... loading ...
’’روزہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کی جزا دوں گا‘‘الحدیث
رمضان کی اہمیت اور فضیلت اوپر دی گئی حدیث سے واضح ہو جاتی ہے۔ ہر نیکی کی مخصوص جزا ہے مگر روزے کا ثواب اللہ اور اس کے بندے کا معاملہ ہے۔ رمضان کی فضیلت کی گواہی سارا قرآن دیتا ہے۔ روزہ خالق اور مخلوق میں قربت کی ڈور پیدا کرتا ہے۔ قرآن مجید رمضان میں نازل ہوا،اس رمضان میں ہی ایسی فضیلت والی رات ہے جس میں عبادت کا ثواب لامتناہی ہے۔
اللہ تعالی نے اپنے بندوں کے لیے بھوک اور پیاس ودیگر حلال چیزوں سے رکنے کا حکم دیا تو اس کے ساتھ اجر و کرم کی ایسی برسات کر دی جس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔ قلم کی سیاہی ختم ہو سکتی ہے، قلم کار کے الفاظ کا ذخیرہ ماند پڑ سکتا ہے مگر رب ذوالجلال کے انعام و اکرام کی تفصیل بیان نہیں ہو سکتی۔احادیث میں بتایا گیا ہے کہ روزہ، روزے دار کی شفاعت کرے گا۔ روزہ گناہوں سے روکتا ہے،جنت کے آٹھ ابواب ہیں جن میں سے ایک کا نام ’’باب الریان‘‘ ہے،یہ دروازاہ خصوصاً روزے داروں کے لیے بنایا گیا ہے کہ روزے دار اسی راستے سے جنت میں داخل ہوگا۔ رمضان کے ایک روزے کو پانے کا اتنا ثواب ہے کہ ساری عمر کے روزے اس کا بدل نہیں ہو سکتے۔یہاں بات کرنے کا مقصد رمضان کی فضیلت کو بیان کرنا نہیں ہے کیونکہ ایک باشعور مسلمان رمضان اور صیام کی فضیلت سے آگاہی ضرور رکھتا ہے مگر یہ آگاہی صرف بھوک پیاس تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ ہماری بھوک پیاس سے اللہ تعالی کو کوئی غرض نہیں کیونکہ وہ ذات دلوں کے حال سے واقف ہے۔”انماالاعمال باالنیات”
(اعمال کا دارومدار نیت پر ہے)اور خالق مخلوق کی شاہ رگ سے قریب ہو کر نیتوں سے آگاہی کیوں نہیں رکھ سکتا۔پیٹ پہ بھوک اور زبان پہ پیاس کے بند باندھنے کا نام صیام نہیں ہے، روزہ کی شرائط ہیں جن کے بغیر روزہ مکمل ہو ہی نہیں سکتا۔ روزہ اعضاء کا بھی ہے، روزہ ہاتھ کا بھی ہے،روزہ پاؤں،زبان،کان،ناک،آنکھ،جسم اور خیال کا بھی ہے۔ہمارے معاشرے میں حکمران طبقہ سے لے کر عام آدمی تک رمضان کی اصل روح سے آگاہی رکھنے کے باوجود بے عمل ہے۔آپ بھی سوچیں گے کہ حکمران کا ذکر اس سب میں کہاں سے آ گیا تو میں یہ بلاجھجھک کہوں گی کہ ہماری حکومت کی نامناسب کارکردگی نے عام آدمی کا رمضان بھی مشکل بنا دیا ہے۔ کھجور سے افطار سنت ہے مگرمہنگائی اور منافع خوری کے باعث وہ سنت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے، رمضان میں عام اشیاء کی قیمت بھی آسمان کو چھونے لگتی ہے۔ہماری روایات اور اقدار کو غیر مسلم نے اپنا لیا ہے۔ آپ غیر مسلموں کے کسی بھی تہوار پہ دیکھ لیں،ان کا کرسمس ہو یا کوئی اور موقع ہو، وہ عوام کو ریلیف دیتے ہیں اور بے حد دیتے ہیں مگر یہاں معاملہ سراسر الٹ ہے۔ ایسے مواقع پر ہمارے حکمرانوں کا نعرہ ہوتا ہے سانس پہ بھی ٹیکس لگا دو۔ ان حالات میں ہم قطعی یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم ایک اسلامی معاشرے کے مروجہ اصولوں کو اپنائے ہوئے ہیں۔ ہم نے رمضان کو کاروبار بنا لیا ہے اور اپنی اس روش پہ پورے یقین سے قائم ہیں۔ اللہ تعالی سب کے لیے ہدایت کے در وا کریں اور ہمیں عبادات کی مکمل ادائیگی کی توفیق عطا فرمائیں۔آمین۔
ماورا طلحہ
دھماکہ اس قدر شدید تھا ٹرین کی بوگیوں کے پرخچے اڑ گئے، قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس پارک کی گئی کم و بیش 10 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ٹرین میں سکیورٹی اہلکار اور ان کے فیملی ممبرز خواتین و بچے سوار تھے، منگل سے شروع ہونیوالی عید الاضحیٰ کی چھٹیاں منا...
