... loading ...
پاکستانی سیاست کی کوئی کَل سیدھی نہیں۔ سیاست میں حریف اور حلیف ایک سیدھی سادہ بات کو بھی اکثر حیرت انگیز قسم کے معنی پہنا دیتے ہیں۔ یہی ماجرا مریم نواز کے ایک سادہ ٹوئٹ کے ساتھ ہوا ہے۔
نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد کی جی ٹی روڈ کےذریعے لاہور روانگی سے قبل رات کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میں” اپنے والد کو اللہ کے حوالے کرتی ہوں ۔اللہ میرے والد کو ہر شر سے محفوظ رکھے۔ “مریم نواز کا یہ ٹوئٹ متوازی ذرائع ابلاغ پر موضوع بحث بن گیا ۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی ذرائع ابلاغ کے کچھ سیاسی میزبان اور تجزیہ کار بھی اس ٹوئٹ کی من چاہی تشریح کرنے لگے ہیں۔
مرکزی ذرائع ابلاغ کے تجزیہ کاروں کو اس پر منفی انداز سے رائے زنی کرنے کا موقع دراصل اُن حالات کی وجہ سے ملا ہے جو عدالتی فیصلے میں نااہلیت اور وزارتِ عظمیٰ سے برطرفی کے بعد میاں نواز شریف کی طرف سے لاہور واپسی کے لیے راستے کے انتخاب کے مسئلے پر رونما ہوئے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کو اُن کی جماعت سمیت اہم حلقوں کی طرف سے کہا جارہا تھا کہ وہ جی ٹی روڈ کے پرخطر راستے کے بجائے موٹروے کے ذریعے لاہور واپسی کا محفوظ راستا اختیار کریں۔ ابتداء میں اس رائے سے متفق ہونے کے بعد نوازشریف نے اچانک اپنا فیصلہ بدل کر ایک مرتبہ پھر جی ٹی روڈ کے انتخاب کا فیصلہ کرلیا ۔ اس فیصلے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے ملک میں امن وامان کے مستقل مسئلے اور دہشت گردی کے خطرے کے باعث نوازشریف کو اس فیصلے سے اجتناب برتنے کے لیے کہا جاتا رہا۔ اس ضمن میں اُنہیں بار بار ملک میں رونما ہونے والے حادثات کا بھی حوالہ دیا جاتا رہا۔ مگر نوازشریف کی جانب سے امن وسلامتی کے لیے پرخطرراستا ہونے کے باوجود عوامی رابطے کے لیے موزوں جی ٹی روڈ کا راستا اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس تناظر میں مریم نواز کے ٹوئٹ نے ایک نئی بحث کا دروازہ کھول دیاہے۔
Abu seeing us off as we leave for Lahore….. Entrusted my beloved to Allah… May Allah protect him from all evils.
باپ سراں دے تاج، محمد pic.twitter.com/Lu2F2EpkaJ— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 8, 2017
واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے والد کی سلامتی کی دعا کے ساتھ اُن کی روانگی سے قبل کی کچھ تصاویر میں بھی ٹوئٹر پر عوام کو شریک کیا ہے۔اور اس کے ساتھ ہی پنجابی زبان کا یہ محاورہ بھی استعمال کیا ہے کہ ” باپ سراں دے تاج”
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...