... loading ...
حکومت سندھ ہمیشہ تبدیلی کے نشانے پر رہتی ہے۔ قائم علی شاہ 2008 ء سے 2013 ء تک وزیر اعلیٰ رہنے والے سندھ کے پہلے لیڈر تھے جنہوں نے اپنی مدت مکمل کی مگر اس کے بعد جب وہ 2013 ء میں دوبارہ وزیر اعلیٰ بنے تو ان کی کرسی کو خطرہ لاحق ہوا۔ بالآخر ان کو ہٹا کر سید مراد علی شاہ کو نیا وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔ مراد علی شاہ کو تو 2018 ء کے عام الیکشن تک وزیر اعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اب لگتا ہے کہ ان کو ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کا صرف ایک ہی سبب ہے کہ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس کو ہٹانے کے لئے سنجیدہ کوشش نہیں کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یہ پتہ ہے کہ ان کے والد سید عبداللہ شاہ جب وزیر اعلیٰ تھے تو ان کے پرسنل اسٹاف افسر (پی ایس او) اے ڈی خواجہ تھے جو اب آئی جی سندھ پولیس ہیں اس لیے وہ اے ڈی خواجہ کی عزت بھی کرتے ہیں اس کے باوجود وزیر اعلیٰ نے پہلے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو جبری چھٹی پر بھیجا اور پھر 3 اپریل کو ان کو ہٹا کر ان کی جگہ سردار عبدالمجید دستی کو قائم مقام آئی جی بنا دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے دو روز بعد یعنی 5 اپریل سے اب تک آئی جی سندھ پولیس کو حکم امتناعی دے کر بحال رکھا اور واضح حکم دیا کہ آئی جی کے اختیارات کم نہ کیے جائیں اور نہ ان کے کام میں رکاوٹ ڈالی جائے لیکن اس کے باوجود ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا تقرر بھی اسی لیے کیا گیا تاکہ وہ آئی جی سندھ پولیس سے ٹکرائو والی پالیسی برقرار رکھیں۔ انہوں نے بے تکی باتیں کرکے آئی جی کو پریشان کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے اورپانی کے بلبلے کی طرح بیٹھ گئے۔ یہ سب بڑے صاحب اس لیے کررہے ہیں تاکہ سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کا ماحول تیار کیا جاسکے۔ انہوں نے تین چار افراد کو تیار کرلیا ہے اور اب تو ایک نئی افواہ گردش کررہی ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ سیدقائم علی شاہ کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔کچھ حلقوں میں یہ بات زیر گردشہے کہ ان کو بڑے صاحب نے ایک خاص’’ ہدف‘‘ دیاہے اور قائم علی شاہ اپنے قریبی دوستوں، رشتہ داروں اور ساتھیوں سے اُدھار لے کر وہ ’’ہدف‘‘ پورا کر رہے ہیں ۔
ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ سہیل انور سیال اور ضیاء الحسن لنجار کو وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل کیا گیا ہے اور ان کو تیار رہنے کا بھی حکم دیا گیا ہے لیکن اصل پتہ خفیہ رکھا گیا ہے، وہ بادشاہ کا پتہ ’’شرجیل انعام میمن‘‘ ہیں کیونکہ وہ بڑے صاحب کو پسند ہیں، ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات ہیں وہ خود کماتے ہیں لیکن سب کے ساتھ مل کر بیٹھ کر کھاتے ہیں، سب کو حصہ دیتے ہیں بڑے صاحب کو بڑا حصہ دیتے ہیں اور خواتین کے لیے وہ اپنے حصے کا بھی مال دے دیتے ہیں۔ اس لیے طاقتور خواتین بھی ہمیشہ شرجیل میمن کی حمایت کرتی رہتی ہیں۔ اسی لیے سندھ میں نیب کے قوانین ختم کرائے گئے تاکہ شرجیل میمن کو کلیئر کرایا جاسکے لیکن اچانک آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلالیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دوطرح کے پیغامات دیے ۔ایک یہ کہ آئی جی سندھ پولیس کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے دوسرا یہ کہ منتخب عوامی نمائندے احتساب کے مرحلے سے گزریں گے جس کا واضح مطلب تھا کہ حکومت سندھ جو اپنا احتساب کمیشن بنا کر کرپٹ افراد کو بچانا چاہتی ہے وہ قابل قبول نہیں ہے جنہوں نے کرپشن کی ہے ان کو احتساب کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔ ان کو بچانے کی کوشش نہ کی جائے۔ بس اسی بات نے حکومت سندھ اور بڑے صاحب کی نیندیں حرام کردی ہیں پھر بڑے صاحب نے پریشانی مٹانے کے لیے دورے شروع کردیے ہیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی باتیں بند کردی گئی ہیں کیونکہ معاملات اب شاید بڑے صاحب کے ہاتھ سے بتدریج نکل رہے ہیں۔ شرجیل میمن، سہیل انور سیال، ضیاء الحسن لنجار تو فی الحال خاموش ہوگئے ہیں لیکن قائم علی شاہ چندہ کرنے میں مصروف ہیں اور وہ کسی بھی طور پر مایوس نظر نہیں آتے وہ اب بھی اس آسرے میں ہیں کہ انہیں دوبارہ وزارت اعلیٰ مل جائے گی اب دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ چند روز میں کیا فیصلہ ہوتا ہے۔
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...