... loading ...
سیاست میں بہت سے انہونیاں بھی ہوجاتی ہیں وہ عمران خان کا الیکشن کمیشن سے معافی مانگناہے۔ سرکاری سطح پر تو اس فیصلہ پر بغلیں بجائی جارہی ہیں اور سوشل میڈیا بریگیڈ نے طومار باندھ دیا اور اخلاقی سطح سے نہایت نیچے اتر کر غلیظ سطح پر تبصرے کیے جارہے ہیں، تاہم وہ یہ بھول گئے کہ معافی مانگنا کسی بھی سیاست دان کے لیے ڈس کریڈٹ یا غیر اخلاقی چیز نہیں، بلکہ اعلیٰ بات ہے۔ عمران خان اس سے قبل بھی دو بار قوم سے معافی مانگ چکے ہیں، ایک بار وہ اپنے کمزور ماضی کے حوالہ سے اور دوسری بار پرویز مشرف کی حمایت کرنے پر معافی مانگ چکے ہیں اور وقت نے ثابت کیا ہے کہ ان دونوں غلطیوں کا مداوا کرنے کی شعوری کوشش کی ہے، اب اس میں کتنے کامیاب رہے اور کتنے ناکام رہے یہ الگ بات ہے اور جہاں تک الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے کی بات یہ انہوں نے اپنے انداز اور الفاظ اور رویوں پر معافی مانگی ہے، مگر ان کی الیکشن کمیشن سے شکایات بجا ہیں کہ موجودہ الیکشن کمیشن نے حکومت کی بی ٹیم ہونے اور صرف حکومت کے مخالفین پر ہی قواعد کا ڈنڈا چلایا اور حکومتی خلاف ورزیوں بدمعاشیوں اور قانون کی دھجیاں اُڑانے سے ہمیشہ صرف نظر کیاہے۔ اب یہ بھی ایک بدنیتی کی بات تھی کہ کمیشن نے اس پیشی کے لیے 26 اکتوبر کی وہ تاریخ رکھی جس روز پشاور کے حلقہ این اے چار میں ایسا ضمنی انتخاب ہونے جارہا تھا جس کے نتیجہ کا عمران خان اور تحریک انصاف کی سیاست پر گہرا اثر پڑنا تھا، مگر عمران خان نے پہلے سے اعلان کرکے نہ صرف کمیشن میں پیش ہونے بلکہ اپنے موقف سے پیچھے بھی ہٹ گئے، جو عمران خان جیسی شخصیت اور اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے لیے انتہائی اہم بات ہے۔تجزیوں میں ابھی تین روز قبل ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کمزور کارکردگی کے سبب عمران کی پارٹی مشکلات کا شکار ہے، چنانچہ حلقہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب کے نتیجہ نے کامیابی کے باوجود یہ بتا دیا ہے کہ صوبہ میں تحریک انصاف کا ووٹ بینک متاثر ہوا ہے۔ انہیں گزشتہ انتخابات کے مقابلہ میں کم ووٹ پڑے، جبکہ ان کی مدمقابل مسلم لیگ (ن) دو پارٹیوں اور اربوں روپوں کے فنڈز استعمال کرنے کے باوجود اپنی پوزیشن کو زیادہ بہتر نہیں کرپائی، گزستہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے تن تنہا 20 ہزار سے زائد ووٹ لیے تھے، جبکہ مولانا فضل الرحمان کی پانچویں نمبر پر آکر 12500 ووٹ لینے والی پارٹی کی حمایت بھی زیادہ ووٹ نہ دلوا سکی۔آفتاب شیرپائو کی قومی عوامی پارٹی کی حمایت کا بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پر زیادہ اثر نہیں پڑا ، جماعت اسلامی جو ساڑھے 16ہزار ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر تھی اس بار بمشکل 6 ہزار ووٹ لے پائی ہے، ہاں حیران کن کارکردگی عوامی نیشنل پارٹی کی ہے، جو تیسرے نمبر پر آئی اور اس نے ضمنی انتخاب ہونے کے باوجود بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح میڈیا کی حمایت سے اس ریس میں تھی، مگر نتائج نے بتادیا ہے کہ پنجاب کی طرح سرحد سے بھی پیپلز پارٹی کے مردہ گھوڑے میں جان نہیں ڈالی جاسکتی، حالانکہ انہوں نے تحریک انصاف کے انتقال کرجانے والے امیدوار کے بیٹے کو ٹکٹ دے کر ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی، جو ناکام رہی ہے۔ اب اگر عمران خان نے اپنی ناکامیوں سے سبق لینے کا عزم کرہی لیا ہے تو انہیں صوبہ کے پی کے میں اپنے رویے تبدیل کرنا ہوں گے، وگرنہ ن لیگ کے گڑھ پنجاب میں نقب لگانے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عمران خان اچھے سیاست دان کی طرح اپنی نچلی سطح کی ٹیم کو متحرک کریں اور انہین حوصلہ و عزت دینے کے ساتھ ساتھ صوبائی فنڈز میں سے بنیادی ترقیاتی کاموں کو تیزی سے آگے بڑھائیں، وگرنہ ان کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ محض نواز شریف کو گرا لینے کی کامیابی کی بنیاد پر غیور پٹھانوں کے دل اور ووٹ نہیں جیتے جاسکتے۔ تجزیہ
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...