... loading ...
وزیراعظم نواز شریف جمعرات کو پاناما پیپرز کے دعوؤں کے مطابق اپنے خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوگئے۔وزیراعظم نواز شریف کی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
جے آئی ٹی میں پیشی اور تقریباً 3 گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر حسین نواز اور حمزہ شہباز کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ‘میں جے آئی ٹی کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرکے آیا ہوں، میرے تمام اثاثوں کی تفصیلات متعلقہ اداروں کے پاس پہلے سے موجود ہیں، میں نے آج پھر تمام دستاویزات جے آئی ٹی کو دے دی ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘آج کا دن آئین اور قانون کی سربلندی کے حوالے سے سنگ میل کا درجہ رکھتا ہے’۔وزیراعظم نے کہا ‘میں اور میرا پورا خاندان اس جے آئی ٹی اور عدالت میں سرخرو ہوں گے’، ساتھ ہی انھوں نے سوال کیا کہ ‘ملک میں کوئی ایسا خاندان ہے جس کی تین نسلوں کا حساب ہوا ہو؟’ان کا کہنا تھا کہ اگر پاناما پیپرز کا معاملہ سامنے آنے کے بعد قومی اسمبلی میں گذشتہ سال کی میری دی گئی تجویز پر عمل کرلیا جاتا تو پاناما کیس کا معاملہ یہاں تک نہ پہنچتا۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ شریف خاندان کا احتساب ہوا ہو، اس سے قبل احتساب کا سلسلہ 1966 سے شروع ہوا، ’میرا پہلا احتساب 1972 میں ہوا تھا، ہمارا احتساب مشرف کی آمرانہ حکومت نے بھی کیا، الزامات میں صداقت ہوتی تو مشرف کوجھوٹے الزام کا سہارا نہ لینا پڑتا’۔
وزیراعظم نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ’ ہمارے دامن پر نہ پہلے کبھی کرپشن کا داغ تھا اور نہ اب ایسا ہوگا’، انھوں نے کہا کہ ‘میں پنجاب کا وزیراعلیٰ بھی رہا ہوں، مجھے 20 کروڑ عوام نے تیسری مرتبہ ملک کا وزیراعظم منتخب کیا ہے اور میرے حالیہ دور میں اتنی سرمایہ کاری ہوئی جتنی گزشتہ 65 سال میں بھی نہیں ہوئی، مجھ پر بدعنوانی یا کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے’۔انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ موجودہ صورت حال میں بھی ہم پر کرپشن کا الزام نہیں ہے بلکہ ہمارے خاندان اور ذاتی کاروبار پر الزامات لگائے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چند دن میں جے آئی ٹی کی رپورٹ اور عدالتی فیصلہ بھی آجائے گا، اس کے بعد 20 کروڑ عوام کی جے آئی ٹی بھی لگنے والی ہے، ’ایک بڑی جے آئی ٹی عوام کی عدالت میں بھی لگنے والی ہے جس میں ہم سب کو پیش ہونا ہے، وقت آگیا ہے کہ حق اور سچ کا علم بلند ہو‘۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں آج صرف اس لیے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوا ہوں کہ ہم سب عدالت کے سامنے جوابدہ ہیں، عوام 2013 سے زیادہ 2018 میں ہمارے حق میں فیصلہ کریں گے۔
پاناما جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وزیر خزانہ اسحق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز بھی موجود تھے تاہم انہیں وزیراعظم کے ہمراہ اکیڈمی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور عابد شیر علی واپس لوٹ گئے۔یہاں یہ بات نوٹ کرنے کی ہے کہ وزیراعظم کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق انہیں ملزم کی حیثیت سے نہیں بلکہ بطور گواہ طلب کیا گیا۔جوڈیشل اکیڈمی میں پیشی سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت دیگر وزرااور پارٹی رہنماؤں نے وزیراعظم ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نواز شریف پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیشی کے موقع پر ایک طرف جہاں لیگی رہنما وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے حق میں بیانات دیتے نظر آئے، وہیں اپوزیشن خصوصاً پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بھی کھل کرتنقید کی۔آئیے دیکھتے ہیں کہ جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم کی پیشی کو حکومتی اور اپوزیشن رہنما کس نظر سے دیکھتے ہیں۔
دانیال عزیز (مسلم لیگ ن)
