... loading ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن نے امریکا میں تعینات روسی سفیر سے رابطے کے انکشاف کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مائیکل فلن نے یہ استعفیٰ ٹرمپ کے عہدۂ صدارت سنبھالنے سے قبل روس کے ساتھ معلومات کے تبادلے کی اطلاعات منظرعام پر آنے کے بعد جمع کرایا۔واضح رہے کہ مشیر سلامتی امور مائیکل فلن کی جانب سے امریکی نائب صدر مائیک پینس کو اس بات کا یقین دلایا گیا تھا کہ انہوں نے کبھی روسی انتظامیہ سے روس پر عائد امریکی پابندیوں کو اٹھانے سے متعلق تبادلۂ خیال نہیں کیا، تاہم بعد ازاں اس بات کا انکشاف ہوا کہ وہ اس موضوع پر روسی سفیر سے بات کرچکے ہیں۔مائیکل فلن کی جانب سے جمع کرائے گئے رسمی استعفے میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ انہوں نے نائب صدر کو روسی سفیر سے ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کی مکمل تفصیلات بیان نہیں کی تھیں اور وہ اس بات پر صدر اور نائب صدر سے معافی طلب کرچکے ہیں اور ان کی معافی کو تسلیم بھی کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلن شروع سے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم حمایتی ہیں اور واشنگٹن کی پالیسیوں میں تبدیلی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتے رہے ہیں۔مائیکل فلن کے استعفے کے بعد وائٹ ہائوس میں قومی سلامتی کونسل کے سابق چیف آف اسٹاف ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو قائم مقام قومی سلامتی مشیر مقرر کردیا گیا۔وائٹ ہائوس حکام کے مطابق مائیکل فلن کے استعفے سے خالی ہونے والے عہدے پر سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ریٹائرڈ جنرل ڈیوڈ پٹریاس کو مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔امریکی حکام کی فراہم کردہ معلومات میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل اس وقت کی قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس نے وائٹ ہائوس کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ مشیر سلامتی امور روسی سفیر سے اپنے روابط کی گمراہ کن تفصیلات پیش کررہے ہیں۔
بعد ازاں ٹرمپ کے متنازع ایگزیکٹو آرڈر اور مسلم ممالک کے مسافروں کی امریکا آمد پر پابندی کی مخالفت کے نتیجے میں سیلی یٹس کو معطل کردیا گیا تھا۔امریکی میڈیا میں یہ باتیں سامنے آئی تھیں کہ وزارت انصاف نے وائٹ ہائوس کو گزشتہ ماہ ہونے والے رابطوں کے بارے میں متنبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ فلن روس کی بلیک میلنگ سے متاثر ہو سکتے ہیں۔اس سے قبل وائٹ ہائوس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ قومی سلامتی کے اپنے مشیر جنرل مائیکل فلن کے روسی سفیر سے رابطے کے بارے میں جاری تنازعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
جنرل مائیکل فلن اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنے جب میڈیا میں ان کے بارے میں یہ اطلاعات آئیں کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل روسی سفیر کے ساتھ امریکی پابندیوں کے بارے میں بات کی۔امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے جنرل فلن کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی تاہم اس تردید کے بعد مائیکل فلن نے حکام کو بتایا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ پابندیوں پر بات چیت کی گئی ہو۔ پیر کی دوپہر وائٹ ہائوس کے ترجمان شان اسپائسر کا کہنا تھا کہ صدر ان حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔شان سپائسر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نائب صدر پینس سے ان کی جنرل فلن کے ساتھ گفتگوکے بارے میں بات کر رہے ہیں اور دیگر لوگوں سے بھی قومی سلامتی کے بارے میں مشورہ لے رہے ہیں۔ جنرل فلن نے ٹرمپ انتظامیہ کو روسی سفیر کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں گمراہ کرنے پر نائب صدر سے معافی بھی مانگی ہے۔یاد رہے کہ شان سپائسر کے بیان سے تھوڑی دیر قبل وائٹ ہائوس میں مشیر کیلی این کانوے نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کو جنرل فلن پر مکمل اعتماد ہے۔انہوں نے خبر رساں ادارے ایم ایس این بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنرل فلن کے لیے یہ ایک اہم ہفتہ ہے، وہ بہت سے غیر ملکیوں کے لیے مرکزی رابطہ کار ہیں۔اُدھر روس کے صدارتی ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی سفیر اور جنرل فلن نے پابندیاں اٹھانے کے بارے میں بات نہیں کی۔
اصل معاملہ ہے کیا ؟
