... loading ...
مسلم لیگ (ن) کے انتہائی باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حتمی طور پر پاکستان وپس آنے اور احتساب عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ مقدمات کا سامنا کرنے کے حوالے سے ان کی تیاریاں مکمل اور بے جھول ہیں جن میں سزا ہونے کا کوئی امکان نہیں، تاہم اگر عدالتوں نے انہیں دوران مقدمہ بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تو نہ تو وہ عدالتوں سے فرار ہوں گے اور نہ ہی مزاحمت کریں گے، بلکہ گرفتاری کا سامنا کریں گے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اس نئی حکمت عملی نے حکومت سمیت ہر ایک کو حیران کردیا ہے، کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت کئی ایک سینئر پارٹی رہنمائوں کی رائے تھی کہ نواز شریف پاکستان فی الوقت واپس نہ آئیں اور اپنے آپ کو عدالتوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں ۔ ذرائع کے مطابق ان دونوں کی مشترکہ رائے یہ تھی کہ نواز شریف کے گرفتار ہونے کی صورت میں دونوں اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں گے کہ پارٹی لیڈر جیل میں ہو تو وہ کس طرح وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ کے منصب پر برقرار رہ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ان دونوں قریبی رفقاء کو کسی صورت مستعفی نہ ہونے اور آخری وقت تک اپنی ذمہ داریاں سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے نہ صرف اسمبلی کا اپنی مدت پوری کرنے کا عندیہ دیا، بلکہ پارٹی رہنمائوں کو سینیٹ اور اس کے بعد عام انتخابات کے حوالہ سے اپنی تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ نواز شریف نے اپنے قریبی رفقاء کی حیرانی اور پریشانی کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ جس طرح وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نہایت کمزور اور سقم سے بھرپور ریفرنس تیار کرکے عدالت میں پیش کئے گئے ہیں اسی طرح ان کے مقدمات کے حوالہ سے بھی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور وہ اعتماد کے ساتھ واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں گے۔ مصدقہ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو مریم نواز کے حوالہ سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تو نواز شریف کی رائے تھی مریم کے آگے آنے سے پارٹی تقسیم نہیں ہوگی، بلکہ مضبوط ہوجائے گی اور جو حضرات جانا چاہتے ہیں وہ بے شک چلے جائیں۔ نواز شریف نے لندن میٹنگ میں شریک رفقاء کے ذریعہ پاکستانی لیگی قائدین اور اراکین اسمبلی کو یہ پیغام بھی بھجوایا ہے کہ وہ ڈٹے رہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں اور میں خود آکر تمام معاملات سنبھال لوں گا بس جس جس کے ذمہ جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے، وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ مسلم لیگ (ن) میں اسحاق ڈار کے قریبی ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار جو بہت ڈرے ہوئے تھے اور ایک غیر متعلقہ کانفرنس کا بہانہ بنا کر وزیر اعظم کے خصوصی طیارے سے بحرین گئے اور وہاں سے آگے لندن پہنچے تھے، انہیں نواز شریف نے بھرپور حوصلہ دیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ اب مزید پریشانی کی کوئی بات نہیں ہم پہلے سے زیادہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اگر گرفتاری ہو بھی جائے تو اس کو حوصلہ سے سہنا ہے جس کے بعد اسحاق ڈار کا حوصلہ بحال ہوا ہے، تاہم انہیں بتا دیا گیا ہے کہ گرفتاری کی صورت میں ان کا پہلے سے لیا ہوا استعفیٰ استعمال کرکے متبادل وزیر خزانہ لگادیا جائے گا۔ نواز شریف کی اس تمام صورتحال میں حکمت عملی اپنے بھائی شہباز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سوچ اور توقعات سے خاصی مختلف بلکہ متضاد نظر آتی ہے کیونکہ دونوں حکومتی اہم عہدیدارن گزشتہ چند دنوں میں تواتر سے آپس میں ملتے رہے ہیں اور پارٹی کی حکمت عملی کے حوالہ سے ان کی سوچ یکساں رہی ہے جس کا مرکزی نقطہ فوج اور اداروں سے محاذ آرائی سے گریز کرتے ہوئے اچھے ورکنگ ریلیشن بنانے اور عدالتوں کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جو شاید نواز شریف کو ایک طرف رکھتے ہوئے خود معاملات کو چلانے کی خواہش رکھتے تھے اب اس نئی صورتحال نے اعلیٰ حکومتی عہدیداران کو مزید پریشان کردیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم اس حوالے سے یکسو ہیں کہ بیرون ملک رہنے سے نہ صرف ان کی پارٹی پر گرفت کمزور ہوجائے گی ،بلکہ عدالتوں کا سامنا نہ کرنے سے سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔ وہ یقین رکھتے ہیں کہ عوامی حمایت اور بکھرتی ہوئی طاقت کو بحال رکھنے کا کام صرف پاکستان واپسی سے ہی ہوسکتا اور اگر وہ پاکستان واپس نہ گئے تو ان کی سیاست اور پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس نئی صورتحال سے واضح ہورہا ہے کہ پارٹی میں دراڑیں واضح ہیں، مگر ایسی نہیں ہیں کہ وہ نواز شریف پر حاوی ہوسکیں بلکہ ان کا ادراک کرتے ہوئے نواز شریف نے اپنی نئی حکمت عملی مکمل سوچ سمجھ کر تیار کی ہے۔
نواز شریف / تیار
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...