... loading ...
چین کی حکومت نے امریکی مالیاتی ادارے جے پی مارگن پر کرپشن میں ملوث ہونے کاالزام ثابت ہونے پر 264 ملین ڈالر جرمانہ عاید کردیاہے اور اس کے ساتھ یہ بھی واضح کردیا ہے کہ چین میں کام کرنے والے امریکی اور برطانوی اداروں سمیت تمام غیر ملکی اداروں پر وہی قانون نافذ ہوں گے جو ملکی اداروں کے لیے قابل عمل ہیں، اور اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ چین میںامریکی بینک پر جرمانے کی یہ کارروائی امریکا اور برطانیہ میں بینکوں اوردیگر مالیاتی اداروں کے خلاف کارروائی میں صرف معمولی جرمانہ عاید کیاجاتاہے اور ان اداروں کے ڈائریکٹران اور چیف ایگزیکٹو ز سزا سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
اینن ایچ کیو کی رپورٹ میں اس حوالے سے اطلاع دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ 2008 کے مالی بحران کا بنیادی سبب بڑے بینکوں خاص طورپر امریکا اوربرطانیہ کے بینکوں کی لاپروائی کانتیجہ تھا۔ آئس لینڈ کی حکومت نے اس مسئلہ کو سمجھ لیا اوربعض بینکرز کوجیل بھیج دیا ان میں سے کچھ اب بھی جیل میں سزا کاٹ رہے ہیںجس کے نتیجے میں آج آئس لینڈ کی معیشت ترقی کررہی ہے اورآئس لینڈ چند یورپی ممالک میں سے ایک ہے جہاں معیشت کی ترقی کی رفتار تیز اورمستحکم ہے۔لیکن امریکا میں بنکرز کو کوئی سزانہیں دی گئی بلکہ اس کے برعکس حکومت نے آگے بڑھ کر ان کو بچایا اور تحفظ دیا، اس لیے بینکوں نے اس کانوٹس بھی نہیں لیا،ان میں سے زیادہ تر بینک ملٹی نیشنل ہیں جو امریکا اور ان تمام ممالک میں جہاں قاعد وضوابط کمزور ہیں اسی لاپروائی اور من مانی کا مظاہرہ کررہے ہیں،امریکا میں تو اگر یہ بینک کسی غیر قانونی حرکت ،لین دین یا کارروائی پر رنگے ہاتھوں پکڑے بھی جاتے ہیں تواس کے ذمہ داروں کوسزائیں دینے کے بجائے حکومت بینکوں پر معمولی جرمانے کرکے معاملے کو رفع دفع کردیتی ہے اور سزا نہ ملنے کی وجہ سے بینکار خود کو من مانی کاچمپئن تصور کرنے لگتے ہیں،اور اس طرح انھیں غیرقانوی کام جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ ملی رہتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں جے پی مورگن پر جرمانے اپنی نوعیت کی ایک منفرد مثال ہے۔چین میں جے پی مارگن پر اپنے کاروبار کو بڑھاوا دینے کے لیے رشوت اور کرپشن کے ارتکاب کے الزام میں جرمانہ عاید کیاگیا ہے ۔
امریکا کے سیکورٹی اور ایکسچینج کمیشن کے مطابق جے پی مورگن اور اس کے ذیلی اداروں پر ہانگ کانگ میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی رشوت کی اسکیمیں چلانے کا الزام تھا جو وال اسٹریٹ کے دیگر بہت سے بینکوں میں بھی پھیل رہی تھیں۔سیکورٹی اور ایکسچینج کمپنی کی تحقیقات کے مطابق چین میں بینک کی جانب سے لوگوں کی خدمات حاصل کرنے کے طریقہ کار کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اس میں بہت سی بے قاعدگیاں موجود تھیں۔رپورٹ کے مطابق بینک نے ملک میں بزنس حاصل کرنے کے لیے ہانگ کانگ کے بااثر اور بااختیار لوگوںکے بچوں کوملازمتیں فراہم کررکھی تھیں۔