... loading ...
امریکا میں دنیا بھر کے مذاہب کی مقبولیت اور ان میں توسیع وترویج کی رفتار کے حوالے سے ہونے والی تازہ ترین ریسرچ رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہے کہ 2070 ء تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا اور مقبول مذہب بن جائے گا۔ریسرچ رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ یورپ اور امریکا میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کی آمد کی وجہ سے امریکا اور دیگر یورپی ممالک میں مسلمانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ ریسرچ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیاہے کہ 2100 میں تاریخ میں پہلی مرتبہ دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی عیسائیوں سے بڑھ جائے گی۔ یہ ریسرچ رپورٹ امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں قائم پیو ریسرچ سینٹر نے تیار کی ہے۔
پیو ریسرچ سینٹر نے انکشاف کیاہے کہ 53 سال کے اندر دنیا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی تعداد برابر ہوجائے گی۔جبکہ 2100 میں مسلمانوں کی آبادی عیسائیوں سے کم وبیش ایک فیصد تجاوز کرجائے گی۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ شمالی امریکا اور یورپی ممالک میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافے کی ایک بڑی وجہ مسلم آبادی کی امیگریشن میں اضافہ ہے ۔واشنگٹن ڈی سی میں قائم پیو ریسرچ سینٹر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسلام دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہاہے ۔رپورٹ کے مطابق 2010 میں دنیا بھر میں مسلمانوں کی مجموعی تعداد کم وبیش 1.6 بلین یعنی ایک ارب 60 کروڑ تھی جو کہ دنیا کی مجموعی آبادی کے 23 فیصد کے مساوی تھی جبکہ 2010 میں دنیا بھر میں عیسائیوں کی تعداد 2.2 بلین یعنی 2 ارب20 کروڑ تھی جو کہ دنیا کی مجموعی آبادی کے 23 فیصد کے مساوی تھی۔
ریسرچ رپورٹ میں مسلمانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافے کے اسباب کاذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیاگیا ہے کہ مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کاایک بڑا سبب یہ ہے کہ مسلمانوں کے دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مقابلے میں بچوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، ریسرچ رپورٹ کے مطابق مسلمان خواتین کے بچوں کاتناسب اوسطاً 3.1 بچہ فی خاتون ہے جبکہ دیگر تمام مذہبی گروپوں کے بچوں کا مجموعی تناسب 2.3 فی خاتون ہے ۔
ریسرچ رپورٹ کے مطابق 2010 میں مسلمانوں میں شادی کی عمر اوسطاً23 سال تھی جو کہ دیگر غیر مسلم گروپوں کے مقابلے میں 7 سال کم ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہے کہ 2050 میں مسلمانوں کی آبادی میں 2010 کے مقابلے میں 73 فیصد اضافہ ہوچکاہوگا جبکہ اس دوران عیسائیوں کی تعداد میں صرف 35 فیصد اضافہ متوقع ہے،اسی طرح اس عرصے میں ہندوئوں کی تعداد میں 34 فیصد ،یہودیوں کی تعداد میں 16 فیصد ،مقامی مذاہب ماننے والوں کی تعداد میں 11 فیصد ،لامذہبوں کی تعداد میں 9 فیصد اور دیگر مذاہب کی آبادی میں 6 فیصداوربدھسٹوں کی آبادی میںمنفی0.3 فیصد اضافہ متوقع ہے۔پیو کی ریسرچ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اگرچہ اس سے عالمی آبادی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی لیکن مسلم آبادی کی نقل مکانی کی وجہ سے بعض علاقوں جن میں شمالی امریکا اور یورپ کے ممالک شامل ہیںمسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ 62 فیصد مسلمان ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے میں آباد ہیں جبکہ مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی انڈونیشیا، بھارت ،پاکستان،بنگلہ دیش ، ایران اور ترکی میں ہے۔ 2050 تک بھارت میں مسلمانوں کی مجموعی آبادی انڈونیشیا میں مسلمانوں کی آبادی سے تجاوز کرجائے گی جبکہ اس وقت انڈونیشیا مسلمانوں کی آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑا اسلامی ملک ہے۔
رپورٹ میںیہ بھی بتایاگیاہے کہ گزشتہ سال امریکا میں مسلمانوں کی مجموعی تعداد امریکا کی مجموعی آبادی کے ایک فیصد کے مساوی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکا میں مسلمانوں کی مجموعی تعداد 3.3 ملین یعنی 33 لاکھ تھی۔جبکہ پیشگوئی کے مطابق 2050 میں امریکا میں مسلمانوں کی آبادی کاتناسب 2.1 فیصد تک ہوجانے کاا مکان ہے۔جبکہ 2050 تک یورپ میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب 10 فی صد سے بھی تجاوز کرجائے گا۔
دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ اور اگلی نصف صدی میں دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی عیسائیوں سے تجاوز کرجانے کے حوالے یہ رپورٹ خوش آئند ہے اور اس پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو خوش ہونا چاہئے لیکن اس کے ساتھ ہی دنیا بھر کے مسلمان حکمرانوں ، ماہرین تعلیم اور دانشوروں کو اس بات پر بھی غور کرنا چاہئے کہ کیا اگلی نصف صدی کے اندر مسلمان دنیا بھر کی قیادت سنبھالنے کی صلاحیت پیدا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ،یا تعداد کے اعتبار سے زیادہ اورتیل سمیت دنیا کے قیمتی ترین معدنی وسائل،اور دنیا کی ذہین ترین اورمحنتی وجفا کش افرادی قوت کی دولت سے مالامال ہونے کے باوجود بڑی طاقتوں کی غلامی ان کا مقدر بنی رہے گی ، یہ ایک ایسا سوال ہے جو ہر مسلمان کی روح کو جھنجھوڑ دینے کیلئے کافی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا مسلم حکمراں اس سے کوئی سبق حاصل کرنے کو تیار ہیں یا اپنی حکمرانی قائم رکھنے کے لیے اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد اور اعانت کرنے کے بجائے غیر مسلموں بلکہ مسلمانوں کے ازلی دشمنوں کا ساتھ دیتے رہنے کو ہی ترجیح دیں گے؟یہ ایسا سوال ہے جس کے منفی یا مثبت جواب میں ہی مسلمانوں کامستقبل پنہاں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جولین رابن سن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشت گرد اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،رپورٹ اگر قبائل خوارج کو خود نہیں نکال سکتے تو ایک یا دو دن کیلئے علاقہ خالی کردیں،دوٹوک انداز میں پیغام سکیورٹی ذرائع کی جانب سے دوٹوک انداز میں واضح کیا گیا ہے کہ باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے...
21 سے 23 نومبر کواجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے گلے سڑے نظام سے جان چھڑوانے کیلئے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے،حافظ نعیم الرحمٰن جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر کو لاہور میں اجتماع عام کا اعلان کر دیا۔منصورہ لاہور میں پریس...
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں ر...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے...
سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلا...
بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے...
یہ ضروری اور مناسب فیصلہ ہے کہ بھارت سے درآمدات پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے ،امریکی صدر بھارت کی حکومت روس سے براہ راست یا بالواسطہ تیل درآمد کر رہی ہے، جرمانہ بھی ہوگا،وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فی...
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران...
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...