... loading ...
بالآخر وہی ہوا جس کی افواہیں گردش کررہی تھیں، حکومت سندھ نے18ویں ترمیم کو روندتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کا جبری تبادلہ کرکے وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیرخود ہی قائم مقام آئی جی مقرر کردیا۔ ان سطور میں آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کے آصف زرداری کے فرنٹ مین اور کاروباری شراکت دار انور مجید کے ساتھ تنازعات کی کہانیاں منظرعام پر لائی جاچکی ہیں لیکن اب جو کہانی سامنے آئی ہے وہ پرانی بوتل میں نئی شراب کے مصداق وہی بھرتیوں کا نیا سلسلہ ہے ،جس پر انور مجید کی نظریں ہیں کیونکہ یہ 6 ارب روپے کا کھیل ہے۔ انور مجید نے گزشتہ سال آئی جی سندھ پولیس سے کہا کہ وہ12ہزار نئے اہلکار وہ بھرتی کریں گے جس کی فہرست آصف زرداری سے سفارش کے ساتھ وہ (انور مجید) خود دیں گے، مگر آئی جی سندھ پولیس کا مؤقف تھا کہ ایپکس کمیٹی فیصلہ دے چکی ہے کہ بھرتیاں کرنے والی کمیٹی میں ایک ایس پی اور ایک فوج کا میجر ہوگا تو ایسی صورتحال میں وہ کیسے ان لسٹوں کے تحت بھرتی کرسکیں گے؟ مگر انور مجید اَڑ گیا تو آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ بھی اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے، مگر بھرتیاں پہلی مرتبہ میرٹ پر ہوئیں یوں زمین پر خدا بنے بیٹھے انور مجید ہاتھ ملتے رہے اور وہ مشتعل ہوگئے اور آصف علی زرداری کو کھری کھری سنادیں۔ پھر شوگرملز مالکان کو پولیس کے ذریعے ہراساں کرکے ان سے اونے پونے داموں میں شوگر ملز خریدنا تھیں، جس پر آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے انکار کردیا اور واضح کیا کہ وہ پولیس کو شوگر ملز مالکان کو گرفتار کرنے کی قطعی اجازت نہیں دیں گے۔ اگر وہ خود شوگر ملز فروخت کرنا چاہیں تو یہ ان کی اپنی مرضی سے مگر ان کو زبردستی مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ انور مجید کو پھر شکست ملی اور وہ مزید مشتعل ہوا۔ پھر انور مجید سے گنے کے کاشتکاروں کو اپنی مرضی سے گرفتار کرایا کہ وہ اپنا گنا اس نرخ پر انور مجید کی شوگر ملز کو فروخت کریں جو نرخ انور مجید طے کرے گا یعنی سرکاری نرخ سے کم نرخ پر کاشتکار گنا فروخت کریں۔ ظاہر بات ہے کہ کاشتکار6ماہ محنت کرتا ہے اور وہ سرکاری نرخ سے کیوں کم نرخ پر گناہ فروخت کرے گا؟ اس معاملہ کا علم جب آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو ہوا تو انہوں نے نہ صرف گنا کے کاشتکار رہا کرادیے بلکہ ان پولیس افسران کو جھاڑ پلادی جنہوں نے انورمجید کے کہنے پر بے گناہ کسانوں کوگرفتار کیا تھا۔ پھر انورمجید نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ (موجودہ جسٹس سپریم کورٹ) سید سجاد علی شاہ کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ کے اغواءکے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر ایس ایس پی جنوبی ڈاکٹر نجیب کو ہٹایا تھا، اسی طرح خواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری پر وزیرراعلیٰ کے حکم پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بھی ہٹایاتھا۔ انور مجید نے آئی جی سندھ پولیس سے کہا کہ وہ دونوں ایس ایس پیز کو نہ ہٹائیں اور وہ خود دباؤ برداشت کرلیں مگر آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے قطعی انکار کردیا اور دونوں ایس ایس پیز کو گھر بھیج دیا۔ اسی طرح ایس ایس پی سانگھڑ فرخ لنجار کو بھی آئی جی سندھ پولیس نے ہٹایا تو انورمجید نے ان کو روکا۔ پیر فریدجان سرہندی کو جب پوسٹنگ سے ہٹایا تو انورمجید سیخ پا ہوگیا۔ انور مجید کا پولیس میں اس طرح اثرورسوخ ہے کہ ان کی سفارش پر ایس ایس پی‘ ڈی آئی جی تو تعینات ہوتے ہیں مگر وہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی بھی تعینات کراتا ہے ۔پھر پولیس میں وردیوں‘ بیلٹ‘ جوتوں‘ ٹوپیوں کی خریداری کے لیے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے طے شدہ اصولوں اور سندھ پبک پریکیورمینٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کے تحت صاف وشفاف طریقے سے کرانے کا حکم دیا اور جو ٹھیکیدار پچھلے30سال سے یہ اشیاءفراہم کرتا تھا، جو کہ غیرمعیاری ہوتی تھیں ،اس کو بلیک لسٹ کردیا اور مسلح افواج کو یہ اشیاءفراہم کرنے والے ٹھیکیدار کو یہ اشیاءفراہم کرنے کی اجازت دی تو انورمجید کا پارہ چڑھ گیا اور پھر حال ہی میں سندھ پولیس میں مزید13ہزار نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیاگیا تو اس مرتبہ انورمجید کو تقریباً ساڑھے6ارب روپے ڈوبتے نظر آرہے تھے کیونکہ ایک کانسٹیبل کی بھرتی پر5لاکھ روپے رشوت لی جاتی ہے پچھلی مرتبہ بھی میرٹ پر بھرتیاں کی گئی تھیں اور اس مرتبہ بھی13ہزار بھرتیاں میرٹ پر کرنے کا فیصلہ کیاگیا جو انورمجید کو قطعی طور پر منظور نہیں اور وہ اس مرتبہ بوریا بستر سمیٹ کر دبئی جا بیٹھے اور بڑے صاحب کو بتادیا کہ اگر آئی جی کو نہ ہٹایاگیا تو وہ امریکہ چلے جائیں گے۔ انور مجید کو یہ بھی خطرہ ہے کہ رینجرز نے ان کے دفتر پرچھاپہ مارکر جو اسلحہ برآمد کیا تھا اب آئی جی ان کو اس کیس میں کہیں گرفتارنہ کرلیں۔
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، ...
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہر...
سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیا...
حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور ا...
امریکی صدرٹرمپ اور مصری صدر سیسی کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شرم الشیخ پہنچ گئے وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میںشرکت کریں گے شرم الشیخ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم ال...
ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور...
نیو کراچی سندھ ہوٹل، نالہ اسٹاپ ، 4 کے چورنگی پر پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے اور دکانیں بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید (رپورٹ : افتخار چوہدری)پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ٹی ایل پی نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ...
طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا،پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانس...
پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان...
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب...
افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہر...
افغان فورسزنے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا پاک فوج نے متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی، خارجی ہلاک ، طالبان متعدد پوسٹیں اور لا...