جس کے بدلے میں متعلقہ فرد بینک کی بیجا حمایت کرتے اور غیر قانونی طورپر بزنس کے حصول کے لیے ان کی کوششوں سے چشم پوشی کرتے تھے۔بینک کی اس حکمت عملی کے تحت مناسب تعلیمی صلاحیت نہ ہونے کے باوجود صرف بااثر اوربااختیار افرادسے رشتہ داری اور تعلقات کو ہی صلاحیت کاپیمانہ بنالیاگیاتھا۔اس کے واضح معنی یہ تھے کہ جے پی مارگن خود امریکا کے قوانین کی بھی خلاف ورزی کامرتکب ہورہاتھا۔ اب اس غیر قانونی بھرتی کی اجازت دینے والے بینک کے ایگزیکٹوز کو جیل کی ہوا کھانا چاہئے تھی لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ لوگ اب بھی نہ صرف آزاد ہیں بلکہ بھاری تنخواہیں اور مراعات بھی وصول کررہے ہیں۔
جے پی مارگن کے خلاف تحقیقات کرنے والے تفتیش کاروں کاکہناہے کہ بینک نے بڑی تعداد میں چینی رہنمائوں اور اعلیٰ شخصیات یہاں تک کہ بینک کے اعلیٰ عہدیداروں کی سفارش میں بڑی تعداد میں نااہل اور کم تعلیم یافتہ افراد کوبھرتی کرلیاتھا، ان لوگوں کو ابتدامیں انٹرن شپ پر رکھاجاتاتھا تاکہ یہ اندازہ لگایاجاسکے کہ یہ بینک کو سرکاری اداروں کابزنس دلانے میں کس حد تک کارآمد ہوسکتے ہیں۔
بینک کی زبان میں ان بھرتی کئے جانے والے لوگوں کو بزنس کے مواقع سے براہ راست رابطہ قرار دیاجاتاتھا ،اور بعد میں ان میں سے زیادہ تر ملازمین کو امریکا ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کے علاوہ ایشیا کے بعض ممالک میں بھیج دیاجاتاتھا ۔یہ اسکیم بینک کی جانب سے 100 ملین ڈالر سے زیادہ کا بزنس حاصل کرنے کی حکمت عملی کا حصہ تھی۔امریکی شہر بروک لین کے اٹارنی رابرٹ ایل کیپرز کاکہناہے کہ اس طرح کے حربوں سے حاصل کی جانے والی رقم یا پروجیکٹ کوبزنس نہیں بلکہ کرپشن ہی کہاجاسکتاہے۔
سیکورٹی اور ایکسچینج کمیشن کاکہناہے کہ چونکہ جے پی مارگن نے تفتیش کے دوران مکمل تعاون کیاتھا اس لیے اس پر نسبتا کم جرمانہ کیاگیاہے۔یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اس بینک نے یہ غیر قانوی طریقہ کب سے اختیار کررکھا تھا لیکن اگست 2013 میں نیویارک ٹائمز میں ایک خبر چھپی تھی کہ ریگولیٹرز چین میں جے پی مارگن کی جانب سے لوگوںکی بھرتی کے طریقہ کار کے بارے میں تحقیقات کررہے ہیں۔ جبکہ ٹائمز نے امریکی حکومت کی ایک خفیہ دستاویز کے حوالے سے لکھاتھا کہ یہ بینک پرکشش بزنس حاصل کرنے کے لیے کس طرح چین کے بااثر حکام کے بچوں کوملازمت دے رہاہے۔جے پی مارگن نے 2013 میں غلط کاریوں کااعتراف کرلیاتھا ۔جس کے بعد وفاقی حکومت نے اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیاتھا ۔بعد میں جے پی مارگن کے ایک ترجمان بریان مارچیونف نے ایک بیان میں کہاتھا کہ ہم نے لوگوں کی بھرتی کا یہ طریقہ کار2013 میں ہی تبدیل کردیاتھا اور اب بھرتی کے اعلیٰ ترین اصولوں پر عمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،دلچسپ بات یہ ہے کہ بینک کی غلط کاریوں کی تفصیلات ملنے اور خود بینک کی جانب سے اس کے اعتراف کے بعد اس بینک کے کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کے خلاف ان غلط کاریوں کے الزام میں کوئی مقدمہ تک قائم نہیں کیاگیا۔یہی نہیں بلکہ بینک کی جانب سے تفتیش میں تعاون کے نام سے بینک پر جرمانے کی رقم میں بھی کمی کردی گئی۔
