... loading ...
٭ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار امسال دسمبر میں ریٹائر ہونگے اس لیے کھل کر کارروائیاں کررہے ہیں۔ زمینوں پر قبضہ کرنے یا چھڑانے‘ بے گناہ لوگوں کو اغوا کرنے سمیت ہر وہ کام تیزی سے ہورہا ہے جس سے لاکھوں کروڑوں روپے روزانہ مل جائیں٭ سکھن پولیس نے جس جھوٹے مقدمے میں احمد نواز کو پھنسایا اس میں ان کو فوری طورپر جیل بھجوادیا اب سکھن پولیس کی نیندیں اڑگئی ہیں کہ ان کا کیا حشر ہوگا۔
جیسا کہ جرأت نے پہلے ہی انکشاف کردیا تھا کہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار رواں سال کے آخری ماہ یعنی دسمبر میں ریٹائر ہورہے ہیں، اس لیے وہ کھل کر تابڑتوڑ کارروائیاں کررہے ہیں۔ زمینوں پر قبضے‘ گھروں پرقبضے کرنے یا قبضے چھڑانے‘ بے گناہ لوگوں کو اغوا کرنے سمیت ہر وہ کام تیزی سے کیا جارہا ہے جس سے لاکھوں کروڑوں روپے روزانہ مل جائیں اور راؤ انوار کے خلاف اب سب نے چپ سادھ لی ہے ۔حتیٰ کہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی بھی زبان بند ہے چونکہ راؤ انوار کا براہ راست تعلق آصف زرداری سے ہے اس لیے باقی پی پی قیادت کے لیے وہ نوگوایریا یا مقدس گائے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ راؤ انوار ضلع ملیر میں بادشاہ بن کر لوگوں کا جینا اجیرن بناچکے ہیں، چار روز قبل ضلع لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما احمد نواز مغیری کے تربوز لاکر سبزی منڈی میں فروخت کردیے اس کے پاس ڈھائی لاکھ روپے کیش اور دس لاکھ روپے کا چیک تھا جیسے ہی وہ پیسے اور چیک لے کر باہر نکلے راؤ انوار کے مخبر وہاں ان کے پیچھے لگے اور ان کو وہاں سے پولیس موبائلوں میں اغوا کرلیا ان کی تو چاندی ہوگئی۔ پولیس نے ان سے مذاکرات شروع کردیے کہ راؤ انوار کے لیے دس پندرہ لاکھ کچھ نہیں پچاس لاکھ روپے کا انتظام کریں۔ پی پی رہنما احمد نواز مغیری بیچارا ہکابکا رہ گیا کہ انہوں نے جرم کیا ہے کہ50لاکھ روپے راؤ انوار کے لوگوں کو دے؟ وہ سوال کرتا رہا مگر ان کو یہی جواب ملتا کہ راؤ انوار روزانہ پانچ‘ دس بندے قتل کردیتے ہیں تم کو پولیس مقابلہ میں مار دیں گے تو کیا فرق پڑے گا۔ ادھر ان کے ورثاءسمیت پریشان تھے مگر احمد نواز کا کوئی پتہ نہیں چل رہا تھا اچانک کسی انسانیت کے درد رکھنے والے شخص نے ڈی آئی جی شرقی عارف حنیف سے رابطہ کرلیا اور ڈی آئی جی نے جب احمدنواز کے موبائل فون کی لوکیشن معلوم کی تو پتہ چلا کہ وہ تو تھانہ سکھن کے قریب ہے۔ ڈی آئی جی نے ڈی ایس پی سکھن سے کہا کہ وہ احمد نواز کو بازیاب کرائیں۔ ڈی ایس پی کو تو پتہ تھا۔ انہوں نے فوری طور پر راؤ انوار کو بتایا، راؤ انوار بھی پریشان ہوگیا کیونکہ وہ اب ان کو جعلی پولیس مقابلے میں نہیں مارسکتا تھا اس لیے ہنگامی طور پر حکم دیا کہ ان پر ایک پسٹل لگاکر ایف آئی آر درج کی جائے۔ ڈی ایس پی نے ڈی آئی جی کو رپورٹ دی کہ احمد نواز پر لاڑکانہ میں ایک مقدمہ درج ہے اور ان سے ایک پسٹل بھی برآمد ہوا ہے، ڈی آئی جی نے اس انسان دوست سماجی رہنما کو بتادیا جس پر انہوں نے لاڑکانہ کا15سال پرانا کیس بھی منگوالیا جس میں ذاتی دشمنی میں کیس درج ہوا تھا اور دس سال پہلے وہ کیس ختم بھی ہوگیا تھا جب انسان دوست سماجی رہنما نے ڈی آئی جی کو پوری تفصیل فراہم کی تو ڈی آئی جی کو پتہ لگ گیا کہ یہ سب راؤ انوار کا ڈرامہ ہے۔ انہوں نے ایس ایچ او سکھن کو فون کرکے سخت لہجہ میں کہا کہ کیا ان کو خوف خدا نہیں ہے، ہر ایک کے ساتھ یہی ڈرامہ کرتے ہو اپنے ذاتی پسٹل لگاکر بے گناہ افراد کو پھنساتے ہو۔ اب ایس ایچ او کی بھی ہوائیاں اڑنے لگیں اب پوری صورتحال جب واضح ہوئی تو اس سماجی رہنما نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے بات کی ،آئی جی سندھ پولیس نے فوری طور پر ویسٹ زون کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ سکھن پولیس نے جس جھوٹے مقدمے میں احمد نواز کو پھنسایا اس میں ان کو فوری طورپر جیل بھجوادیا اب سکھن پولیس کی نیندیں اڑگئی ہیں کہ ان کا کیا حشر ہوگا۔ راؤ انوار کو تو کچھ پریشانی نہیں ہے کیونکہ جو پیسے وصول کیے گئے تھے اب وہی پیسے سکھن پولیس کو واپس کرنے ہیں اور الٹا پسٹل لگاکر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس میںان کی شامت آئے گی اور الٹا سکھن پولیس پر ایف آئی آر درج ہوگی۔ پوسٹنگ بھی باقی نہیں رہے گی۔ آئی جی سندھ پولیس ایک بے گناہ انسان کو انصاف دلانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور یہ بھی دیکھ لیا کہ اس واقعہ کے پیچھے راؤ انوار کا ہاتھ ہے لیکن افسوس صد افسوس کہ جب احمد نواز کا پتہ چلا کہ وہ سکھن تھانہ میں جھوٹی ایف آئی آر میں گرفتار ہے تو احمدنواز کے رشتہ داروں نے پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو‘ لاڑکانہ کی رکن قومی اسمبلی فریال تالپر‘ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کرکے ان کو درخواست کی کہ وہ ان کی مدد کریں مگر سب کو سانپ سونگھ گیا کسی میں اتنی اخلاقی جرأت بھی نہیں تھی کہ وہ ان رشتہ داروں کو دلاسہ بھی دیتے۔ سب نے اس لیے خاموشی اختیار کی کیونکہ سامنے راؤ انوار تھا۔ وہ تو ڈرگئے مگر خوف خدا رکھنے والے سماجی رہنما اور آئی جی پولیس نہیں ڈرے۔ اب دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...