رضاکار اپنے ملک واپس آرہے تھے بلباؤ میں ایئرپورٹ پولیس نے حملہ کیا رضاکاروں پر باسک پولیس کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی غزہ کی ناکہ بندی توڑتے ہوئے انسانی بنیاد پر فلسطینیوں کو امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ارکان کو اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد ...
پاکستان ترقی میں جلد چین کے ہم قدم ہوگا،چین میں مزدوروں کی لاگت کافی مہنگی ہو چکی ہے اپنے پلانٹس و مشینری پاکستان لائیں، مشترکہ منصوبوں پر کام کریں، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرض نہیں سرمایہ کاری و ٹیکنالوجی چاہیے، پاکستان ترقی میں جلد چین کے...
موجودہ حساس صورتحال میں قومی اتحاد اور اجتماعی فیصلوں کی پابندی انتہائی ضروری ہے ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں کیا جائے گا،ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سمیت ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپ...
وزیر اعلیٰ کی گزشتہ ایک ہفتے میںگورنر خیبر پختونخوا کیساتھ مسلسل تین اہم ملاقاتیں،مولانا فضل الرحمان سے تبادلہ خیال،اپوزیشن کا ممکنہ اتحاد آئینی ترمیم کی راہ میںبڑی رکاوٹ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان یکساں موقف اختیار کرنے کی کوشش ، دونوں جماعتیںکافی حد تک قریب آچکی ہ...
3 جوان زخمی ،سیکیورٹی فورسز کا میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پولیس اور دہشتگردوںمیں فائرنگ کا تبادلہ،متعدد خوارج کے زخمی ہونے کی اطلاعات بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 15 دہشت گرد مارے گئے، 2 پولی...
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں میں آپریشن لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد مختار گرفتار،دھماکہ خیز موادبرآمد دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔سی ...
جنگ دوبارہ کرنی یا نہیں، اتوار تک فیصلہ کرینگے،دو چیزیں ہوسکتی ہیں اچھی ڈیل یا شدید بمباری صرف ایسا معاہدہ قبول کروں گا جس میں یورینیم افزودگی اور ذخیرے کا معاملہ حل ہو، صدر کی گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا ففٹی ففٹی چانس ہے، جنگ دوبارہ کرنی یا...
سابق وزیراعظم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا، عدالت میں پٹیشن دائر کی جا رہی ہے، بانی کو سائفر کیس میں بیرونی سازش کا نشانہ بنایا گیا ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا عمران خان کی رہائی ،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی، بدامنی،بے یقینی کی ...
ایران امریکا تنازع پرپاکستان کی ثالثی رنگ لانے لگی؟ ایران امریکا معاہدے کا 9 نکاتی مسودہ سامنے آگیا،جنگ بندی، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی، پابندیوں میں نرمی اور یورینیم تنازع پر تجاویز شامل دونوں فریقین فوجی، سویلین یا اقتصادی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے پابند ہوں گے، ابتدائی م...
سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مختلف عدالتوں میں پیش عدالت نے تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ سنایا،وکیل ملزمہ پنکی منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو قتل اور منشیات کے مجموعی طور پر 18 مقدمات میں سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مخ...
امریکا کی جانب سے ایسا کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اپنے پانی کے ایک قطرے پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہفتہ وار بریفنگ پاکستان نے ایران پر ممکنہ حملے کیلئے امریکا کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی خبروں کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔اسلام ا...