... loading ...
سابق صد رپرویز مشرف نے کراچی میں بعض ترقیاتی منصوبے ذاتی دلچسپی لے کر شروع بھی کرائے اور مکمل بھی کرائے ۔ان میں ایک منصوبہ باغ ابن قاسم ہے جس پر ایک ارب روپے سے زیادہ خرچ کیاگیااور ایسا خوبصورت باغ بنادیاکہ دیکھنے والے مسحور کن کیفیت میں مبتلا ہوجاتے تھے ۔پرویز مشر ف نے اس وقت کے گورنرعشرت العباد اور سٹی ناظم مصطفی کمال کو یہ ذمہ داری دی کہ وہ اس باغ کی دیکھ بھال بہتر انداز میں کریں،اور اگر انہیں اضافی فنڈز کی ضرورت ہوتو وہ بھی فراہم کیاجائے گا۔2008 ء میں جیسے ہی پی پی پی کی حکومت آئی، اس باغ کی تباہی کی داغ بیل ڈال دی گئی۔ اگر باغ پر توجہ نہ دی جاتی اور باغ تباہ ہو جاتاتو بھی کسی حد تک قابل برداشت تھا،مگر الٹا اس باغ کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے 9سال میں 25کروڑ روپے بھی سرکاری خزانے سے نکال کر اپنی جیبوں میں ڈال لیے گئے ۔آغا سراج درانی ،سید اویس مظفر ٹپی،شرجیل انعام میمن اور جام خان شورو نے باغ ابن قاسم کو دل کھول کرتباہ کیااور اس کے نام پر 25کروڑ روپے اپنی جیبوں میں ڈالے ۔2008ء سے لے کر 2017ء کے پہلے تین مہینوں تک پانچ ٹھیکیداروں یا نجی اداروں کو باغ ابن قاسم ٹھیکے پر دیاگیااور پھر کیا ہوا،ا س کی ر قم وزراء کے پاس چلی گئی مگر باغ ابن قاسم کی حالت پھر بھی سدھرنہ سکی، اس کی پرواہ بھی ان وزراء کو نہ تھی۔سید اویس مظفر ٹپی زمین پر خدابنے بیٹھے تھے ا و ر ان کو کچھ کہنا آصف زرداری سے دشمنی مول لینے کے مترادف تھا۔پھر اللہ تعالیٰ نے جب رسی کھینچی تو ٹپی کو دبئی میں پناہ ملی اوران کی طاقت ،غرور اور ٹھاٹھ باٹھ مٹی میں مل گیااو ر وہ آج کل دبئی میں ایک ڈیپا رٹمنٹل اسٹور چلاتے ہیں۔ آغا سراج درانی بھی محکمہ بلدیہ کا بیڑہ غرق کرکے اسپیکر سندھ اسمبلی بنے بیٹھے ہیں۔وہ نیب ، اینٹی کرپشن کی تحقیقات سے بچے ہوئے تو ہیں لیکن انہوں نے وزیر بلدیات کی حیثیت سے 12ہزار سے زائد غیر قانونی بھرتیاں کیںجن کی تحقیقات نیب مکمل کرچکی ہے ۔اسی طرح شرجیل میمن بھی کھاپی کردبئی اور لندن چلے گئے ،وہاں کا روبار سیٹ کیاجب وہاں سے فارغ ہوئے تو وطن واپس آگئے ۔ان کولندن کے ایک ہوٹل سے مرادعلی شاہ،منظور وسان ،مکیش چاولہ کے ساتھ نکلتے ہوئے کچھ لوگوں نے جو کچھ سنایاتھا،وہ اب بھی سوشل میڈیا پرموجود ہے۔ اس کے بعد تو شرجیل میمن کو شرم کے مارے وطن واپس بھی نہیں آنا چاہئے تھا،مگر کیاکریں،یہ چیزیں تو ضمیر والوں کے لیے ہوتی ہیں ۔ جن کے ضمیر مردہ ہوجائیں ،ان کے لیے گالی ، طعنے کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتے۔ جام خان شور وکا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے ۔موصوف کو جو حکم زرداری ہاؤ س سے ملتاہے اس پر مکمل عمل کرتے ہیں۔ان چاروں نے مل کر باغ ابن قاسم کو اجاڑ دیا۔مگر اپنے جیب دل کھول کر بھر لیے۔