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ پر جو بھی الزامات لگائے ہیں، ان کا ذرا سا بھی کاغذی ثبوت ساتھ منسلک نہیں کیا گیا، محض اخباری تراشوں اور فیس بک، ٹوئٹر پیغامات کے اسکرین شاٹس ساتھ لگائے گئے۔دانیال عزیز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ذکر کرتے ہوئے کہا ‘وزیراعظم نواز شریف تو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہورہے ہیں، لیکن اشتہاری خان پیش نہیں ہورہے’۔انھوں نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے جو دہشت گرد قرار پاتا ہے، اس کی جائیداد قرق ہوتی ہے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے اثاثے منجمد ہوتے ہیں، ساتھ ہی انھوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے سوال کیا، ‘اسلام آباد کو بند کرنا اور پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنا دہشت گردی نہیں ہے کیا؟
فواد چوہدری (تحریک انصاف)
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے لیگی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘کوئی شرم ہونی چاہیے، کوئی منطق ہونی چاہیے، ہر بات میں سازشی تھیوریاں پیش کرنے سے بہتر ہے کہ آپ اپنے گریبان میں جھانکیں، بیچ چوراہے پر آپ کی ہنڈیا پھوٹی ہے اور آپ کی چوری سامنے آگئی ہے’۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ‘آج پاکستان کے لوگوں کے لیے تاریخی دن ہے کہ جس احتساب کا آغاز تحریک انصاف نے کیا تھا، آج اس کا دن ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا، اب رونے کے دن آگئے ہیں اور آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں’۔
شیخ رشید (عوامی مسلم لیگ)
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے، انھوں نے ثابت کرنا ہے کہ انھوں نے پیسہ ملک سے باہر کیسے اور کہاں بھیجا۔وزیراعظم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘شرم کا مقام ہے کہ ایک ملک کا وزیراعظم اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں اور جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہورہا ہے’۔
مریم نواز (مسلم لیگ ن)
وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ‘آج کے دن تاریخ رقم ہوئی ہے اور دوسروں کو بھی اس خوش آئند مثال کی تقلید کرنی چاہیے۔
اسد عمر (پی ٹی آئی)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں سوال اٹھایا کہ ‘کیا جے آئی ٹی وزیراعظم سے یہ سوال بھی کرے گی کہ ان کے ماتحت ادارے تحقیقات میں تاخیر اور رکاوٹیں کیوں ڈال رہے ہیں؟
بابر اعوان (پاکستان پیپلز پارٹی)
پیپلز پارٹی رہنما بابر اعوان نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘دنیا میں پہلی حکومت ہے جس نے کرپشن کے الزامات کا جواب دینے کے بجائے تمام اداروں اور اپوزیشن پر حملے کا آغاز کر رکھا ہے’۔
پاکستان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس دن کو ‘تاریخی’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘انصاف کی جدوجہد آج پہلے سنگ میل تک پہنچ گئی ہے۔ اس میںمزید کہا گیا کہ ‘تاریخ رقم ہورہی ہے، ایک عہدے پر موجود وزیراعظم کا احتساب ہورہا ہے، یہ انصاف کے لیے عوام کی جدوجہد کے بغیر ممکن نہیں تھا’۔
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں ر...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے...
سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلا...
بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے...
یہ ضروری اور مناسب فیصلہ ہے کہ بھارت سے درآمدات پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے ،امریکی صدر بھارت کی حکومت روس سے براہ راست یا بالواسطہ تیل درآمد کر رہی ہے، جرمانہ بھی ہوگا،وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فی...
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران...
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...
غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی،صحافیوں اور ارکان اسمبلی کے مہمانوں کے پاسز منسوخ پی ٹی آئی اراکین کا سیاسی قتل کیا گیا( عامر ڈوگر) مخصوص نشستوں پر ارم حامد نے حلف اٹھا لیا قومی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب رکن قومی اسمبلی ارم حامد نے حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی ن...
وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں،سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے،خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا۔وزیراع...