... loading ...
چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کے ای ایم آئی نمبر تبدیل کرکے ان موبائل فونز کو قابل استعمال بنانے والے گروہ کے دو ملزمان کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آٹھ موبائل فونز اور سات ان لاکنگ ڈیوائس برآمد کر لی ہیں، ملزمان اب تک سینکڑوں چوری اور چھینے گئے موبائل فونز ان لاک کرکے فروخت کر چکے ہیں، سٹیزنز پولیس لائزن کمیٹی(سی پی ایل سی)اور پولیس نے صدر کے علاقے میں موجود موبائل مارکیٹ میں چھاپہ مارکر چوری کیے گئے یا چھینے گئے موبائل فونز کے کوڈ کھولنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ موبائل فونز کے کوڈ کھولنی والی ڈیوائسز بھی برآمد کرلیں۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یومحمد فاروق اعوان نے اس حوالے سے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر صدر کے عبداللہ ہارون روڈ پر واقع موبائل مارکیٹ میں چھاپہ مارکر 2ایسے افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جو چوری کیے گئے یا چھینے گئے موبائل فونز کے سیکیورٹی کوڈ کھولتے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد سے موبائل فونز کے کوڈ کھولنے والے آلات اور ڈیوائسز سمیت موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے۔ایس ایس پی فاروق اعوان نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ایک دکاندار کا نام محمد وقاص ہے، جسے کینن کمیونیکیشن ال ہارون مارکیٹ جب کہ دوسرے دکاندار دانش کو قواسوا کمیونیکیشن کوئنز کوڈ مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔فاروق اعوان کے مطابق دکانداروں کے مبینہطور پر اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ روابط تھے اور وہ چھینے گئے موبائل فونز مارکیٹ میں فروخ
ت کرتے تھے، دکاندار جرائم پیشہ افراد کے سہولت کار تھے، اس لیے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ(اے ٹی اے)کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پولیس نے حال ہی میں سی پی ایل سی کے ساتھ اینٹی موبائل اسنیچنگ سیل قائم کیا تھا، جس کے بعد موبائل مارکیٹ میں چھاپہ ماراگیا۔دوسری جانب ایڈیشل انسپکٹر جنرل پولیس (اے آئی جی پی)ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے کارروائی کو اسٹریٹ کرائمز پر کنٹرول کے لیے اچھی پیش رفت قرار دیا۔دوسری جانب سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب نے کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف اٹھایا گیا یہ پہلا قدم ان دکانداروں کے لیے بھی پیغام تھا جو چوری کیے گئے یا چھینے گئے موبائل فونز کی غیرقانونی فروخت میں ملوث ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں سید مراد
علی شاہ نے صوبائی دارالحکومت میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو مجرموں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...