گزشتہ برس دسمبر میں جنرل فلن نے متعدد بار روسی سفیر سے فون پر بات کی تھی۔نائب صدر پینس کی حمایت کے ساتھ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ روسی سفیر کے ساتھ یوکرین پر حملے کے بعد امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں یا امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی ہیکنگ کا ذکر کیا گیا۔تاہم بعد میں موجودہ اور سابق حکام نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ تھا کہ یہ موضوعات دونوں اہلکاروں کے زیرِ غور آئے تھے۔بعد میں جنرل فلن کا کہنا تھا وہ یہ بات یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ انھوں نے پابندیوں کا ذکر نہیں کیا۔
مائیکل فلن کون ہیں؟
مائیکل فلن امریکی فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں،ریڈیکل اسلام کے بارے میں ان کے نظریات کی وجہ سے انہیں 2014ء میں ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔مائیکل فلن نے انتخابی مہم کے دوران نام نہاد شدت پسند تنظیم داعش سے متعلق اوباما انتظامیہ کی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کی تھی۔مائیکل فلن کی جگہ ریٹائرڈ جنرل جوزف کیتھ کیلوگ کو قائم مقام مشیر برائے قومی سلامتی مقرر کیا گیا ہے۔30 برس تک فوج میں ملازمت کا تجربہ رکھنے والے جنرل جوزف نے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران قومی سلامتی کے امور پر ان کے مشیر کے طور پر کام کیا تھا اور انہیں ٹرمپ انتظامیہ میں قومی سلامتی کونسل کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا تھا۔
نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی ہفتے میں امریکی وزارتِ خارجہ کے دو اہم افسران نے استعفیٰ دے دیاتھا، جسے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے منظور کرلیا گیا تھا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمعہ 27 جنوری کو انڈر سیکریٹری برائے انتظامیہ پیٹرک کینیڈی اور اسلحہ کنٹرول اور بین الاقوامی سیکورٹی کے قائم مقام نائب وزیر خارجہ تھامس کنٹری مین اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے تھے۔ان افسران کا یوں اپنے عہدوں کو چھوڑنا قابل اعتراض نہیں تاہم عمومی طور پر نئی انتظامیہ کی آمد کے بعد پرانے افسران کچھ عرصہ اپنے عہدوں پر فائز رہتے ہیں تاکہ اقتدار کی منتقلی پوری ہونے تک معاملات کی روانی کو برقرار رکھا جاسکے۔حکام کے مطابق پیٹرک کینیڈی اور تھامس کنٹری مین کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ سیکریٹری برائے سفارتی سیکورٹی گریگری اسٹار اور اسسٹنٹ سیکریٹری برائے مشاورتی امور مشیل بانڈنے بھی اپنے عہدے چھوڑدیے تھے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا اور کیا کسی نے ان سے عہدے خالی کرنے کا مطالبہ کیا تھا یا انہوں نے خو د ٹرمپ کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دفتر خارجہ کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ سینئر افسران کا اس طرح اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا تشویش کی بات ہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے قائم مقام ترجمان مارک ٹونر کے مطابق ’مستعفی ہونے والے یہ افسران یا تو فارن سروس کے دوسرے عہدوں پر کام سنبھال لیں گے یا پھر اپنی مرضی سے ریٹائرمنٹ اختیار کرلیں گے۔مارک ٹونر کی جانب سے ان افسران کے استعفوں کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم چند میڈیا رپورٹس میں ان استعفوں کو اکثریتی احتجاج قرار دیا گیاجبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ استعفے بطور احتجاج نہیں دیے گئے، اس بات کی تصدیق امریکی انتظامیہ کے سابق افسر کی جانب سے سامنے آئی جن کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکورٹی کونسل میں استعفے دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔وزارتِ خارجہ کے افسران کے مطابق ان اہم افراد کے استعفوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خلاکو پُر کرنا مشکل ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ عہدۂ صدارت سنبھالنے کے پہلے ہی ہفتے میں ڈونلڈ ٹرمپ تجارت اور امیگریشن کے حوالے سے سابق صدر بارک اوباما کی پالیسیوں سے ہٹ کر فیصلے کرچکے ہیں۔ سب سے پہلے انہوں نے امریکا کو ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ کی تجارتی ڈیل سے علیحدہ کیا اور بعد ازاں میکسیکو کی سرحد پر دیوار قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے اُن امریکی شہروں کو دھمکایا جو غیرقانونی مہاجرین کو پناہ فراہم کررہے ہیں۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...