... loading ...
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد نے صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ کو اُن کے انتہائی نامناسب بیان پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ سات دنوں کے اندر اپنا بیان واپس لے کر غیر مشروط معافی مانگیں ۔
رانا ثناء اللہ کو بھجوائے گئے نوٹس کے مطابق رانا ثناء اللہ نے 6 اگست (بروز اتوار) کو میڈیا پر اپنے ایک بیان میں عائشہ احد کو “پیشہ ور عورت”کہا تھا۔مزید براں اُنہوں نے کہا تھا کہ “عائشہ احد صرف مالی فوائد حاصل کرنے کے لیے حمزہ شہباز سے شادی کے جھوٹے دعوے کر رہی ہیں “۔قانونی نوٹس کے مطابق رانا ثناء کا بیان، عورت کی تذلیل ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ عائشہ احد ایک شریف اور پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور رانا ثناء اللہ کے اس بیان سے ان کی اور ان کے خاندان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا اور انہین شدید ذہنی اذیت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ ہرجانے کے طور پر 2 ارب روپے ادا کریں ، بصورت دیگر ان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عائشہ احد ایک طویل عرصے سے حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی کے طور پر اپنا دعویٰ لے کر سرگرم تھی مگر اُن کے موقف کی کہیں پر بھی شنوائی نہیں ہوسکی۔ مگر دو روز قبل اچانک عائشہ احد کے موقف کی اُ س وقت پزیرائی ملنی شروع ہوئی جب لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین رہنماؤں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان اور ڈاکٹریاسمین راشد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئےاُنہوں نے اپنے دعوے کو دُہرایا کہ حمزہ شہاز سے ان کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور گزشتہ برسوں میں ان پر دو مرتبہ حملہ کیا گیا جبکہ ایک مرتبہ مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ان کی بیٹی کو بھی نشانابنایا ۔انھوں نے پریس کا نفرنس میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور کلثوم نواز سمیت پورا شریف خاندان اس معاملے سے پوری طرح باخبر تھا۔عائشہ احد نے اس پریس کانفرنس میں یہ مطالبہ کیا تھا کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر الزامات کے بعد بننے والی پارلیمانی کمیٹی کی طرح ان کے کیس کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دی جائے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں یہ سوال کیا تھا کہ “میاں صاحب اپنی بہو کے بارے میں کمیٹی کب بنائیں گے”؟
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...