وجود

... loading ...

وجود

امریکا روس اورایران پر مزید پابندیاں لگانے کے لیے پَرتولنے لگا

بدھ 12 اپریل 2017 امریکا روس اورایران پر مزید پابندیاں لگانے کے لیے پَرتولنے لگا

ڈونلڈ ٹرمپ خود کو ایک مضبوط قائدانہ صلاحیت کاحامل شخص ثابت کرنے کیلئے سخت فیصلے کریں گے شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی حملے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ،اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کا دعویٰ

اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلے نے گزشتہ روز امریکی ٹی وی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام پر امریکی بمباری کے بعد روس اور ایران کی جانب سے ظاہر کئے جانے والے شدید ردعمل اور اس کے جواب میں روس کے صدر پوٹن اور ایرانی رہنمائوں کے دھمکی آمیز بیانات پر بہت برہم ہیں اور روس اور ایران دونوں پر ہی نئی پابندیاں عاید کرنے پر غور کررہے ہیں۔انھوں نے سی این این کے اینکر پرسن جیک ٹیپر کو بتایا کہ روس اور ایران پر نئی پابندیاں عاید کرنے کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مشیروں اور وزرا سے مشورے کرچکے ہیں اور اس معاملے پر کافی تبادلہ خیالات کیاجاچکاہے۔
نکی ہیلے نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ اس وقت کوئی بھی بات اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کوئی بھی کارروائی خارج از امکان قرار دی جاسکتی ہے کیونکہ صورتحال ایسی ہے کہ صدر ٹرمپ اس وقت کچھ بھی کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اب ڈونلڈ ٹرمپ خود کو ایک مضبوط قائدانہ صلاحیت کاحامل شخص ثابت کرنے کیلئے سخت فیصلے کریں گے۔انھوں نے کہا کہ اب دنیا کو کسی بھی ردعمل سے قبل یہ دیکھنا چاہئے کہ امریکا کیاکرنے جارہاہے۔
نکی ہیلے کی جانب سے اس انکشاف سے قبل کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور امریکا پر نئی پابندیاں لگانے پر غور کررہے ہیں ، امریکی سینیٹ میں اکثریتی پارٹی کے قائد مچ مک کونل یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم روس اور ایران پر جو شام کے صدر بشارالاسد کی حمایت کررہے ہیں، پابندیاں بڑھانے پر غور کررہے ہیں بلکہ پابندیوں میں اضافہ کرنے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے روس اور ایران پر مختلف طرح کی پابندیاں پہلے ہی سے عاید ہیں جن میں مزید اضافہ کیاجاسکتاہے یا ان پابندیوں کے دائرے کو مزید وسیع کیاجاسکتاہے ۔
امریکا کا موقف یہ ہے کہ گزشتہ ہفتہ ادلیب پر ہونے والے کیمیائی حملوں کی ذمہ دار شام کی حکومت ہے ،ان حملوں میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور متعدد افراد شدید زخمی ہوئے تھے، امریکا کے اس موقف کی بشارالاسد کی حکومت نے سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے حکومت کے باغیوں کو اس کا ذمہ دار قرار دیاتھا او ر یہ موقف اختیار کیاتھا کہ شام کی بمباری کے نتیجے میں باغیوں کے اسلحے کا ذخیرہ تباہ ہوا اوراس اسلحہ کے پھٹنے سے پھیلنے والے دھوئیں اور آلودگی سے لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
روس کی حکومت نے بھی شام کی تائید کرتے ہوئے کہاہے کہ ان حملوں میں بشارالاسد حکومت کاکوئی ہاتھ نہیں ہے، روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ امریکا کے پاس اس الزام کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کیمیائی حملہ شام کی حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا۔روسی وزارت دفاع نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے پاس شام کے الشریعت ایئر بیس پر کیمیائی اسلحہ کی موجودگی کا بھی کوئی ثبوت نہیں تھا اور کسی ثبوت کے بغیر امریکی طیاروں نے الشریعت ایئر بیس پر 59 ٹام ہاک میزائل برسادیے تھے جس سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی اور شام کے متعدد طیارے تباہ ہوگئے تھے۔
دوسری جانب ایران کی حکومت نے کیمیائی حملے اور امریکی حملے دونوں ہی کی مذمت کرتے ہوئے کہاتھا کہ امریکا کی جانب سے شام کے الشریعت ایئر بیس پر حملے سے مشرق وسطیٰ میں دہشت گرد گروپوں کوتقویت ملے گی ۔
روس کی وزارت دفاع کے اس دعوے کے برعکس کہ امریکا کے پاس اس بات کاکوئی ثبوت نہیں
کہ کیمیائی حملہ بشارالاسد حکومت کی جانب سے کیاگیا اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے پاس اس بات کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں کہ 4 اپریل کو کیمیائی حملہ بشارالاسد حکومت کی جانب سے کیاگیاتھا۔اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلے نے دعویٰ کیا کہ اس ہفتے ہونے والی میٹنگز کے دوران ہم نے بہت کچھ خود دیکھا ہے ہم نے جب ثبوت دکھانے کوکہاتو ہمیں ثبوت دکھائے گئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی یہ ثبوت دیکھے ہیں اور جب ہم یہ ثبوت جاری کریں گے تو یقینا پوری دنیا یہ ثبوت دیکھ سکے گی۔
اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلے نے شام پر امریکی حملے کادفاع کرتے ہوئے شام کو ایک دفعہ پھر یہ دھمکی دی ہے کہ اگر ضروری ہوا تو امریکا دوبارہ شام میں اپنے اہداف پر حملے کرسکتاہے ، شام میں اپنے اہداف کو نشانہ بناسکتاہے۔نکی ہیلی نے شام پر دوبارہ حملے اور مخصوص اہداف کو نشانہ بنائے جانے کی یہ دھمکی 7 اپریل کو شام کے الشریعت ایئر بیس پر امریکا کے بہیمانہ حملے کے چند گھنٹے بعد ہی دی تھی ۔نکی ہیلے نے واضح الفاظ میں کہاتھا کہ 7 اپریل کاامریکی حملہ اپنی نوعیت کاواحد اور آخری حملہ نہیں تھا ۔ انھوںنے کہاتھا کہ ہم سلامتی کونسل کے ارکان اور عالمی برادری کو بھی یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ اسی پر بس نہیں کریں گے اس ایک حملے پر ہی اکتفا نہیں کریں گے بلکہ اگر مزید حملوں کی ضرورت محسوس کی گئی تو وہ مزید حملوں کے احکامات بھی جاری کریں گے۔
اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلے نے سی این این کو دئے گئے اپنے اس انٹرویو کے اگلے دن این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام کے الشریعت ایئر بیس پر امریکی میزائل حملوں کامقصد روس کو یہ پیغام دینا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ کی صورت حال سے غافل نہیں ہے۔انھوں نے کہاکہ امریکا کی پوری انتظامیہ اس بات پر متفق تھی کہ امریکا کو کچھ کرناچاہئے ،انھوں نے کہا کہ ان حملوں کامقصد بشارالاسد پر یہ واضح کرنا تھا کہ اب بہت ہوچکا۔برداشت کی حد ختم ہورہی ہے۔
نکی ہیلے نے کہا کہ ان حملوں کامقصد روس پر بھی یہ واضح کرناتھا کہ اب ہم آپ کو بشارالاسد حکومت کو مزید سہارا دینے کی اجازت نہیں دے سکتے اور ہم بے قصور اور نہتے لوگوں کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں برداشت نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا اب روس کو بشارالاسد کی حمایت جاری رکھنے اور ان کی مدد کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔


