... loading ...
بزرگ فرماتے ہیں کہ انسان اپنے دوستوں سے پہچانا جاتا ہے، اچھے دوست اﷲ تعالیٰ کی نعمت ہیں اوربرے دوست زحمت کاباعث ۔ پاکستان کی سیاست میں آصف علی زرداری ایک الف لیلوی داستان ہیں ۔اسکول کے زمانے میں کیڈٹ کالج سے ان کا داخلہ خارج کیاگیا۔پھرانہوں نے کسی طرح گریجویشن مکمل کرلی، تواس وقت ان کے گرد ایسے آوارہ دوست ہوتے تھے کہ ایک دن کراچی کے ایک فائیواسٹار ہوٹل میں ان کا جھگڑا نواب اکبربگٹی کے بیٹے سلیم بگٹی سے ہواتوہوٹل کے مالک نے آصف زرداری کوہوٹل سے نکال دیا۔ تب سے لے کر آج تک اس فائیواسٹار کے ہوٹل کے مالک سے تنازع چلتا ہوا آرہا ہے، اس ہوٹل کے مالک نے کتاب لکھی جس میں انہوں نے آصف زرداری کے ساتھ تنازع اوران کواغوا کرنے جیسے منصوبوں کے انکشافات کئے تونہ صرف آصف زرداری نے مارکیٹ سے تمام کتاب اٹھو الیے بلکہ الٹا اس ہوٹل کے مالک پرہتک عزت کا مقدمہ بھی کردیاہے۔
آصف زرداری کی بینظیربھٹو سے شادی کے بعدان کا اصل چہرہ مزیدکھل کرسامنے آگیا۔نوجوانی سے لے کر بینظیربھٹوسے شادی تک آصف زرداری کے تمام اخراجات نوابشاہ کے انجم شاہ برداشت کرتے تھے جب پی پی نے اقتدار حاصل کیاتوآصف زرداری نے اسی انجم شاہ پراتنے مقدمات کئے کہ وہ بے چارہ کنگال بن گیا۔ 1988ء میں ستار کیریو کا نام جادو کی طرح سرچڑھ کربولنے لگا۔ لیکن آگے چل کرآصف زرداری نے ستار کیریو سے پوری ملکیت چھین لی اوراس کوبھی تقریباً کنگال ہی کردیا۔ پھر ان کا دوست ریاض لال جی بنا۔ جن کو2008ء میں حکومت آنے کے بعد دبئی سے کراچی بھیج کرمبینہ طورپر اغوا کرایا اورچندلمحوں کے بعد خود بھی دبئی سے واپس آگئے، اگلے روز اس وقت کے وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا نے ریاض لال جی کوبازیاب کرانے کااعلان کردیا۔ اورپھرذوالفقار مرزا تو آصف زرداری کی ناک کا بال تھے۔ ڈاکٹر نثار مورائی نے اپنی جے آئی ٹی میں جوانکشافات کئے ہیں وہ چونکا دینے والے ہیں جس میں اس نے تفصیل بتائی ہے کہ کس طرح آصف زرداری حکم دیتے تھے اورذوالفقار مرزا اوروہ (نثارمورائی)اس پرکس طرح عمل کرتے تھے۔ ذوالفقار مرزا سے بھی زمینیں اورشوگر ملز آصف زردادی نے چھین لیں یہ توالیکٹرانک میڈیا اورسوشل میڈیا کا دور ہے جوذوالفقار مرزا قتل نہ کئے جاسکے۔پھر آصف زرداری کے خاص دوستوں میں خالد شہنشاہ بھی پراسرار طریقے سے قتل کردیے گئے ان کے بعدلیاری اوربلاول ہائوس میں طاقت رکھنے والے عبدالرحمان بلوچ عرف رحمان ڈکیت کوبھی ایس ایس پی چودھری اسلم کے ذریعے مروادیا۔ بلال شیخ تودرجنوں مقدمات میں آصف زرداری کے ساتھ ملزم رہے ہیں، اس سے بھی کمال ہوشیاری سے جان چھڑائی گئی پھر بچپن سے لے کر2016ء کے شروع تک اویس مظفر ٹپی خاص خدمت گار بنے رہے اورایک وقت ایسا بھی آیا جب یہ واضح نظر آرہاتھا کہ اویس مظفرٹپی کو بھی نیا وزیراعلیٰ سندھ بنایا جائے گا۔ لیکن پھر اویس مظفر ٹپی سے پوری ملکیت چھین کردبئی میں ایک جنرل اسٹور دے دیاگیا اوراب وہ دبئی میں بیٹھ کر جنرل اسٹور چلا رہے ہیں۔ اس طرح حسین حقانی بھی آصف زرداری کے خاص دوستوں میں شامل تھے 2008ء کی حکومت بنی توحسین حقانی کوامریکا میں سفیر بنادیا گیا اوران کی اہلیہ فرح ناز اصفہانی کوایم این اے اورپارٹی کا ترجمان بنادیا گیا۔ تاہم حسین حقانی میموگیٹ اسکینڈل میں سہم گئے ، اب ان میں چالاکی اورچستی بھی ختم ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کوہٹاناچاہتے ہیں لیکن ان کوآصف زرداری ،فریال تالپور اورانورمجید نے روکا ہواہے۔ اس لئے وہ کمشنر کے سامنے بے بس ہیں۔ صرف آئی جی سندھ پولیس اور چیف سیکریٹری ایسے افسر ہیں جووزیراعلیٰ کومکمل پروٹوکول دیتے ہیں، ہرفیصلہ ان سے پوچھ کر کرتے ہیں، ان کووزیراعلیٰ والی عزت دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انورمجیداور فریال ٹالپر کے لئے آئی جی سندھ پولیس ناقابل قبول ہیں لیکن آئی جی کواس کی پروانہیں ۔
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...
بھارتی حکومتی تحقیقات کے مطابق لیک فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں لیک دستاویز نے ’’را‘‘ کا عالمی سطح پر مذاق بنا دیا، بھارتی حکومت کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا پہلگام واقعے پر ’’را‘‘ کی خفیہ دستاویز لیک ہونے کے بعد بھارت کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی ا...
متعدد مریض کی صحت نازک، علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی ہیں پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکس...
کراچی کی تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز دودھ کی قیمت کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہیں، ٹریبونل تحریری یقین دہانی جمع کرانے کی ہدایت،مرکزی عہدیداران کی درخواست پر جرمانوں میں کمی کر دی کمپی ٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ڈیری فارمرز کو کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کر...
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...