... loading ...
الیاس احمد
کوئی اس بات سے ہزار اختلاف کرے مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ آصف علی زرداری سیاست کا ایک کامیاب کھلاڑی ہے ۔ انہوں نے جس طرح اپنے پتیاستعمال کیے ہیں اور ہر ایک ایشو ہر جس طرح حکمت عملی بنائی ہے وہ اب تک کامیاب نظرآرہی ہے لیکن سندھ کے عظیم شاعرحضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی نے اپنے ایک شعر میں اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا مانگی ہے کہ اے اللہ مجھے زیادہ عقلمند نہ بنا نا ، زیادہ عقلمند زیادہ دکھ جھیلتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے جوکامیابیاں اپنی سوجھ بوجھ سے حاصل کی ہیں ہوسکتا ہے آگے چل کر ان کو ان کامیابیوں کے بر عکس نا کامیاں ملیں۔ لیکن اب تک تویہ ہی نظرآرہاہے کہ 2008 سے لے کر 2013تک انھوں نے کامیابیاں ہی سمیٹی ہیں۔ لیکن 2013کے عام انتخابات میں جس طرح پیپلز پارٹی کو پنجاب ، خیبر پختون خوا میں شکست ملی اس سے اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی اب سکٹرتی جا رہی ہے اور یہ بات آصف علی زرداری بھی محسوس کر رہے ہیں کہ کہیں پیپلز پارٹی سندھ میں بھی سکڑ نہ جائے۔
عوام اور میڈیا کے سامنے جتنا بھی چھپا یا جائے لیکن اپنے ضمیر کے سامنے تو سب کچھ عیاں ہے کہ کسی طرح عام انتخابات میں ’’چمک‘‘ دکھا کر نا کامی کو کامیابی میں بد لا گیا ۔ کس طرح سوٹ کیس بھر کر ڈی آر اور کو دئیے ؟ یہ ایک طویل کہانی ہے کیونکہ جس روز الیکشن ہونے تھے اسی رات دیر تک پی پی پی کو 25سے 30 صوبائی حلقوںکی نشتوں پر نا کامی ملنے کے غیر حتمی نتائج آگئے تھے پھر ـ’’کچھ لوکچھ دو‘‘ کی بنیاد پر نتائج دوسرے اور تیسرے روز تبدیل ہوگئے اور پی پی پی کو سادہ اکثریت مل گئی اور پھر پچھلے ساڑھے چار سالوں میں جس طرح لوٹ مار اور سرکاری خزانہ میں ڈکیتیاں کی گئی ہیں آخران کافطری نتیجہ تو نکلنا ہے اس لیے اب ان سیاہ کار ناموں کو ہم نظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کی قیادت نے اب فیصلہ کیا ہے اس بار عام انتخابات سے پہلے سرکاری خزانہ لٹایا جائے خزانہ میں پیسے ہیں یا نہیں لیکن لوگوں کو نوکریاں دی جائیں تاکہ عام آدمی عام انتخابات سے پہلے پی پی پی کا حامی بن جائے اس کو حکومت کے پانچ سالوں کی کرپشن یاد نہ رہے۔
اس لیے پی پی پی کی ’’عقلمند‘‘ قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جس طرح پیر پگارا کی سر براہی میں کربینہ ڈیموکریٹکس الائنس سرگرم ہوا ہے اس کے جلسے میں بری تعداد میں لوگ شریک ہو رہے ہیں اس کے علاوہ جس طرح عمران خان اور نواز شریف سندھ میں آکر جلسہ عام کر رہے ہیں ان میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہورہی ہے۔ اس سے تو واضح ہو گیا ہے کہ عام انتخابات میں اس مر تبہ وہ نشستیں ہاتھ سے نکل جائیں گی جن پر 2013کے عام انتخابات میں چندووٹوں سے کامیانی ملی تھی۔ اگر ان 30نشستوں میں حزب اختلاف کی جماعتیں کامیاب ہوئیں تو پھر آئندہ سندھ حکومت بنانے کاخوا ب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاست کے کھلاڑی آصف علی زرداری نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سندھ میں عام انتخابات سے قبل 15سے 20ہزار نئی ملازمتیں دی جائیں گی۔ بلاول ہاؤس میں آصف زرداری ، بلاول بھٹو زرداری ، فریال تالپر‘ مرا، علی شاہ کے درمیان طویل بہت ومباحثہ کے بعد یہ طے پا یا کہ موجودہ ایم پی ایز کو دو دو سو نوکریاں دی جائیں کی تاکہ وہ نوکریوں کے نام پر ووٹ لے سکیں۔ اجلاس کے دوران محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے فنڈزنہ ہونے کا عذرپیش کیاگیاتھا اس کے متبادل یہ نکالاگیا کہ صوبے میں جار ی ترقیاتی کام فوری بند کرائے جائیں اور ٹھیکیداروں کی پرانی ادائیکیاں بھی روک دی جائیں ۔وفاقی حکومت سے این ایف سی ایوارڈکے تحت ملنے والی رقم ملے وہ بھی نئی ملازمتوں پر خرج کی جائے ۔
اس طرح 20ہزار نئی نوکریاں دینے سے حکومت سندھ کی ہرطرف واہ واہ ہوجائے گی اور لوگوں کو یہ دلاسا اور آسرا دیا جائے گا کہ جیسے ہی عام انتخابات میں پی پی پی کامیاب ہو گی تو مز یہ نوکریاں دے گی یوں لوگ اس لالچ میں زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں گے اور یہ ہی ایک راستہ ہے جس سے اپوزیشن جماعتوں کو شکست دی جا سکتی ہے اس فیصلے یہ عمل کرانے کے لیے بلاول ھاؤس میں ایک سیل قائم کیا گیا ہے جس میں یوری ایک ٹیم بیٹھ گئی ہے‘ہرایم پی اے سے فہرستیں لے کر وزیراعلیٰ ھاؤس سے بغیر نام کے دستخط کردہ (بلینک) آرڈر منکوائے گئے ہیں تاکہ ان آرڈرز پر ایمری ایز کے سفارش کردہ نام لکھ کر آرڈرز تیار کیے جاسکیں ۔ پھر ایک بند الفافہ بنا کر ایم پی اے کا لکھ کر وزیر اعلیٰ ھاؤس کو دیا جائے کا۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس ایم پی اے کو آرڈرز کا لفافہ دے گا تاکہ وہ جاکر اپنے حلقہ انتخاب میں نو جوانوں کو نوکریوں کی خوشخبر ی سنائے اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے دوبارہ ووٹ لے کردوبارہ کامیاب ہوسکے ۔
اس سارے معاملے میں صرف چیف سکیر یٹری کو اعتماد میں لیا گیا ہے تاکہ تمام معاملات میں چیف سیکریٹری معاون رہیں۔ ویسے بھی چیف سیکرٹری کا پورا خاندان پیپلزپارٹی سے منسلک ہے ۔ اس سب کے باوجودیہ بات بھی اپنی جگہ پر درست ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن خوداچھی شہرت رکھنے والے افسر ہیں اور متنازعہ نہیں ہیں۔
اسی لیے انھوں نے اپنا دامن کرپشن سے پاک رکھا ہوا ہے ۔ اب ملازمتیں دینے کے معاملہ پر چیف سیکریٹری سندھ نے تمام محکموں کے افسران سے کہا ہے کہ جن محکمو ں نے پہلے اخبارات میں اشتہارات دئیے تھے ان کے آرڈرز تیار کہ لیے جائیں لیکن کسی بھی امید وار کا نام نہ لکھا جائے نام کی جگہ خالی جھوڑدی جائے اس طرح خاموشی کے ساتھ ملازمتیں دینے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ آصف زرداری کی یہ حکمت عملی اپنے طور پر تو اچھی ہے لیکن اس پر کتنا عمل ہوتا ہے اس کا علم اللہ تعالیٰ کو ہی ہے لیکن اس مرتبہ جس طرح عوام اور سوشل میڈیا نے شعور بیدار کیا ہے حقائق سامنے لائے ہیں اس سے تو واضح ہو گیا ہے کہ اگر عام انتخابات منصفانہ ہونے تو پھر پیپلز پارٹی کو شاید سادہ اکثریت بھی نہیں مل سکے گی اس لیے ملازمتیں دے کر لوگوں کو راغب کیا جا رہا ہے۔
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...