متعلقہ خبریں


امریکا ،ایران میں دوبارہ مذاکرات کی تیاری،اگلا دور بھی پاکستان میں ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ وجود - بدھ 15 اپریل 2026

ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...

امریکا ،ایران میں دوبارہ مذاکرات کی تیاری،اگلا دور بھی پاکستان میں ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

پیٹرولیم لیوی ٹیکس عوام پر ظلم ، عدالت سے رجوع کرینگے،حافظ نعیم وجود - بدھ 15 اپریل 2026

کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...

پیٹرولیم لیوی ٹیکس عوام پر ظلم ، عدالت سے رجوع کرینگے،حافظ نعیم

حکومت کا روزانہ 2 گھنٹے 15 منٹ لوڈشیڈنگ کا فیصلہ وجود - بدھ 15 اپریل 2026

شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...

حکومت کا روزانہ 2 گھنٹے 15 منٹ لوڈشیڈنگ کا فیصلہ

عمران خان کی صحت اور قید تنہائی تشویشناک قرار وجود - بدھ 15 اپریل 2026

قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...

عمران خان کی صحت اور قید تنہائی تشویشناک قرار

گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ وجود - بدھ 15 اپریل 2026

مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...

گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ

پاک فضائیہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار،نیول چیف وجود - بدھ 15 اپریل 2026

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...

پاک فضائیہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار،نیول چیف

ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا،جے ڈی وینس وجود - بدھ 15 اپریل 2026

ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...

ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا،جے ڈی وینس

امریکا کی ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی،قریب آنے والے جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی وجود - منگل 14 اپریل 2026

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...

امریکا کی ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی،قریب آنے والے جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی

عمران خان کی ہدایت، تحریک انصاف کا19 اپریل کو جلسہ عام کا اعلان، کارکنان کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ وجود - منگل 14 اپریل 2026

مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...

عمران خان کی ہدایت، تحریک انصاف کا19 اپریل کو جلسہ عام کا اعلان، کارکنان کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ

عدالت کا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم وجود - منگل 14 اپریل 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...

عدالت کا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پاکستان امریکا ایران مذاکرات میں مثبت پیشرفت کیلئے پُرامید وجود - منگل 14 اپریل 2026

دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...

پاکستان امریکا ایران مذاکرات میں مثبت پیشرفت کیلئے پُرامید

امریکا، ایران میں معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری وجود - منگل 14 اپریل 2026

واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...

امریکا، ایران میں معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری

مضامین
مذاکرات سے مثبت امیدیں وجود بدھ 15 اپریل 2026
مذاکرات سے مثبت امیدیں

بھارتی شہری اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ وجود بدھ 15 اپریل 2026
بھارتی شہری اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ

خلیج ِ فارس کی جغرافیائی حقیقت اورتوانائی کی عالمی سیاست وجود بدھ 15 اپریل 2026
خلیج ِ فارس کی جغرافیائی حقیقت اورتوانائی کی عالمی سیاست

اسلام آباد مذاکرات ، خطہ پھر بے یقینی کے سائے میں وجود منگل 14 اپریل 2026
اسلام آباد مذاکرات ، خطہ پھر بے یقینی کے سائے میں

اسلام آباد مذاکرات:اسرائیل دودھ میں مکھی کی طرح باہر وجود منگل 14 اپریل 2026
اسلام آباد مذاکرات:اسرائیل دودھ میں مکھی کی طرح باہر

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر