... loading ...
آصف زرداری نے وفاق پر اے ڈی خواجہ کے ذریعے آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایاجبکہ خو د انہوں نے دھاندلی کی بساط بچھا لی ہے،ذرائع ‘ دادو کے سابق تحصیل ناظم سید ظفر علی شاہ ، ارباب خاندان، جتوئی خاندان، شیرازی خاندان اور پگارا خاندان کے لیے دھرتی تنگ کر دی گئی
آصف علی زرداری نے پچھلے ہفتے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس وقت سب کو حیران کردیا جب ان سے پوچھا گیا کہ آئی جی سندھ پولیس اچھے آدمی ہیں، ان کا آخر کیوں تبادلہ کرنے کی حکومت سندھ اور پی پی نے ضد پکڑلی ہے؟ تو آصف زرداری کا جواب تھا کہ دوسرے افسر بھی اچھے ہیں، اصل میں وفاقی حکومت نے آئی جی کو نہ ہٹا کر قبل از انتخابات دھاندلی کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ ان کی اس مضحکہ خیز بات پر نہ صرف دنیا ہنس پڑی بلکہ پارٹی اور حکومت سندھ کے سنجیدہ افراد نے بھی اس کا مذاق اڑا یا کیونکہ آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ پر یہ الزام مزاحیہ ہی تصور کیا جارہا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر سندھ میں قبل از انتخابات دھاندلی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ایسا کہنا تو دور کی بات ہے ایسا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ،کیونکہ ان کے ٹریک ریکارڈکے مطابق انہوں نے کبھی ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے ان کا دامن داغدار ہوا ہو۔ وہ اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھائو دیکھ چکے ہیں لیکن کبھی بھی ایسا کام نہیں کیا جس سے ان کے کردار پرانگلی اٹھتی ہو۔ یہاں یہ بات ضرور ہے کہ اگر آصف زرداری نے دھاندلی کی منصوبہ بندی کرلی ہے تو پھر یہ حقیقت ہے کہ اے ڈی خواجہ اس کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، وہ قطعی طور پر حکومت سندھ کے ہاتھوں میں کھلونا نہیں بنیں گے اور یہ بات آصف زرداری بخوبی جانتے ہیں۔ اب تو ہر ایک کو یہ بات معلوم ہے کہ اے ڈی خواجہ کو انور مجید پسند نہیں کرتے اور وہی آصف زرداری کے کان بھرتے ہیں، تب آئی جی کے خلاف محاذ بنایا گیا ہے ۔اگر آصف زرداری آج بھی کسی ایک پولیس اہلکار کو بلا کر پوچھیں کہ اے ڈی خواجہ اور سردار عبدالمجید دستی میں کیا فرق ہے؟ توان کو ایک عام اہلکار بھی بتا دے گاکہ کون بہتر ہے ۔
ذرائع تو یہ خبر دے رہے ہیں کہ اصل میں تو آصف زرداری اور ان کے رفقا نے دھاندلی کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور الزام لگا کر اسکے پیچھے چھپنا چاہ رہے ہیں۔ناقدین بتاتے ہیں کہ 2013 ء کے عام انتخابات میں سندھ کے انتخابات کو کسی بھی طرح صاف شفاف قرار نہیں دیا جاسکتا بلکہ یہ انجینئرڈ تھے، جس میں مبینہ طور پر ریٹرننگ افسران اور الیکشن کمیشن کے عملے کو بریف کیس فراہم کیے گئے تھے۔ اور اب 2018 ء کے عام انتخابات میں بھی وہی حکمت عملی تیار کی گئی ہے اور ابھی سے پارٹی میں ان افراد کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو نوٹوں سے بھرے بریفک کیس فراہم کرسکے گا، اس سے الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسران کو خاموش کرایا جائے گا۔ دوسری جانب صوبہ بھر میں 80 فیصد سیاسی رہنمائوں کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا گیا ہے، جام صادق علی کے خاندان کے جام مدد علی، اور جام صادق کے پرنسپل سیکریٹری امتیاز شیخ کو جب پیپلز پارٹی میں شامل کرایا گیا تو پھر باقی کچھ نہیں رہ جاتا۔ اب ترقی پسند اور ایم آر ڈی کے ہیرو شہید فاضل راہو کے فرزند اسماعیل راہو کو پی پی میں شامل کیا جا رہا ہے۔ پچھلے دنوں ضلع بدین کے علی بخش شاہ عرف پپو شاہ کو پی پی میں شامل کرلیا گیا۔ صوبہ کے ہر ضلع میں اہم سیاسی خاندانوں کو پہلے سیاسی طریقے سے دعوت دی جاتی ہے کہ وہ آکر پی پی میں شامل ہو جائیں اگر وہ نہ مانیںتو پھر ان کو پولیس کے ذریعہ کہلوایا جاتا ہے اور اگر پھر بھی نہ مانے تو پھر مقدمات کی بھرمار کر دی جاتی ہے۔ ضلع دادو کے ایک غیر معروف سیاسی رہنما اور سابق تحصیل ناظم سید ظفر علی شاہ کو پی پی میں صرف اس وجہ سے شامل کرنے کے لیے ان کو نظر بند کر دیا گیا کہ وہ لیاقت جتوئی کے عوامی اتحاد کے جنرل سیکریٹری تھے۔ اس طرح ارباب خاندان، جتوئی خاندان، شیرازی خاندان اور پگارا خاندان کے لیے دھرتی تنگ کر دی گئی ہے کہ وہ یا تو پی پی میں شامل ہو جائیں یا پھر مقدمات کے لیے تیار ہو جائیں ،لیکن ان خاندانوں نے پی پی میں شمولیت سے قطعی انکار کر دیا ہے۔ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ ریونیو افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ زمینوں کے کھاتوں میں ہیرپھیر شروع کر دیں تاکہ مخالفین کو اپنی زمینوں کی فکر لاحق ہو جائے اور وہ جھک کر پی پی میں شامل ہو جائیں۔ محکمہ آبپاشی کو واضح حکم دیا گیا ہے کہ وہ پی پی میں شامل نہ ہونے والے افراد کی زرعی زمینوں کا پانی بند کر دیں، یہ صورتحال جب پیدا ہوگی تو عوام سڑکوں پر آئیں گے اور پھر پولیس کو استعمال کیا جائے گا کہ وہ امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔ اور اس سب کے بعد آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آنکھیں بند کرکے حکومت سندھ اور پی پی کی قیادت کے سامنے ہاں میں ہاں ملائیں گے؟ جب ایسا نا ممکن نظر آیا تو آصف زرداری نے بے تکا اور بھونڈا الزام عاید کر دیا کہ اے ڈی خواجہ کو اس لیے برقرار رکھا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات سے قبل دھاندلیاں شروع کر دے۔واقفان حال کہتے ہیں کہ آصف زرداری کی اس بات پر سندھ کا ایک بھی باشندہ اعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ 2013ء کی طرح 2018 ء میں بھی پی پی نے دھاندلیوں کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور اس مقصد کے لیے پولیس کو استعمال کرنا ہے، مگر آئی جی سندھ پولیس نے نچلی سطح تک پولیس اہلکاروں کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ غیر جانبدار رہیں اور کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کریں۔ اس بات نے پی پی کی قیادت کو مشتعل کر دیا ہے ایک اور بات جو پی پی کی قیادت کو پتہ ہے کہ عام انتخابات سے قبل اہم گرفتاریاں ہوں گی اور اس سے بچنے کے لیے پی پی قیادت تابعدار، فرماں بردار آئی جی پولیس لانا چاہتی ہے جس کی راہ میں عدالتیں اور وفاقی حکومت رکاوٹ ہیں اسی بات نے آصف زرداری کو حواس باختہ کر دیا ہے۔
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، ...
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہر...
سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیا...
حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور ا...
امریکی صدرٹرمپ اور مصری صدر سیسی کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شرم الشیخ پہنچ گئے وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میںشرکت کریں گے شرم الشیخ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم ال...
ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور...
نیو کراچی سندھ ہوٹل، نالہ اسٹاپ ، 4 کے چورنگی پر پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے اور دکانیں بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید (رپورٹ : افتخار چوہدری)پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ٹی ایل پی نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ...
طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا،پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانس...
پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان...
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب...
افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہر...
افغان فورسزنے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا پاک فوج نے متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی، خارجی ہلاک ، طالبان متعدد پوسٹیں اور لا...