... loading ...
ایم کیوایم کی لندن قیادت نے کراچی میں اب ایک نئی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرد کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق نئی جماعت کے لیے نسبتاً نئے چہروں کو ابتدا میں سامنے لایا جائے گا، مگر جو درحقیقت بانی متحدہ کے حقیقی وفادار اور پرانے روابط رکھنے والے ہی افراد ہوں گے، نئی جماعت کے طورپرایم کیوایم وفا پرست کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔ جس میں ابتدائی طور پر چار رہنما منظر عام پرآکر ابتدائی کارروائی کو پورا کریں گے۔ جس میں الیکشن کمیشن میں نئی جماعت کے لیے رجسٹریشن کے مختلف مراحل سے لے کر دیگر اْمور شامل ہیں۔ایم کیوایم لندن کی قیادت نے وہاں موجود رہنماؤں کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایم کیوایم وفا پرست کے نام سے اس نئی جماعت میں پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیوایم پاکستان کے کچھ رہنماؤں کو چھوڑ کر سب کے لیے معافی کے ساتھ گھر واپسی کے لیے دروازے کھول دیے جائیں گے، ایم کیوایم پاکستان کے جن چار رہنماؤں کے لیے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیے گئے ہیں اْن میں ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان ، خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری کے نام شامل ہیں۔ جبکہ پاک سرزمین پارٹی میں سے مصطفی کمال اور انیس احمد ایڈووکیٹ کے نام ناقابل قبول لوگوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ وجود کو قابل اعتماد ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایم کیوایم وفا پرست کے نام سے نئی جماعت بعد ازاں نائن زیرو اور خورشید بیگم میموریل ہال کی حوالگی کے لیے عدالت سے بھی رجوع کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بعض مقتدر حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کو یہ پیشکش کی گئی تھی کہ وہ ایم کیوایم کا مرکز نائن زیرو اور خورشید بیگم میموریل ہال کو اپنی جماعت کی تحویل میں لے لیں۔ مگر ڈاکٹر فاروق ستار نے بوجوہ یہ پیشکش قبول نہیں کی تھی۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ایک رکن صوبائی اسمبلی پر ہونے والے حملے کو بھی نئی جماعت کے قیام کے فیصلے کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کے حلقوںمیں اس حملے کے حوالے سے تشویش کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے، بعدازاں یہی تشویش ، اضطراب او رخوف کے عناصر نئی جماعت کے لیے ایم کیوایم کے تمام گروپوں کے مختلف رہنماؤں کی گھر واپسی کا راستہ بھی ہموار کرسکتے ہیں۔بانی متحدہ اور ایم کیوایم لندن کے رہنماؤں کی اس سوچی سمجھی مگر اچانک چال سے ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین کے لیے مزید مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں، جو ابھی بھی آپس میں اتحاد نہ کرنے کے باعث کافی پریشانیوں کا شکار ہوچکی ہیں۔ اس ضمن میں وجود کو یہ معلوم ہوا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیوایم پاکستان کو متحد کرنے کی تمام اندرونِ خانہ کوششیں عملاً ناکام ہو چکی ہیں۔ اور اس کے ذمہ دار پاک سرزمین پارٹی کے دورہنماؤں یعنی مصطفیٰ کمال اور انیس احمد ایڈووکیٹ کو قرار دیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے انضمام پر پاک سرزمین پارٹی کے دوسرے بڑے طاقت ور رہنما انیس قائم خانی پوری طرح تیار ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے انیس قائم خانی کے ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان سے براہِ راست رابطے بھی ہوچکے ہیں، مگر یہ رابطے اور کوششیں عملاً پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے باعث رنگ نہیں لاسکی ہیں، جو اگلے انتخابات میں دونوں جماعتوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ کیونکہ ایسی صورت میں ایم کیوایم وفا پرست گروپ کے پاس کراچی کے اردو بولنے والوں کو متاثر کرنے کے لیے زیادہ موثر بیانیہ ہو گا۔ اس پوری صورتِ حال میں ایک پہلو سب سے زیادہ چونکا دینے والا ہے جس کی طرف اس پورے کھیل میں اب تک کسی کی توجہ نہیں گئی ہے۔اگر چہ وزیرداخلہ چودھری نثار اور اْن کے ماتحت ادارے ایف آئی اے کی جانب سے ہرروز بانی متحدہ کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کی مختلف خبریں گردش میں آتی رہتی ہیں، مگر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ نون کے بعض رہنما اب بھی اگلے انتخابات کے لیے بانی متحدہ کو کارآمد سمجھتے ہیں، مسلم لیگ نون کے بعض زعماء کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ نون کے اندرونی حلقے میں یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ پاناما کیس سے نوازشریف اور اْن کے اہلِ خانہ کے نکلنے کے بعد ساری توجہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے پر دی جائیگی جس میں بانی متحدہ فیکٹر موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ شاید یہی وجہ رہی ہو گی کہ ان دنوں بانی متحدہ نے اپنا وزن حیرت انگیز طور پر کم کردیا ہے اور وہ باقاعدہ طور پر ورزشیں کرنے لگے ہیں، اس حوالے سے ایک دلچسپ ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنا پْرانا کوٹ پہن کر دکھا رہے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ ایم کیوایم وفاپرست کے نام سے نئی جماعت کا فیصلہ ایم کیوایم لندن کو کراچی میں ایک بار پھر زندگی دے سکے گا یا نہیں اور بانی متحدہ کی ڈوب کر پھر اْبھرنے کی خواہش کو پورا کرنے میں کوئی مدد کرے گا یا نہیں۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...