... loading ...
وفاقی حکومت نے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرد سعید الزماں صدیقی کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ اسلام آباد میں موجود وجود ڈاٹ کام کے انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کی حکومت سندھ میں اب ایک فعال گورنر کو دیکھنا چاہتی ہے جو جسٹس سعید الزماں صدیقی کی صورت میں ممکن نہیں۔ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی کا تقرر ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ نومبر میں کیا گیا تھا۔وفاقی حکومت نے ایک مستقل علیل شخص کو گورنر کے منصب پر بٹھا کر سیاسی حلقوں کو حیرت زدہ کردیا تھا۔ جس کی پاناما لیکس کی عدالت میں شنوائی کے باعث ایک مختلف تشریح سامنے آئی تھی۔مگر اگلے کچھ ہی دنوں میں وفاقی حکومت کو یہ احساس ہوگیا تھا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کا تقرر ایک غلط فیصلہ ثابت ہوسکتا ہے۔ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کے طور پر11 نومبر 2016 کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھا یا تھا۔ مگر وہ حلف اُٹھانے کے بعد روایت کے مطابق مزار ِ قائد فاتحہ کے لیے نہیں جاسکے تھے۔ اور اپنی بیماریوں کے باعث فوراً ہی اسپتال منتقل ہوگئے تھے جہاں وہ تین ہفتوں تک زیرعلاج رہے۔ بعدازاں وہ گورنر ہاؤس منتقل تو ہوگئے مگر اب تک وہ مسلسل طبی عملے کے زیرنگرانی ہیں۔ اور اُن کی بطور گورنر کوئی ایک بھی سرگرمی سامنے نہیں آسکی۔ تاہم اس دوران میں قدرے ناخوشگوار انداز سے اُن کی دوسری ڈاکٹر اہلیہ کافی فعال رہیں۔
اگر چہ حکومت نے اس پورے عرصے میں اس باب میں مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی مگر اب وہ ایک حتمی فیصلہ کے قریب پہنچ گئی ہے اور نئے سال کے پہلے ماہ میں ہی نئے گورنر کی تقرری عمل میں آسکتی ہے۔ وفاقی حکومت ملک کے موجودہ سیاسی حالات میں بھی نئے گورنر کے طور پر ایک فعال شخصیت کی تقرری کو ضروری سمجھ رہی ہے۔سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور اب پیپلزپارٹی کے رہنما ایک احتجاجی تحریک کی باتیں زیادہ زور وشور سے کررہے ہیں۔ نیز ایک حکومت مخالف گرینڈ الائنس کے تذکرے بھی سیاسی حلقوں میں زیر بحث ہیں۔اس پورے تناظر میں حکومت گورنر سندھ کے طور پرایک متحرک شخص کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس کر رہی ہے۔
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...