... loading ...

سارن گیس حملے میں قصور وار قرار دیے گئے افراد کو امریکا نے بلیک لسٹ قراردے دیا،یہ 271 اہلکار شام کے سائنسی مطالعے اور تحقیقی مرکز کے ملازمین ہیں
امریکی حکومت نے اپریل کے اوائل میں ادلب کے علاقے خان شیخون میں ایک مبینہ کیمیائی حملے میں قصور وار قراردیے گئے 271 شامی سرکاری عہدیداروں کے اثاثے منجمد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر بلیک لسٹ کردیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بشارالاسد حکومت سے وابستہ ان سرکاری اہل کاروں پر تعزیرات عائد کی گئی ہیں جو خان شیخون میں رواں ماہ کے اوائل میں کیے گئے سارن گیس کے مبینہ حملے میں قصور وار قرار دیے گئے ہیں۔ مبینہ کیمیائی حملے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 100 شہری انتہائی المناک موت سے دوچار ہوئے تھے جب کہ سیکڑوں زخمی اب بھی پڑوسی ممالک کے اسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ اسٹیو منوشن نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ خان شیخون میں کیمیائی حملے کے ملزمان کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ 271 اہل کار شام کے سائنسی مطالعے اور تحقیقی مرکز کے ملازمین ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ سمجھتی ہے کہ چار اپریل کو خان شیخون کے قصبے پر ہونے والا حملہ شامی صدر بشار الاسد کی حکومت نے الشعیرات کے فضائی اڈے سے کیا تھا۔کیمیائی حملے کے نتیجے میں تڑپ کر ہلاک ہونے والے بچوں کی تصاویر دیکھ کرامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فیصلہ کیا تھا کہ فوجی اقدام لازم ہو گیا ہے۔ کیمیائی حملے کے دو روز بعد امریکا نے شامی فضائی اڈے پر میزائل حملہ کیا۔
قبل ازیں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے امریکی ہم منصب سے فون پر بات چیت میں شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات کے لیے روس کے منصوبے کی حمایت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اوران سے اس کا گلہ کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے سرگئی لاروف کو فون کیا تو روسی وزیر خارجہ نے انہیں روس اور ایران کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) میں شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات کے لیے پیش کردہ نئی تجویز کے بارے میں آگاہ کیا۔
لاروف نے اپنے ہم منصب سے امریکا کی جانب سے اس تجویز کی مخالفت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اس تجویز میں ہیگ میں قائم تنظیم سے شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے قصبے خان شیخون پر 4 اپریل کو سارن گیس کے حملے کی تحقیقات کے لیے عالمی معائنہ کار بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔روسی وزارت کے مطابق لاروف اور ٹیلرسن نے او پی سی ڈبلیو کی نگرانی میں واقعے کی معروضی تحقیقات کے امکان سے اتفاق کیا۔ ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے بھی بعد ازاں ٹیلی فون پر اس گفتگو کے بارے میں اپنا بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹیلرسن اور لاروف نے دوطرفہ امور اور شام میں 4 اپریل کو کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کی او پی سی ڈبلیو سے تحقیقات ایسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے اور ٹیلرسن نے او پی سی ڈبلیو کے موجودہ میکانزم کے تحت ہی تحقیقات کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔واضح رہے کہ روس اور امریکا کے درمیان تعلقات میں یوکرین کے بحران اور شامی بحران کی وجہ سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔
او پی سی ڈبلیو نے جمعرات کو کثرت رائے سے روس اور ایران کی جانب سے شام میں کیمیائی حملے کی نئی تحقیقات کے لیے تجویز کو مسترد کردیا تھا اور پہلے سے جاری تحقیقات ہی کی توثیق کی تھی۔
ان دونوں ملکوں نے اپنی تجویز کے مسودے میں اس امر کی تحقیقات پر زوردیا تھا کہ آیا شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تھا اور یہ ہتھیار واقعے کی جگہ پر کیسے گرائے گئے تھے۔ انھوں نے شام کے فضائی اڈے الشعیرات کے جائزے کے لیے بھی عالمی ادارے سے معائنہ کار بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ وہاں کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے سے متعلق الزام کی تصدیق ہوسکے۔اس اڈے پر امریکی بحریہ نے 59 میزائل گرائے تھے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی پہلے شامی فوج کو اس کیمیائی حملے کا مورد الزام ٹھہرا چکے ہیں لیکن شامی حکومت اس حملے میں ملوّث ہونے کی تردید کرتی چلی آرہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...