... loading ...
کہتے ہیں کہ غرور تکبرصرف اﷲ تعالیٰ کی ذات کوزیب دیتا ہے، اس کے بعدجس نے غرور کیا وہ شیطان کہلایایاشیطان کا دوست قرار پایا۔پس سرکاری افسران اورسیاستدان جب بھی غروروتکبر کرتے ہیں تو منہ کے بل گرجاتے ہیں اوران کا جوحشر ہوتاہے وہ دنیا دیکھتی ہے۔ سندھ میں ایک چیف سیکریٹری احمد صادق تھے ،انہوں نے ایک دن کسی غریب کو اپنے دفتر میں بے عزت کردیا۔ اس شخص نے کہاکہ” اے احمد صادق !کرسی تواﷲ تعالیٰ دیتاہے ،وہ چاہے توکرسی واپس بھی لے سکتاہے پھرکیا کروگے؟“احمد صادق نے غرورتکبر میں جو اب دیا کہ ”ہاں ہاں تم جاؤ ،تم بڑے بزرگ پیدا ہوئے ہو۔ میری کرسی کوکچھ نہیں ہونے والا“۔ اگلے ہی لمحے ان کوٹیلیکس پرپیغام ملا کہ فوری طورپر چارج چھوڑ کر اسلام آبادپہنچیں۔ احمد صادق نے اس غریب کوڈھونڈا، پورا اسٹاف اس کے پیچھے دوڑایا مگروہ نہ ملا اورپھروہ اسلام آباد چلے گئے۔ کچھ دنوں بعد پی پی کی دوسری حکومت برطرف کردی گئی۔یوں احمد صادق جیل اورمقدمات کی نذرہوگئے اورپھرکرسی کے لئے ترستے رہے ۔وہ آج بھی اس واقعہ کویاد کرکے تڑپ اٹھتے ہیں۔
اس طرح کے کئی افسران اورسیاستدان آئے اورچلے گئے۔ 24نومبر2016ءکو دبئی سے حاجی علی حسن زرداری نے وزیراعلیٰ کوفون کیا کہ روہڑی کینال کا ٹھیکا تاحال کیوں نہیں دیاگیا؟ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ سیکریٹری آبپاشی ظہیرحیدرشاہ سے پوچھ کر بتائیں گے۔ انہوں نے سیکریٹری آبپاشی سے پوچھا توانہوںنے جواب دیا کہ یہ فوری ممکن نہیں ہے ۔وزیراعلیٰ نے حاجی علی حسن زرداری کوبتایا کہ روہڑی کینال کی لائیننگ کا ٹھیکا فوری ممکن نہیں۔ حاجی علی حسن زرداری سیخ پاہوگئے اورانہوں نے فوری طورپر آصف زرداری سے شکایت کی۔ آصف زرداری نے حکم دیا کہ سیکریٹری آبپاشی کوہٹادیا جائے ۔یوں ایک گھنٹے میں سیکریٹری آبپاشی ظہیر حیدرشاہ کوہٹادیا گیا کیونکہ حاجی علی حسن زرداری نے روہڑی کینال کی لائیننگ کے ٹھیکے پربات کرلی تھی اوریہ ٹھیکا 16ارب روپے کا تھا اوراس کی راہ میں سیکریٹری آبپاشی رکاوٹ بن رہے تھے ۔اس کے بعد فوری طورپر چیف انجینئر احمد جنید میمن کوسیکریٹری آبپاشی مقرر کردیاگیا حالانکہ ظہیر حیدرشاہ 6جنوری 2017ءکوریٹائرڈ ہونے والے تھے۔ احمد جنید نے یہ بھی خیال نہ کیا کہ ایک ماہ میں کیا ہوتاہے لیکن انہوں نے فوری طورپر سیکریٹری آبپاشی کا چارج لے لیا۔ اورآتے ہی انہوں نے غروروتکبر کی نئی مثال قائم کردی۔یہی غرور وتکبر اﷲ تعالیٰ کو پسند نہ آیا اور7مارچ 2017ءکو3ماہ دس دن میں ان سے سیکریٹری کا عہدہ چھن گیا۔
احمد جنید میمن نے جس دن سیکریٹری کا چارج سنبھالااس وقت شام کے5بج چکے تھے۔ اگلے دن انہوں نے تمام چیف انجینئرز اورسپرنٹنڈنٹ انجینئرز کا اجلاس بلایا۔ اچانک اجلاس میں کہاکہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز کیوں آئے ہیں؟ اور پھران کواجلاس سے زبردستی نکال دیاگیاحالانکہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز گریڈ19کے افسر ہوتے ہیں جبکہ چیف انجینئراورسیکریٹری گریڈ20کے افسر ہوتے ہیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرز خاموشی سے اٹھ کرچلے گئے اس کے بعد احمدجنید میمن نے دفتر میں حکم جاری کیاکہ کوئی بھی ایگزیکٹو انجینئر اورسپرنٹنڈنگ انجینئر اب سیکریٹری آبپاشی کے دفتر میں نہیں آئیں گے، اگرکوئی آیاتو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے چیف انجینئر سکھر بیراج ولی محمد نائچ کوفون پرکہاکہ وہ چیف انجینئر ہیں یا چورہیں ؟ جس پروہ خاموش ہوگئے ۔اپنے دفتر میں ایک اجلاس کے موقع پر ایم ڈی سیڈا سے کہاکہ وہ اگرکام نہیں جانتے تو پھراپنا عہدہ چھوڑدیں، وہ بے چارے خاموش رہے۔
ان کے اس رویے اور تکبروغرور کے باعث محکمہ آبپاشی کے افسران نے سیکریٹری آبپاشی کے دفتر میں آناچھوڑ دیا اوران کے روزانہ کے اس طرح کے احکامات سے افسران کی بے عزتی ہونے لگی ۔یہ وہ احمد جنید میمن ہیں جن کو2016ءمیں نیب نے کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے گرفتار کرلیا اوران کوچار ماہ جیل میں رکھا گیا اور پھر آزاد ہوکر دوبارہ چیف انجینئر بن گئے ۔اورجب سیکریٹری بن گئے توان میں احساس ،نیاز مندی، نرمی نہ رہی بلکہ وہ الٹا ایسے بن گئے جیسے وہ زمین پرخدا بن بیٹھے ہوں۔ان کی ناانصافیاں اورماتحت افسران کی بے عزتی بڑھ گئیں تو خدا کی بے آواز لاٹھی حرکت میں آئی اورسپریم کورٹ نے احمد جنید میمن کوان کے عہدے سے ہٹادیا ۔ اب وہ دوبارہ کسی جگہ چیف انجینئربن جائیں گے یا پھر محکمہ آبپاشی میں ایڈوائزر یا ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل بن سکتے ہیں اب ان کوسوچنا چاہئے کہ غرورتکبر کا انجام کیا ہوتاہے؟
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...
بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کی جاری امداد روکنے کا مطالبہ کیا تھا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، نمائندہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا بھی امکان ہ...
زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل450کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے ...
فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکس...
پوری قوم پہلگام واقعے کے غم میں مبتلا ہے اور مودی بہار انتخابات میں مصروف ہیں، میڈیا مودی پہلگام واقعے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کررہے ہیں، سیاسی تجزیہ کار پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں...
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...