... loading ...
گزشتہ کچھ عرصے سے الیکٹرانک میڈیا کے حوالے سے یہ شکایات عام ہوتی جارہی ہیں کہ یہ اپنی حدود سے نہ صرف تجاوز کررہا ہے بلکہ اس کے مختلف نمائندے بعض معامالات میں ’’بلیک میلنگ‘‘ کرتے ہوئے بھی پائے گئے۔ ان واقعات نے مجموعی طور پر صحافت کے دامن کو داغدار کیا ہے۔اس ضمن میں بلیک میلنگ کا ایک تازہ واقعہ سامنے آیاہے۔
اب تک نیوز اور ایچ ٹی وی کے نمائندوں نے بلیک میلنگ سے پیسہ اکٹھا کرنے کیلئے ایک مٹھائی کی دُکان کا رخ کیا ہے۔ جس پر مٹھائی کی دُکان کے مالک نے مقدمہ درج کرواکر دو بلیک میلروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔کلاکوٹ پولیس نے بھی اب تک کے دو اور ایچ ٹی وی کے ایک ملازم پر بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کیا ہے پولیس نے دو ملزمان ولید اور اقبال کو گرفتار کیا ہے جبکہ محسن اور ایک خاتون سمیت دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ کلاکوٹ پولیس کے مطابق چاکیواڑہ آٹھ چوک پر واقع پرنس سوئیٹ مارٹ پر سات سے آٹھ افراد ایک خاتون کے ہمراہ 21دسمبر کو آئے اور انہوں نے دُکان اور گودام کو چیک کرنے کے بہانے مووی بنائی،
اور پھر اسی شام کو دُکان کے مالک خالد محمود سے ایک موبائل فون نمبرکے ذریعے رابطہ کیا اور کہا کہ ہمارا تعلق اب تک ٹی وی چینل کی چھاپہ مار پروگرام خفیہ کی ٹیم سے ہے اور تمہاری دُکان پر صفائی کا ناقص انتظام ہے تم اگر ہمیں دو لاکھ روپے دے دو تو ٹھیک ہے بصورت دیگر اب ہم فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ آکر تمہاری دُکان سیل کر دیں گے ۔ دوسرے دن ان کا پھر فون آیا اورخالد محمود کو بلیک میل کرنے لگے جس پر خالد نے انہیں کہا کہ میں کوئی غلط کام نہیں کر رہا ہوں پیسے کس بات کے دوں،کیس کے مدعی خالد کے مطابق اگلے دن دوپہر میں دو لڑکے اور آئے اور انہوں نے مجھے کہا کہ چلو دو لاکھ نہیں تم ہمیں 50 ہزار روپے دے دو جس پر میں نے انہیں باتوں میں لگا کر کلاکوٹ پولیس کو اطلاع دے دی اور کچھ ہی دیر میں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
کلاکوٹ پولیس کے ایس ایچ او ایاز خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 282/2016 درج کیا گیا ہے۔
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپ...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...