... loading ...
آپ کی صحت آپ کی ہی مرہونِ منت ہے۔یہ آپ پر منحصر ہے جیسے چاہیں اسے رکھیں۔اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ اچھی خوراک کھانا صحت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے،لیکن آپ کو اس سے بھی آ گے جا کر کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ بلاشبہ صحت مندانہ زندگی گزارنے کے لیے اچھی خوراک کا استعمال بہترین ہے ،لیکن ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہر چیز ہر وقت نہیں کھائی جا سکتی ، بلکہ مختلف چیزیں کھانے کے مختلف اوقات ہوتے ہیں۔جیسے کہ اکثر کہا جاتا ہے رات کو چنے کی دال کھانے سے پر ہیز کریں ورنہ پیٹ میں درد ہونے لگے گا،اور شام کے بعد دہی کھانا صحت کے لیے حد سے زیادہ نقصان دہ ہے، اس کے ساتھ یہاں پانی کی مثال بھی لی جاسکتی ہے جسے یوں تو دن ،رات میں کسی بھی وقت پینا فائدہ مند ہے لیکن اگر یہی پانی کھانے کے فوراً بعد پی لیا جائے تو ماہرینِ صحت کے مطابق یہ ایک چمچ زہر کھانے سے کہیں زیادہ نقصان دہ ہے۔لہٰذا بہتر صحت پانے کے لیے آپ کو چاہیے کہ اپنے کھانے کے اوقات کا خاص خیال رکھیں۔آج ہم آپ کو کچھ ایسی غذائوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو بلاشبہ صحت مند تو ہیں لیکن انہیں اگر آپ رات کے وقت کھائیں تو وہ آپ کو طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔
سرخ گوشت: چاہے سرخ گوشت کسی بھی شکل میں ہو اسے رات کو کھانے سے پر ہیز کریں۔اکثر لوگ بیف برگر ،مٹن ،باربی کیو یا شامی کباب وغیرہ شوق سے کھاتے ہیں،تو یہ حقیقت جان لیں کہ اس میں موجود فیٹس اور پروٹین ہضم ہونے میں وقت لگاتے ہیں۔لہٰذا اگر آپ رات کو گوشت سے بنی اشیاء کھا کر لیٹ جائیں تو ہضم نہ ہونے کے باعث یہ آپ کو رات بھر جگا سکتے ہیں،اور دیگر بیماریوں کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔
پنیر: چیز یا پنیر سے بنی اشیاء یوں تو بہت مزیدار لگتی ہیں،لیکن در حقیقت رات کو دیر سے کھانے پر یہ آپ کی نیند خراب کر سکتی ہیں۔گو کہ پنیر ایک اچھی اور صحت مند غذا سمجھی جاتی ہے،لیکن رات کے وقت اس کا استعمال آپ کے نظامِ ہاضمہ کو آہستہ کر دیتا ہے،جو کہ نہ صرف آپ کی صحت بلکہ ُپر سکون نیند کے لیے بھی قطعی نقصان دہ ہے۔
کافی: اس کے اندر پایا جاناے والا کیفین بھی آپ کو رات بھر جگائے رکھ سکتا ہے۔آپ نے اکثر سُنا ہو گا کہ اگر آپ نے رات دیر تک پڑھنا یا آفس کا کام کرنا ہو تو نیند سے بچنے کے لیے کافی پی لیں۔دراصل کافی کے اندر کچھ ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں خاص کر کیفین شامل ہے جو کہ نیند بھگانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔لہٰذا اگر آپ سر دیوں کے موسم میں کافی پینے کی شوقین ہیں تو دن کو چاہے جتنی بار مرضی پئیں ،لیکن شام کے بعد کافی پینے سے اجتناب کریں ورنہ آپ سو نہیں پائیں گی اور دن بھر طبیعت تھکی تھکی اور بوجھل محسوس ہو گی۔
تلی ہوئی چکنائی بھری غذائیں: جب چٹ پٹی، لذیذ اور تلی ہوئی اشیاء کا نام لیا جائے تو آپ کے منہ میں یقینا پانی آئے گا اور آپ سوچیں گی کہ آج ہی پیزا منگوا کر کھالوں۔چٹ پٹی چیزیں کھانے کا آپ یہ شوق ضرور پورا کریں لیکن اس سے پہلے ان سے متعلق کچھ اہم باتیں بھی جان لیں۔کیا آپ جانتی ہیں کہ تلے ہوئے برگر ،تلی ہوئی چپس اور دیگر اشیاء کے اندر بہت زیادہ مقدار میں کیلو ریز پائی جاتی ہیں جو کہ ہضم ہونے میں بہت وقت لگاتی ہیں۔رات کے وقت ایسی چیزیں کھانا نہ صرف آپ کے معدے کو تباہ کر سکتی ہیں بلکہ آپ کا وزن بڑھانے کا بھی باعث بنتی ہیں۔
چاکلیٹ:رات کے وقت چاکلیٹ کھانا بھی صحت کے لیے مناسب نہیں ہے۔ڈارک چاکلیٹ بھی کیفین سے بھر پور ہوتی ہے جو آپ کی نیند کو پوری رات کے لیے غائب کر سکتی ہے۔دودھ والی چاکلیٹ بھی چینی اور چکنائی سے بھر پور ہوتی ہے جسے رات کو کھانا طبیعت میں بو جھل پن پیدا کرتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...