... loading ...
دوسال قبل جب ضلع جیکب آباد اورضلع شکارپو رمیں تین متواتر بم دھماکے ہوئے توحکومت سندھ خواب خرگوش میں سوتی رہی۔ تب دہشت گردوں نے سہون میں جاکر خودکش حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں 80 افراد شہید ہوگئے۔اس طرح 80خاندان اور400افراد متاثر ہوئے 300سے زائد زخمی بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان دھماکوں کے پیچھے چھپے ہاتھوں کو سب جانتے ہیں لیکن اس کوروکنے کے لئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں اس کا جواب صفرہے۔
جیکب آباد میں نوویں اوردسویں محرم کی درمیانی شب دھماکا ہوا جس میں40افراد ہلاک ہوئے پھرشکارپور میں امام بارگاہ میں خودکش حملہ ہوا جس میں36افراد ہلاک ہوئے ۔ پھر عید الاضحیٰ کے دن خان پور میں امام بارگاہ میں دوخودکش حملہ آور آئے ۔ایک نمازی نے نماز سے قبل خودکش حملہ آور سے سندھی زبان میں بات کی توخودکش حملہ آور پشتوبولنے والانکلا جس کے باعث وہ سندھی میں کی جانے والی بات نہ سمجھ سکا اورجواب بھی نہ دے سکا اس طرح شورشرابہ ہوگیا جس کے باعث ایک خودکش حملہ آور عثمان پکڑا گیااوردوسرے خودکش بمبار کو پولیس نے نشانہ بنایا، دوسرا بمبار عبدالرحمان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ عثمان نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کیے لیکن حکومت سندھ نے اس پرایک لفظ بھی بات نہ کی اورنہ ہی وفاقی حکومت یا سیکورٹی اداروں سے صلاح مشورے کیے۔ اس سے واضح ہوجاتاہے کہ حکومت سندھ کی ترجیحات میں دہشت گردی کا خاتمہ شامل نہیں ہے۔ عثمان نے انکشاف کیاتھا کہ جتنے بھی خودکش حملہ آور پاکستان میں آتے ہیں ان کو افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ،داعش اور لشکر جھنگوی کی جانب سے بھیجا جاتاہے۔ پاکستان میں اس وقت داعش، لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کے ماسٹر مائنڈ یا سرپرست شفیق مینگل ہیں۔ جس نے خضدار وڈھ ،جھل مگسی میں اپنے ٹھکانے بنالیے ہیں۔ بلوچستان پولیس یا ایف سی بھی شفیق مینگل کے خلاف کارروائی سے گریز کرتی ہیں۔ حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ شفیق مینگل کوحساس اداروں نے گرفتار کرلیاہے، تاہم اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ شفیق مینگل بلوچستان اورسندھ کے لیے ایک چھلاوا بناہواہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ اب تک چار سو سے زائد نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کوداعش کے لیے بھرتی کرکے شام اورعراق بھیج چکا ہے۔ شکارپور،جیکب آباد سانحات کے بارے میں گرفتار بمبارعثمان نے یہ بھی انکشاف کیاتھا کہ عبداﷲ بروہی اس پورے علاقے کا سرغنہ ہے وہ شفیق مینگل کا نائب ہے اوروہ پورے علاقہ کواچھی طرح جانتاہے اوراس نے سندھ بلوچستان کے تیس مقامات کونشانے پرلیا ہواہے۔ عبداﷲ بروہی اوران کے ساتھی اس وقت روپوش ہیں لیکن کیا قانون اتنا کمزور ہے کہ وہ اس کی گرفت سے آزاد ہیں؟
نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہوئی تواس میں توسیع نہیں کی گئی۔ اس پران دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوگئے اورانہوں نے سہون میں دل دہلادینے والا خودکش حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اب تک80 افرادلقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ سہون وزیراعلیٰ سندھ کا آبائی حلقہ ہے اورحیرت کی بات یہ ہے کہ سہون سے سالانہ دوسے تین کروڑروپے کا نذرانہ حکومت سندھ وصول کرتی ہے۔ لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ سہون میں50بستروں کا اسپتال تک موجود نہیں ہے۔ سہون میں ہرسال میلہ بھی لگتاہے جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد آتے ہیں اور ہرسال میلے میں دھکم پیل،گرمی، حیضہ یا نہانے پردس پندرہ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ پہلے تووزرائے اعلیٰ دوسرے اضلاع کے ہوتے تھے لیکن اب تووزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا تعلق سہون سے ہے وہ اس حلقہ سے منتخب ہوکرآتے ہیں اوروہ بھی سہون سے لاتعلق بنے ہوئے ہیں ۔کتنے شرم کی بات ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت سندھ نے وزراء کے گھروں کی تزئین وآرائش پر12کروڑروپے جاری کیے ہیں جس میں ان کونئی گاڑیاں بھی لے کردی گئی ہیں ۔حال ہی میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو96لاکھ 13ہزار روپے سرکاری گھرکے رنگ روغن کے لیے دیے گئے ہیں لیکن کسی کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ سہون میں اسپتال کے لیے ہی فنڈز مختص کرتا ۔سہون واقعہ نے حکومت سندھ کااصل چہرہ بے نقاب کردیاہے، حکومت سندھ کی نااہلی کھل کرسامنے آگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ویسے توکراچی میں ہرجگہ پہنچ جاتے ہیں مگراس واقعے کے بعدوہ سہون جانے کے بجائے کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئے جہاں انہوں نے آصف علی زرداری کا استقبال کرکے اپنی نوکری بچالی۔ کیا ایسے حکمرانوں کا اس صوبہ پرحکمرانی کا حق بنتاہے؟ جوبم دھماکے والی جگہ کوچھوڑ کرائیرپورٹ پرپارٹی سربراہ کے استقبال کے لیے پہنچ جائے۔
خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشت گرد اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،رپورٹ اگر قبائل خوارج کو خود نہیں نکال سکتے تو ایک یا دو دن کیلئے علاقہ خالی کردیں،دوٹوک انداز میں پیغام سکیورٹی ذرائع کی جانب سے دوٹوک انداز میں واضح کیا گیا ہے کہ باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے...
21 سے 23 نومبر کواجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے گلے سڑے نظام سے جان چھڑوانے کیلئے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے،حافظ نعیم الرحمٰن جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر کو لاہور میں اجتماع عام کا اعلان کر دیا۔منصورہ لاہور میں پریس...
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں ر...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے...
سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلا...
بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے...
یہ ضروری اور مناسب فیصلہ ہے کہ بھارت سے درآمدات پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے ،امریکی صدر بھارت کی حکومت روس سے براہ راست یا بالواسطہ تیل درآمد کر رہی ہے، جرمانہ بھی ہوگا،وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فی...
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران...
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...