اب حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ باغ ابن قاسم بحریہ ٹائون کو دیا جائے گا ۔ اور یہ بھی مضحکہ خیر بات کہی گئی کہ باغ ابن قاسم پر کام کرنے والے ملازمین کو تنخواہ کے ایم سی دے گی ۔ بھلا حکومت سندھ سے کوئی پوچھے کہ باغ جب بحریہ ٹائون کے حوالے ہوگا توتنخواہ بھی بحریہ ٹائون کو دینی چاہیے تنخواہ کے ایم سی کیوں دے؟ اور پھر یہی ہوا میئر کراچی وسیم اختر نے اعلان کیا کہ وہ سندھ ہائی کورٹ میں جائیں گے کہ ایسا ظلم ہو رہا ہے۔ یہ سب کچھ دیکھنے کے بعد بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض نے اعلان کر دیا کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق سے اس باغ کی دیکھ بھال کریں گے اور اس کا کنٹرول سنبھالیں گے اگر تمام اسٹیک ہولڈر راضی نہیں ہوتے تو وہ اس باغ کا کنٹرول نہیں لیں گے ۔ یوں حکومت سندھ کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور حکومت سندھ کو اپنے کیے گئے فیصلے پر شرمسار ہونا پڑا ہے ۔ باغ ابن قاسم مکمل طور پر ویران ہوگیا ہے کیونکہ اس کے آباد ہونے سے پیپلز پارٹی کے وزراء کو کوئی دلچسپی نہیں ہے ان کو تو صرف پیسہ کمانے سے غرض ہے۔ چار پانچ مرتبہ نجی اداروں کو باغ ابن قاسم دیا گیا مگر کسی ایک بھی ادارے سے یہ نہ پوچھا گیا کہ انہوں نے باغ ابن قاسم کو آباد کیوں نہ کیا؟ پی پی کے وزراء نے اس باغ کو تفریح گاہ کے طور پر بحال کرنے میں ذرہ برابر بھی دلچسپی نہیں لی مگردیکھ بھال کے نام پر سرکاری خزانہ سے 9 سال کے دوران 25 کروڑ روپے نکلوالیے ہیں جس کی تحقیقات کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے،نیب نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے،محکمہ اینٹی کرپشن بھی سویا ہوا ہے۔ چلو اس باغ کے نام پر وزراء کے جیبوں میں 25 کروڑ روپے چلے گئے، وہ بیچارے غریب تھے ان کا چولہا جلا تو خیر ہے۔ سرکاری خزانہ کا کیا ہے ، مزید 25 کروڑ روپے آجائیں گے۔ باغ بھلا وزراء کو کیا دے گا؟ ان کو اگر سیرو تفریح کرنی ہوگی تو وہ لندن اور دبئی جائیں گے۔ جہاں تفریح بھی ہوگی اور عوام کی گالیاں بھی کھانی پڑے پھربھی وہ ڈھٹائی کے ساتھ واپس آکر ہم جیسے بے زبان عوام پر حکمرانی کرکے سکون محسوس کریں گے ۔
خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشت گرد اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،رپورٹ اگر قبائل خوارج کو خود نہیں نکال سکتے تو ایک یا دو دن کیلئے علاقہ خالی کردیں،دوٹوک انداز میں پیغام سکیورٹی ذرائع کی جانب سے دوٹوک انداز میں واضح کیا گیا ہے کہ باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے...
21 سے 23 نومبر کواجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے گلے سڑے نظام سے جان چھڑوانے کیلئے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے،حافظ نعیم الرحمٰن جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر کو لاہور میں اجتماع عام کا اعلان کر دیا۔منصورہ لاہور میں پریس...
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں ر...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے...
سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلا...
بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے...
یہ ضروری اور مناسب فیصلہ ہے کہ بھارت سے درآمدات پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے ،امریکی صدر بھارت کی حکومت روس سے براہ راست یا بالواسطہ تیل درآمد کر رہی ہے، جرمانہ بھی ہوگا،وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فی...
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران...
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...