امریکی بینکوں کی ان غلط کاریوں کا بنیادی سبب یہ ہے کہ امریکی قانون کے تحت بینکاروں کو ہر طرح کے کاموں کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے اور جب وہ کسی غلط کاری پر پکڑ میں آجاتے ہیں تو ان پر عاید کئے والے جرمانے میں بھی تفتیش میں تعاون کے نام پر نمایاں کمی کردی جاتی ہے جبکہ بینکوں کے اعلیٰ عہدیداروں اور چیف ایگزیکٹو ز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔جس کا نتیجہ یہ ہے کہ امریکا اور یورپ کے دیگر بہت سے بڑے بینک بھی اسی طرح کی بے قاعدگیوں میں ملوث ہیں جس کااندازہ اس طرح لگایاجاسکتاہے کہ چین میں کام کرنے والے دیگر بینکوں جن میں ایچ ایس بی سی ،گولڈ مین ساچ وار ڈیوچے بینک شامل ہیں، نے اعتراف کیاہے کہ ان کے خلاف بھی چین میں عملے کی بھرتیوں اور دیگر غلط کاریوں کے الزام میں 2013 سے تفتیش ہورہی ہے۔
سیکورٹی اور ایکسچینج کمیشن کے قوانین پر عملدرآمد کے ذمہ دار شعبے کے سربراہ اینڈریو جے کیریس نے کا کہنا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ یہ اس حوالے سے کمیشن کی جانب سے کی جانے والی اپنی نوعیت کی آخری کارروائی ہوگی تاہم جرمانے کی تازہ ترین سزا اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سزا ہے ،اس کے علاوہ لندن وہیل ٹریڈنگ اسکینڈل میں بھی بینک کو 6 بلین ڈالر جرمانے کی سزا دی جاچکی ہے جبکہ بینک کو اپنی مارگیج سیکورٹیز میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے جو 2008 کے مالیاتی بحران کا سبب ثابت ہواتھا وزارت انصاف کے ساتھ تصفیے کے نتیجے میں 13 بلین ڈالر ادا کرنا پڑے تھے۔ان کا کہناہے کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ بینکوں کی ان غلط کاریوں کے انکشافات اور بھاری جرمانوں کے باوجود بینک کے کسی اعلیٰ عہدیدار کو جیل نہیں بھیجا گیا۔جس کی وجہ سے ان بینکاروں کو اپنی غلط کاریاں جاری رکھنے اور لوگوں کوگمراہ کرنے کا عمل جاری رکھنے اورانھیں لوٹنے کی کھلی چھوٹ ملی رہی،جس کے نتیجے میں انھیں جیل بھیجے جانے سے کم کوئی سزا نہیں ہونی چاہئے۔
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...
بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کی جاری امداد روکنے کا مطالبہ کیا تھا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، نمائندہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا بھی امکان ہ...
زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل450کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے ...
فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکس...
پوری قوم پہلگام واقعے کے غم میں مبتلا ہے اور مودی بہار انتخابات میں مصروف ہیں، میڈیا مودی پہلگام واقعے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کررہے ہیں، سیاسی تجزیہ کار پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں...
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...