... loading ...

بھارتی را ایجنٹ46 سالہ کل بھوشن یادیوکے والد کا نام سدھیر یادیو ہے ،کل بھوشن 2بچوں کا باپ اور ممبئی کے علاقے ہیرانندانی کا رہائشی ہے ۔اس نے 1987 میں انڈین نیشنل ڈیفنس اکیڈمی پونا جوائن کی جبکہ 1991 میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔2001 میں بھارتی نیول انٹیلی جنس میں شمولیت اختیار کی۔2003 میں اچانک نیوی سے ریٹائرمنٹ لے کر ایران میں حسین مبارک پٹیل کے نام کے ساتھ کارگو اور فیری سروس کے کاروبار کا آغاز کیا۔ یہ جاسوس اس قدر چالاک ہے کہ اس نے مسلمان ہونے کے جسمانی تقاضے بھی پورے کئے تاکہ کوئی اس پر شک نہ کرسکے۔ ایران کے بندرگاہ چاہ بہار میں جیولری کے کاروبار میں اس کا ایک اور پارٹنر بھی ہے، جو اسے سرحد پار کرانے آیا اور ساروان بارڈ پر تفتان کی طرف چھوڑ کر گیا۔
بھارتی نیول انٹیلی جنس نے کل بھوشن کو ایران میں اس لئے تعینات کیا تاکہ وہاں سے یہ بلوچستان میں بدامنی پیدا کرسکے اور شر پسندوں کو فنڈنگ کرے۔ دو ہزار تیرہ میں کل بھوشن نے ’’را‘‘ کے ساتھ بھی کام شروع کردیا۔ کل بھوشن کی ذمہ داریوں میں بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کو مسلح تربیت دینا، بندرگاہوں کو تباہ کرنے کی پلاننگ، پاکستان میں دہشت گردی، فرقہ ورانہ فسادات، ٹارگٹ کلنگ کے لئے دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا۔ کل بھوشن یادیو ’’را‘‘ کے انیل گپتا کے ماتحت کام کرتا تھا اور اجیت دول کے ساتھ بھی رابطے میں تھا۔ وہ تین مارچ 2016 کو ایران سے بلوچستان داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔ کل بھوشن یادیو کے پاسپورٹ پراس کا نام حسین مبارک پٹیل درج ہے۔ اس کے پاس سے پاکستان اور صوبہ بلوچستان کے نقشے برآمد ہوئے جبکہ امریکی ، ایرانی اور پاکستانی کرنسی بھی اس کے پاس تھی۔
اپنے اعترافی بیان کی ویڈیو میں کل بھوشن یادیو نے “را”، بھارتی نیوی سے تعلق اور پاکستان میں گڑبڑ کرانے کا اعتراف کیا،ویڈیو بیان میں کل بھوشن نے تسلیم کیا کہ وہ ممبئی کا رہائشی اور بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے۔ کل بھوشن نے ایرانی شہر چاہ بہار میں جیولرز شاپ کھولی۔ 2013ء میں باقاعدہ “را” میں شامل کیا گیا ، ۔کل بھوشن ” را “کے جوائنٹ سیکرٹری انیل کمارگپتا کے ماتحت کام کرتا تھا۔ بھارتی مشیر قومی سلامتی اور “را” سربراہ سے رابطے میں تھا۔
کلبھوشن نے گوادر کے جس ہوٹل میں چینی باشندے مقیم تھے، وہاں بم دھماکا کرایا، بھارتی جاسوس کے بلوچ لبریشن موومنٹ سے رابطے تھے۔ اسے مہران بیس حملے کیلئے فنڈنگ اور کراچی میں ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قتل کے حوالے سے بھی اس کو معلومات تھیں، جب کہ گیس پائپ لائنز اور ریلوے ٹریکس کو نشانہ بنانے سمیت مختلف تخریبی کارروائیاں ان کے اہداف میں شامل تھا،اس نے را کے 30 سے 40 تربیت یافتہ دہشت گردوں کو گوادر اور جیوانی سمیت مختلف راستوں سے پاکستان میں داخل کرانا تھا۔ کل بھوشن نے جاسوسی سرگرمیوں کیلئے مسلمان نام رکھا اور بوٹس کے کاروبار میں گڈانی کا چکر لگایا اور اسکریپ ڈیلر کے طورپر بھی کاروبار کرتا رہا۔
ایران میں بھی جاسوسی:
کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی جانب سے یہ معاملہ ایران کے ساتھ اٹھایا گیا، جس پر اس سازش کا پردہ فاش ہوا کہ کلبھوشن ایران میں بھی ڈبل گیم کھیل رہا تھا، اس موقع پر ایرانی قیادت کی جانب سے واضح الفاظ میں کہا گیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران پاکستان کے ساتھ ہے، کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد ایران کی جانب سے بھی وہاں موجود اس کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جب کہ ایران میں بھی موجود ان کا نیٹ ورک پکڑا گیا، تاہم یہ بات سامنے نہ آسکی کہ آیا ایران نے پاکستان کے ساتھ یہ معلومات شیئر کی ہیں یا نہیں، ایک مغربی ملک بھی اس دہشت گردی، جاسوسی اور فنڈنگ میں کلیدی کردار ادا کر رہا تھا۔
افغانستان میں روابط :
کلبھوشن نیٹ ورک کے افغانستان میں بھی تعلقات کا انکشاف اس نے اپنی اعترافی بیان کی ویڈیو میں کیا، کلبھوشن کا کہنا تھا کہ فضل اللہ اور دیگر دہشت گردوں کو بھی تخریبی کارروائیوں میں فنڈنگ کیلئے را کی جانب سے فنڈنگ کی گئی۔
ایف آئی آر کا اندراج:
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفت گو میں بتایا تھا کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے،جب کہ عدالتی کارروائی شروع کرنے کیلئے سوالات کی فہرست تیار کرکے بھارت بھیجی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف کیس تیار ہورہا ہے، ڈوزیئرکامقصدبھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کو ظاہر کرنا تھا، بھارت کے اسٹیٹ ایکٹر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، ہمیں ڈوزیئر سے متعلق پذیرائی ملی ہے، ہمارا مؤقف تسلیم کیا جارہاہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...