... loading ...
رحمان ڈکیت کے قتل کے بعد بابا لاڈلہ کراچی کی انڈر ورلڈ کا بے تاج بادشاہ بن گیا.بابا لاڈلہ نے جرائم کی دنیا میں سفاکیت اور دہشت کی نئی تاریخ رقم کی.اکثر وہ اپنے مخالفین کو قتل کر دینے کے بعد ان کے سر کاٹ کر ان کٹے ہوئے سروں سے فٹبال کھیلتا تھا.ارشد پپو اور اس کے قریبی ساتھیوں کو بابا لاڈلہ نے عزیر بلوچ کے ساتھ مل کر بے رحمی سے قتل کیا .عزیر بلوچ کی وجہ سے بابا لاڈلہ کو پیپلز پارٹی کی سرپرستی بھی حاصل رہی.لیکن 2013 میں عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ کے درمیان جھگڑا ہوا اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں.عزیر بلوچ سمجھدار نکلا اور اپنے سیاسی آقاؤں کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے سرنڈر کر دیا. اور آج وہ اطمینان سے سلاخوں کے پیچھے زندہ بیٹھا ہے جبکہ بابا لاڈلہ نے سیاسی آقاؤں کے احکام بجا لانے سے انکار کر دیابلکہ الٹا ان پر چڑھ دوڑا ۔پیپلز پارٹی کے ممبر اسمبلی جاوید ناگوری کے بھائی اور رفقا ء کو مارنے کے بعد بابا لاڈلہ کا انجام یقینا طے چکا ہو تھا.بابا لاڈلہ کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم جیسا دلیر پولیس افسر بھی اس کے علاقے میں نہ جاسکا ‘کراچی میں رینجرز کے آپریشن شروع ہونے کے بعد بابا لاڈلہ ایران فرار ہو گیا تھا اور کچھ عرصے قبل ہی واپس آیا تھا. بابا لاڈلہ کو مار کر کم سے کم رینجرز نے لیاری گینگ وار کے مکمل خاتمے کی بنیاد ضرور رکھ دی ہے اور رینجرز کو اس بات کا پورا کریڈٹ جاتا ہے.لیکن بابا لاڈلہ جرائم کی دنیا کا بے تاج بادشاہ اور ہزاروں لاکھوں غریب نوجوانوں کا آئیڈیل کیونکر بنا یہ ضروری سوال ہے اور سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا بابا لاڈلہ کی موت سے لیاری یا کراچی کی جرائم کی دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا؟ جس کا جواب یقینا نفی میں ہے.کیونکہ جب تک سیاسی جماعتیں نوجوانوں کو ورغلا کر اپنے اپنے مالی اور سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کرتی رہیں گی تب تک بابا لاڈلہ جیسے مجرم پیدا ہوتے رہیں گے.بابا لاڈلہ کی پشت پر کونسی سیاسی جماعت اور مرکزی رہنما تھے غالباً لیاری اور کراچی کا بچہ بچہ یہ بات جانتا ہے لیکن چونکہ یہ لوگ سیاسی لبادے کی آڑھ میں چھپے بیٹھے ہیں اس لیئے نہ تو قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں گرفتار کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان بھیڑیوں کا ان کاؤنٹر کیا جا سکتا ہے. حالانکہ بابا لاڈلہ سے زیادہ بڑے مجرم وہ سیاسی طاقتور افراد ہیں جو بابا لاڈلہ جیسے مجرم پیدا کرتے ہیں اور مقصد پورا ہونے کے بعد انہیں مروا دیتے ہیںاور شاید سب سے بڑا مجرم یہ نظام ہے جو ایک مزدور کے بیٹے کو بابا لاڈلہ جیسا مجرم بناتا ہے اور پھر اسے ایک ان کاؤنٹر میں مار دیتا ہے لیکن اس کی پشت پر موجود بااثر افراد کو چھونے کی ہمت بھی نہیں کرپاتا۔ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے دوران یہ انکشافات سامنے آیا تھا کہ بابا لاڈلہ نے 2013ء میں دبئی چوک سے حساس ادارے کے 2 اہلکاروں کو اغوا کیا۔ تفتیش میں عزیر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بابا لاڈلہ نے حساس ادارے کے اہلکار اعجاز اور منیر کو بدترین تشدد کے بعد قتل کر دیا، دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو پاک کالونی قبرستان میں پھینک دیا گیا۔
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع، اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروانے کا فیصلہ ، کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سڑکیں عارضی طور پر بند، ذرائع ایران سے ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ، میرے نمائندے آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد م...
پاکستان ہمارا گھر، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں، امریکی صدرٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، الفاظ اور لہجہ مذاکرات والا نہیں،سربراہ جے یو آئی جب تک فارم 47 کی غیرفطری حکمرانی رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا، غ...
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظام...
شہباز شریف سے فون پر گفتگو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر اظہار تشکر خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام اسلا...
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...