... loading ...
ایڈیشنل آئی جی کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ثناء اﷲ عباسی نے ایک بات کہی ہے جو سچ ہی ہے کہ’’ سندھ میں ابھی تک ایک بھی خودکش حملہ آورپیدا نہیں ہواہے‘‘۔ اس کی وجہ ہے کہ سندھ میں صدیوں سے جوماحول موجود ہے اس میںمذہبی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ایک وقت تھا جب یکم محرم سے دس محرم تک سنی مسلک کے افراد اورہندو کھانا، شربت لے کراہل تشیع مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کے پاس جاکردیتے تھے جو مذہبی فرقہ وارانہ ہم آہنگی مثالی تھی۔ آج بھی لوگ بلا خوف وخطر دس محرم الحرم کوماتم دیکھنے جاتے ہیں اورکسی سے کوئی تفریق نہیں کی جاتی۔لیکن پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران سندھ میں خودکش حملوں نے صورت حال کوخوف زدہ کردیاہے۔ پہلا خودکش حملہ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ابراہیم جتوئی کی گاڑی پرہوا جس میں وہ معجزانہ طورپر محفوظ رہے تاہم وہاں موجود دس بارہ افراد زخمی ہوگئے ۔ اس کے بعد شکارپور کی امام بارگاہ پرخودکش حملہ ہوا جس کے نتیجہ میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔پھر تیسرا خودکش حملہ جیکب آباد کی امام بارگاہ میں ہوا جس میں 60 سے زائد افراد جاںبحق ہوئے اورپھرعیدالاضحی کے دن چوتھا خودکش حملہ خان پورجیسے چھوٹے شہر میں ہونے والا تھا کہ لوگوں نے ایک خودکش حملہ آورعثمان کوگرفتارکرلیا اورایک خودکش حملہ آورعبدالرحمان نے خود کواڑالیا ۔ گرفتار دہشت گردعثمان نے جوانکشافات کئے ہیں ،اس سے تحقیقاتی ادارے چونک گئے تب جاکر پتہ چلا کہ حفیظ بروہی عرف حفیظ پندھرانی اورعبداﷲ بروہی لشکر جھنگوی اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے بعد اب داعش کا نیٹ ورک بھی چلا رہے ہیں اور افغانستان سے خودکش حملہ آور پہلے خضدار ،وڈھ ،جھل مگسی لائے جاتے ہیں، ان کے سرپرست شفیق مینگل ہیں۔پھر وہ بذریعہ موٹر سائیکل سکھراورلاڑکانہ ڈویژن آتے ہیں اوروہاں وہ خودکش حملے کراتے ہیں ۔عثمان نے مزید انکشاف کیا کہ حفیظ بروہی عرف حفیظ پندھرانی اورعبداﷲ بروہی کے ایک درجن قریبی رشتہ دار پاک فوج میں بھی بھرتی ہوچکے ہیں جس سے تحقیقاتی ادارے چونک گئے ۔
اب پانچواں خودکش حملہ سیہون میں ہواہے جس میں 95افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔پہلے تحریک طالبان پاکستان نے تحقیقاتی اداروں کودھوکا دینے کی کوشش کرتے ہوئے ملا فضل اﷲ کی تصویر ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ دکھائی اور دوسری جانب ایک سردکھایاگیاتاکہ تحقیقاتی ادارے دھوکہ کھاسکیں اورکیس بند کردیں مگرپھر سیہون میں لگے خفیہ کیمروں سے ایک مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی ، تب تحقیقاتی اداروں نے معاملے کی ازسرنوتحقیقات شروع کردی۔ پھرکچھ سہولت کار بھی گرفتار کئے گئے تب جاکرپتہ چلا کہ اس دھماکے کی منصوبہ بندی شکارپور اورنوشہروفیروز کے دو مدارس میں ہوئی ،پھرکچھ مشکوک افراد کوبھی حراست میں لیاگیا۔بعدازاں اعلیٰ سطح پر رابطوں کے بعد ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اﷲ عباسی، ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداﷲ شیخ اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے جاکرکوئٹہ میں آئی جی بلوچستان احسن محبوب اوردیگراعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ جاکر ملاقات کی اوراب تک جن ملزمان کی جے آئی ٹی ہوچکی ہے اورانہوں نے بلوچستان میں اپنے نیٹ ورک کا انکشاف کیاہے توان کی تمام کاپیاں آئی جی بلوچستان کے حوالے کیں۔ آئی جی بلوچستان نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ ثناء اﷲ عباسی کویقین دلایا کہ اس ضمن میں مشترکہ کارروائی کے لئے منصوبہ بنایاجائے گا۔ یوں یہ ملاقات کامیاب رہی اور طے کیاگیا کہ ہرصورت میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوتباہ کیاجائے گا۔ اس ملاقات کے دوروز بعد سرحدی علاقوں کے پولیس افسران ،ڈی آئی جی نصیرآباد اورڈی آئی جی لاڑکانہ کے درمیان ایس ایس پیز کے ساتھ اہم اجلاس ہوا جس میں طے پایاکہ جہاں بھی دہشت گردوں کی اطلاع ملے گی فوری طورپر کارروائی کی جائے گی۔ اس کے بعد ثناء اﷲ عباسی نے دادومیں جاکر اہم اجلاس کی صدارت کی،اس دوران سکھرسے ایک خودکش حملہ آور گرفتار ہوا اوراس خود کش بمبار کے انکشافات پرایک بار پھرسندھ پولیس کی اہم ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی ہے جہاں خودکش حملہ آوروں کے نیٹ ورک کے خلاف سندھ بلوچستان پولیس نے مشترکہ طورپر کارروائی شروع کردی ۔ یہ سب کچھ تو اپنی جگہ پرٹھیک ہے لیکن تاحال سیہون واقعہ کے اصل ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا۔ جس خودکش حملہ آورکی ویڈیو دکھائی جارہی ہے اس کے بارے میں نادرا کے پاس بھی ریکارڈ نہیں ہے اوراب جب کہ اس کی فارنزک رپورٹ بھی تیار ہے لیکن سوال یہ ہے کہ وہ کس کام کی ہے ؟ کیونکہ اسے کس خاندان سے میچ کیاجائے گا؟ فارنزک لیبارٹری کے پا س بھی پورے ملک کے عوام کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ۔یوں سیہون واقعہ چند روز میں قصہ پارینہ قرار پائے گا۔ پولیس اورتحقیقاتی ادارے اس کی تحقیقات کوبند کردیں گے مگرسب سے اہم سوال یہ ہے کہ پے درپے خودکش حملوں کے باوجود تاحال سیکورٹی کے انتظامات سخت نہیں کئے گئے ہیں۔
میری اپنی فیملی فوج میں ، فوج سے میری کوئی دشمنی نہیں بلکہ فوج کو پسند کرتا ہوں، فوج میری ، ملک بھی میرا ہے اور شہدا ہمارے ہیں،جس چیز سے مُلک کو نقصان ہو رہا ہو اُس پر تنقید کرنا فرض ہے ، غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند ہونا چاہیے، افغانستان سے کشیدگی میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ ہے...
ماضی میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا اب بھی کرسکتا ہوں، معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں،معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے افغان وزیر خارجہ کے کشمیر پر بیان پر واویلا کرنے کی بجائے کشمیر پر اپنے کردار کو دیکھنا چاہئے،کیا پاک...
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے بانی پی ٹی آئی کی بہن عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشت گ...
چھپنے کی کوئی جگہ باقی نہیں بچی، کارروائی قانونی دائرے میں رہے گی، گرفتاری ہر صورت ہو گی خود کو قانون کے حوالے کریں، زخمی ہیں تو ریاست طبی سہولیات فراہم کرے گی، پولیس ذرائع پولیس نے صرف ایک دن کی روپوشی کے بعد تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی اور انکے بھائی انس رضوی کا سراغ ل...
میرے پاس تمام حقائق آ گئے ہیں، علی امین گنڈاپور مستعفی ہو چکے اس حوالے سے گورنر کے خط سے فرق نہیں پڑتا گورنر فیصل کریم نے حلف نہ لیا تو اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی حلف لیں گے، چیف جسٹس نے فیصلہ سنا دیا ہائی کورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کوآج شام چار بجے تک نومنتخب وزی...
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، ...
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہر...
سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیا...
حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور ا...
امریکی صدرٹرمپ اور مصری صدر سیسی کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شرم الشیخ پہنچ گئے وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میںشرکت کریں گے شرم الشیخ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم ال...
ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور...
نیو کراچی سندھ ہوٹل، نالہ اسٹاپ ، 4 کے چورنگی پر پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے اور دکانیں بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید (رپورٹ : افتخار چوہدری)پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ٹی ایل پی نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ...