... loading ...
اسرائیل نے برطانیہ میں اسرائیل مخالف ایک وزیر کو ہٹانے کے لیے اپنا دباؤ کس طرح استعمال کیا ہے اْس کی سنسنی خیز تفصیلات نے سب کو چونکا دیا ہے۔ یہ تفصیلات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب اسرائیل نے اقوام متحدہ کے حوالے سے بھی نہایت سخت موقف اختیار کر رکھا ہے۔ قطر کے مشہور نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اس پورے منصوبے کو طشت ازبام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کے ایک اہلکار کی ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اسرائیل مخالف برطانوی وزیر کو ہٹانے کے لیے ایک اہم برطانوی سیاست دان سے گفتگو کر رہا ہے۔ سامنے آنے والی اس ویڈیو میں اسرائیلی سفارت کار برطانیہ کے نائب وزیرخارجہ ایلن ڈنکن کو ہٹانے پر اِصرار کر رہا ہے۔ایلن ڈنکن فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاری کے سخت مخالف ہیں۔ مذکورہ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اسرائیل نے اپنی غلطی کا اعتراف مجبوراً کر لیا ہے اور اسرائیلی سفارت خانے نے باقاعدہ برطانوی نائب وزیر خارجہ سے معذرت بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک اسی نوعیت کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اسرائیلی سفارت خانے کا ایک سینئر اہلکار شائی میسٹ یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ اْن کے پاس چند ایسے سیاست دانوں کے ناموں کی فہرست ہے جنہیں اْن کے مناصب سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔
یہ تمام تفصیلات انتہائی سنسنی خیز بھی ثابت ہوسکتی ہیں کیونکہ تاحال اس حوالے سے مکمل معلومات سامنے نہیں آسکی۔ اس ویڈیو کو سامنے لانے والا قطر کا نشریاتی ادارہ الجزیرہ یہ دعویٰ کررہا ہے کہ اْسے یہ ویڈیو چھ ماہ کے ایک انڈر کور آپریشن کے بعد حاصل ہوئی تھی۔ الجزیرہ کے مطابق اس آپریشن کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ اسرائیلی سفارت کار کس طرح ایک برطانوی سرکاری ملازم کے ساتھ مل کر برطانوی سیاست دانوں کے کیرئیر تباہ کررہے ہیں۔ اس ضمن کا سب سے سنسنی خیز پہلو یہ ہے کہ الجزیرہ چار اقساط پر مشتمل تحقیقاتی رپوٹوں کو نشر کرنے والا ہے جو 15 جنوری سے 18 جنوری تک مسلسل نشر کی جائینگی۔ امکان ہے کہ الجزیرہ سے چار اقساط پر مشتمل یہ سیریز نشر ہونے کے بعد اس پر نئے سرے سے بحث شروع ہو جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق اس سلسلے کی پہلی ویڈیو میں ایک اسرائیلی سفارت کا ریہ کہتا ہے کہ ڈنکن بہت سے مسائل پیدا کررہا ہے۔ یہ ویڈیو مغربی لندن میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کے ٹھیک سامنے قائم ریسٹورنٹ میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ مذکورہ ویڈیو میں قدامت پسند وزیر تعلیم رابرٹ ہیلفن کی سینئر ساتھی ماریا سٹر زولو بھی شریک ہیں۔ جو اسرائیلی سفارتی اہلکا رکو یہ جتلاتی ہوئی نظر آتی ہیں کہ کس طرح اْس نے ہیلفن کو وزیر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جس پر اسرائیلی سفارت کار اْس سے یہ استفسار کرتا نظر آتا ہے کہ کیا وہ اس کے برعکس (یعنی اْسے ہٹانے کے لیے ) کردار بھی ادا کرسکتی ہے۔اس ویڈیو میں اسرائیلی سفارت کار دفترخارجہ کے آفس چیف جانسن کو بھی ایک بے وقوف شخص قرار دیتا ہے۔ جبکہ حزب اختلاف کے رہنما جیریمی کو ربِن کو پاگل کہہ کر اْس کا مضحکہ اڑایا جاتا ہے۔
مذکورہ ویڈیوز اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد اگرچہ اسرائیل نے برطانیہ سے معافی مانگ لی ہے اور برطانوی وزارتِ خارجہ نے واضح کردیا ہے کہ اْنہیں یہ معافی نامہ مل چکا ہے۔ اور وہ اب اس معاملے کے ختم ہونے کی طرف نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ مگر یہ معاملہ اس قدر آسانی سے ختم ہو تا نظر نہیں آتا۔ دنیا کی سابق سپر پاؤر اور اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ کے سینے میں خنجر کی طرح پیوست کرنے والی برطانوی ریاست کو کسی ممکنہ ردِ عمل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب چھ ماہ کی کوششوں سے حاصل چار ویڈ یوز 15 سے 18 جنوری تک سلسلہ وار جاری کی جائیں گی۔ الجزیرہ تحقیقاتی صحافت میں دنیا بھر میں ایک مقام پیدا کرچکا ہے۔ اور اس کی رپورٹیں مختلف ممالک میں سیاسی بحران بھی پیدا کرنے کا باعث بنتی رہی ہیں۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...