... loading ...
وزارت داخلہ نے لبیک ٹی وی کی سیکورٹی کلیئرنس مسترد کردی‘ پیمرا کی جانب سے کارروائی شروع
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر 6 جنوری کو پیمرا ہیڈ کوارٹر طلب‘ پیش نہ ہونے پر یکطرفہ فیصلے کا انتباہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بول ٹی وی پر ایک بار پھر بندش کی تلوار لٹک رہی ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے لبیک ٹی وی کی سیکورٹی کلیئرنس مسترد کر دی گئی ہے جس کا لائسنس بول کے نام سے نئی انتظامیہ نے حاصل کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے لبیک کی سیکورٹی کلیئرنس مسترد کیے جانے کے بعد پیمرا نے بول کے لائسنس کی منسوخی کے عمل کی ابتدا کردی ہے اس ضمن میں پہلے مرحلے پر بول ٹی وی کی انتظامیہ کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ’’چونکہ میسرز بیک (پرائیوٹ) لمیٹیڈ کراچی کے پاس سیٹلائٹ ٹی وی چینل’’ بول نیوز(سابقہ جناح ٹی وی)‘‘ اور بول انٹرٹینمنٹ (سابقہ اے کے ایس ٹی وی) کا لائسنس ہولڈر ہے اور چونکہ عزت مآب سندھ ہائیکورٹ ،کراچی نے سی پی نمبر2867/2013 بعنوان ’’میسرز لبیک پرائیوٹ لمیٹیڈ بمقابلہ وفاق پاکستان وغیرہ ‘‘ کے معاملے میں 3.07.2015 کودرج ذیل حکم صادر کرچکا ہے۔25 ان حالات میں پہلی پٹیشن bearing const,petition No .D-2867 of2013 قبل ازوقت ،اور بلاوجہ قرار دے چکی ہے اس لئے اسے ڈسمس کیاجاتاہے تاہم ان حالات میں ہم وزارت داخلہ کو معمول کے مطابق سیکورٹی کلیئرنس کرنے اور جب سیکورٹی کلیئرنس ہوجائے خواہ کوئی بھی صورت ہو اتھارٹی قانون کے مطابق کارروائی کرے 2 چونکہ کمپنی کے ڈائریکٹران کی سیکورٹی کلیئرنس/ اہلیت اور ٹریک ریکارڈ رول 7(D) جسے پیمرا رولز 2009کے رول 9(5)کے ساتھ ملاکر پڑھا جائے ضروری ہے۔ وزارت داخلہ نے عزت مآب عدالت کی منظور کردہ ہدایات کے مطابق چار(4 )ڈائریکٹروں شعیب اے شیخ، مسمات عائشہ شعیب شیخ وقاص عتیق اورمسماۃ سروت بشیر (جو فی الوقت میسرز لبیک (پرائیوٹ )لمیٹیڈ کے 99.99 فیصد شیئر ز کی مالک ہیں)اپنے خط مورخہ 30 مارچ 2016 کے تحت معذرت کرلی ہے 3 لہٰذا اب میسرزلبیک (پرائیوٹ) لمیٹیڈ کو فوری طورپر لیکن اس نوٹس کے اجرا کے زیادہ سے زیادہ چودہ(14 )دن کے اندر اظہار وجود کی ہدایت کی جاتی ہے کہ کیوں نہ پیمرا آرڈیننس 2002 ترمیم شدہ پیمرا (ترمیم)ایکٹ 2007 کے تحت کارروائی کی جائے اورمذکورہ بالا وجوہ کی بنیاد پرکمپنی کے خلاف کارروائی نہ کی جائے اور مذکورہ بالا دونوں لائسنس منسوخ کردیے جائیں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر کوبھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 6 جنوری 2017 کو صبح11 بجے پیمرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ذاتی طورپر سماعت کیلئے پیش ہوں۔ اگر مقررہ مدت کے اندرآپ کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیںہوا یا مذکورہ بالا شیڈول کے مطابق سماعت کیلئے پیش نہیں ہوئے تو اس معاملے کا قانون کے مطابق یکطرفہ طورپر فیصلہ کردیا جائیگا4 عزت مآب سندھ ہائیکورٹ نے M.A.No.58 of2015 پر 28.9.2016 کو درج ذیل حکم جاری کیاتھا۔’’مذکورہ بالا اسباب کے پیش نظر میں اپیل گزار کی درخواست جو آرڈر 39 Rule 1and 2(Read with S. 151)CPC. کے تحت آپریشن کی عبوری معطلی کے حکم کو رد کرنے کے حکم بتاریخ 23-09-2015 کی اجازت دیتاہوں اور مدعاالیہان ان کے افسران، ایجنٹس، اسائنیز ،ملازمین اور ان کی جانب سے کام کرنے والے کسی بھی فرد (افراد) کو کسی بھی طریقے سے درخواست گزار کے خلاف کوئی بھی جبری کارروائی کرنے کی ممانعت کرتاہوں اور مدعاالیہان کو سختی کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کرنے کاحکم دیتاہوں 5۔اور یہ کہ اظہار وجوہ کے نوٹس کے حوالے سے کوئی بھی جبریہ کارروائی M.A.No.58of2015 کو حتمی طورپر ڈسپوزل کے مترادف ہوگا6۔مجاذ اتھارٹی کی منظوری سے جاری کیا گیا پیمرا کی جانب سے مذکورہ نوٹس ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب بول ٹی وی کی انتظامیہ نے اپنی آزمائشی نشریات (ٹیسٹ ٹرانسمیشن) کو معمول کی نشریات (ریگولر) میں تبدیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ امر بھی واضح ہے کہ 6؍ جنوری کو بول کے حوالے سے ہونے والی سماعت کوئی بھی منفی خبر لاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بول ایک طویل بندش سے دوچار رہا ہے اور عدالت عالیہ سندھ کے ایک فیصلے پراپنی نشریات کو شروع کیا تھا اگلے چند دنوں میں اس حوالے سے مزید کچھ نئے موڑ آنے کے بھی امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...