... loading ...
کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ سلمان کو دبئی جاتے ہوئے پوچھ گچھ کیلئے روک لیا۔ خواجہ سلمان کراچی سے دبئی روانہ ہورہے تھے۔ذرائع کے مطابق قاسئداعظم محمدعلی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ سلمان کو پوچھ گچھ کیلئے روک لیا۔ خواجہ سلمان کے خلاف گزشتہ شب صدر اور میٹھا در تھانوں میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات رینجرز افسر کی مدعیت میں درج کئے گئے تھے۔مشہور تاجر اور سابق صدر آصف زرداری کے دوست انور مجید کے قریبی ساتھی خواجہ سلمان یونس حساس اداروں کے ریڈار پر آگئے ہیں، نام امیگریشن کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، بیرون ملک نہیں جاسکتے، خواجہ سلمان کا نام میٹھادر اور صدر تھانے میں انسداد دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمات میں ہے۔ذرائع کے مطابق مشہور تاجر انور مجید کے قریبی ساتھی خواجہ سلمان یونس کا نام امیگریشن کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق کراچی سمیت تمام ایئرپورٹس پر خواجہ سلمان کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے، امیگریشن کنٹرول لسٹ میں نام آنیکے بعد خواجہ سلمان یونس پاکستان سے باہر نہیں جاسکیں گے۔خواجہ سلمان یونس ، انور مجید کیاومنی گروپ کے ہیڈ ہیں، اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور گروپ ہیڈ خواجہ سلمان یونس کے خلاف صدر اور میٹھادر تھانے میں انسداددہشتگردی ، ایکسپلوزو ایکٹ اور ناجائز اسلحہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ذرائع بتاتے ہیں کہ امیگریشن حکام کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ خواجہ سلمان یونس کو ملک سے باہر جانے نہ دیا جائے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جب تک خواجہ سلمان یونس اپنے آپ کو کلیئر نہیں کروالیتے یا قانون نافذ کرنے والے ادارے انھیں کلیئر نہیں کردیتے وہ کسی صورت ملک سے باہر نہیں جاسکتے۔جمعے کو مشہور تاجر انور مجید کے دفاتر پر رینجرز نے کارروائیاں کر کے دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا تھا جبکہ 5 ملازمین کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جن کو ابتدائی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔علاوہ ازیںکراچی کے علاقے ڈیفنس میںسابق صدر آصف زرداری کے ساتھی انور مجید کے گھر پر بھی چھاپا ماراگیااوربڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے دو گارڈز کو گرفتار کرکے رینجرز افسران کی مدعیت میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے سیکورٹی اداروں نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں نامزد ملزم انور مجید کے گھر پر چھاپا مارا ، گھر کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں، سیکورٹی اداروں نے گھر کی سیکورٹی پر تعینات 2 سیکورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔اس سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے چند گھنٹے پہلے رینجرز نے جمعے کو آئی آئی چندریگر روڈ اور ہاکی اسٹیڈیم کے قریب واقع دفاتر پر چھاپے مارے تھے ، اس دوران اہم دستاویزات اور خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 17 کلاشنکوف، 4پستول، 9 بال بم اور مختلف اقسام کی 3225 گولیاں برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔اس سے پہلے جمعہ کے روز انور مجید کے دفاتر پر چھاپوں کے بعد انورمجید اورخواجہ سلمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے گئے، مقدمات میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔دوسری جانب اومنی گروپ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں انور مجید یااہل خانہ کے کسی فرد کے گھر پر چھاپا نہیں مارا گیا ۔اومنی گروپ کا کہنا ہے کہ اومنی گروپ سے وابستہ کسی شخص نے پاکستان سے باہر جانے کی کوشش نہیں کی، نہ ہی اومنی گروپ سے وابستہ کسی شخص کوائرپورٹ پر گرفتار یا تفتیش کی گئی۔گروپ کا کہنا ہے کہ انور مجید اور اہل خانہ کا غیر قانونی ہتھیاروں سے کوئی تعلق نہیں۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...