصے کو بلینڈر میں سرخ گودے کے ساتھ پیس لیں،تھوڑی سی چینی ملا لیں تاکہ رس میٹھا رہے،چاہیں تو سفید حصہ یونہی کھا لیں۔سبز حصہ جوقدرے سخت ہوتا ہے اسے الگ کر کے پھینک دیں۔
سیب: شاید آپ کے لیے یہ بات تعجب خیز ہو کہ سیب میں موجود بیشتر وٹامن معدنیات اور دیگر غذائی عناصر اس کے چھلکے میں پائے جاتے ہیں۔اس لیے ہمیشہ سیب کو چھلکے سمیت کھائیں۔سیب کے چھلکے میں وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے۔جب کہ کیلشیم، پوٹاشیم،فاسفورس اور فولاد جیسی معدنیات بھی سیب کے چھلکے میں موجود ہوتی ہیں۔یہ پیکٹن نامی حل پذیر ریشہ بھی بکثرت رکھتا ہے۔پیکٹن ہمارے خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے،نیز شوگر کی سطح کو بھی نارمل رکھتا ہے اور بڑھنے نہیں دیتا۔
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...
بھارتی حکومتی تحقیقات کے مطابق لیک فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں لیک دستاویز نے ’’را‘‘ کا عالمی سطح پر مذاق بنا دیا، بھارتی حکومت کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا پہلگام واقعے پر ’’را‘‘ کی خفیہ دستاویز لیک ہونے کے بعد بھارت کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی ا...
متعدد مریض کی صحت نازک، علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی ہیں پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکس...
کراچی کی تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز دودھ کی قیمت کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہیں، ٹریبونل تحریری یقین دہانی جمع کرانے کی ہدایت،مرکزی عہدیداران کی درخواست پر جرمانوں میں کمی کر دی کمپی ٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کو کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کر...
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...