... loading ...
(تحریر ۔ میر اعظم بلوچ)
درگاہ شاہ نورانی سانحے نے ایک بار پھر صحت اور علاج و معالجے کے حوالے سے حکمرانوں اور وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ۔ 3 سال سے وزارت صحت کا قلمدان رحمت صالح بلوچ کے پاس ہے ۔آخر جنگی بنیادوں پر اختیار کی جانے والی پالیسیوں کے مثبت ثمرات کب عوام تک پہنچیں گے ۔ کوئٹہ کراچی آر سی ڈی ہائی وے کے قریب جہاں درگاہ شاہ نورانی کا واقعہ پیش آیا۔ 750 کلومیٹرز طویل شاہراہ پر ایک بھی ٹراما سینٹر خراب سے خراب حالت میں بھی موجود نہیں ۔ آج اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ اس ہی راستے سے گزرنا ہے تو وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ٹراما سینٹر کا خیال آگیا کیونکہ سی پیک روٹ کو کامیاب بنانا ہے ۔ یہ راہداری بھی پارلیمنٹیرین اور حکمران طبقہ کے مفاد میں ہے اور اگر ٹراما سینٹر بنائے بھی گئے تو روٹ پر سفر کرنے والے تجارتی قافلوں کیلئے ، عوام تو 70 سال سے انتظار کرکر کے بے گورو کفن شاہ نورانی درگاہ کے دھماکے کی نذر ہوگئے جہاں دھماکے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ریسکیو سروس دستیاب نہ تھیں نہ ہی بروقت اسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس۔ آخر زخمیوں کو منتقل کیا گیا بھی تو کراچی ۔ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ صوبے کے سرحدی اور دور دراز علاقوں میں کیا لوگ بیمار بھی نہیں ہوتے ۔ اگردارالحکومت کوئٹہ اور شمالی بلوچستان کے علاقوں سے لوگ علاج کیلئے کراچی ، ڈیرہ بگٹی ، کوہلو اور نصیرآباد ڈویژن سے جیکب آباد اور بارکھان لورالائی سے ڈیرہ غازی خان جانے پر مجبور ہیں تو پھر ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ مکران کے عوام خاص طورپر جو تفتان ، مند ، تمپ ، جیونی ، گوادر ، اورمارا اور پسنی میں رہتے ہیں ان کو بلا تاخیر علاج معالجے کیلئے ایران جانے کی اجازت مرحمت کی جائے ۔
بلوچستان میں بے دردی سے انسانوں کے قتل و خون کا بازار گرم ہے ۔ حکمران طبقہ صرف لفاظی اور باتوں تک محدود ہے ۔ سانحہ 8 اگست نے پہلے پوری قوم کو سوگوار کردیا ، پھر پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد حملہ میں 60 سے زائد نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کیا جانا ۔اوراب درگاہ شاہ نورانی پر حملہ میں ایک مرتبہ پھر 70 کے قریب بے گناہ انسانوں کی ہلاکت نے لاکھوں لوگوں کو مزیدسوگوار کردیا ۔
سال 2016 ء کے دوران گزشتہ روز پیش آنے والے درگاہ شاہ نورانی کے سانحہ تک 4 مرتبہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوئے ۔ شاہ نورانی میں حکومتی دعوؤں کے مطابق بھی دہشت گرد حملہ میں مارے جانے والے بے گنا ہ 50 سے کم نہ تھے ۔بلوچستان میں سال 2016 ء کے دوران درگاہ شاہ نورانی دھماکا تک 400 سے زائد افراد دہشتگرد حملوں میں مارے گئے ۔ 202 افراد مذہبی انتہا پسندوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے ۔ کبھی ہم پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کے جنازے اٹھاتے رہے، کبھی فرقہ واریت کے نام پر بلوچستان کی روایت کے برخلاف غیر انسانی دشمن کے ہاتھوں ماری جانے والی خواتین کی میتیں ۔
تواتر کے ساتھ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ تمام تر دعوے من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی تھے ۔ حکمران طبقہ کو ایوان کے اجلاسوں میں شرکت کرنے ، وی آئی پی پروٹوکول کے مزے لینے ،قومی وسائل کولوٹنے اور غیر ملکی دوروں سے فرصت نہیں کہ اہم قومی مسئلہ پر توجہ دی جائے ۔ اربوں روپے سیکورٹی کے نام پر خرچ کرنے کے بعد بھی کوئی ذی شعور کراچی سے کوئٹہ تک سفر کرکے دیکھ سکتا ہے کہ آر سی ڈ ی شاہراہ پر جگہ جگہ چیک پوسٹوں کی شکل میں سخت سیکورٹی کی موجود گی میں بھی سلیمانی ٹوپی پہنے دہشت گرد کس طرح اپنا ٹارگٹ پورا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔ عوام سیکورٹی کے نام پر لئے جانے والے ٹیکس آخر کس مقصد کیلئے دیتی ہے ۔ بلوچستان میں زندگی کس قدر ارزاں ہے یہ بلوچستان کے روزانہ کے اخبار ات کو پڑھ کراور بلوچستان میں سیکورٹی نگہبان ایف سی کی پریس ریلیزوں سے بھی بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ کہیں سیکورٹی کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ، گھر گھر تلاشی ، اور لاپتاافراد کی تعداد میں کمی کے بجائے اضافہ تو ہوتا جارہا ہے ۔ لیکن سیکورٹی تاحال ایک سوال ہے ۔
حکمران سانحہ سول اسپتال 8 اگست کے بعد اگر اپنے حقیقی دشمن کو پہچان کر سیکورٹی پالیسی کو درست سمت میں مرتب کرتے تو یقیناًپولیس ٹریننگ سینٹر حملہ جیسے واقعات رونما نہیں ہوتے ۔ اگر پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ اور کوئٹہ میں 4 ہزارہ خواتین کی بس میں ٹارگٹ کلنگ اور پیدل گشتی ایف سی اہلکاروں کی ٹیم پر حملہ کے بعد سیکورٹی انتظامات کو نئے سرے سے ترتیب دیا جاتا تو آج ہم ایک بار پھر درگاہ شاہ نورانی کے سوگ میں نہ بیٹھے ہوتے ۔
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے ، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈی نیشن ، آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز، سلامتی کی موجو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان کشیدگی پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کے ارکان کا پاکستان بھارت پر کشیدگی کو کم کرنے ، فوجی محاذ آر...
مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات کے منصوبے شامل شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں آج شروع ہونگیں،پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پر بھارت میں شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں بدھ کو شروع ہوں گی ۔ بھارتی کی وزارتِ داخلہ نے...
افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر دہشت گرد تنظیموں کو بیچا جاتا ہے ہر جگہ طالبان ہیں، وہ ہتھیار رکھتے ہیں اور ابھی جنگ سے نہیں تھکے ، معاون خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربی...
توہین عدالت کی درخواست بھی اس کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی ، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلاف ،نظر ثانی درخواستیں ناقابل سماعت قرار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے...
بھارت کی بنگلادیشی برآمدات دیگر ممالک پہنچانے کے لیے ٹرانزٹ سہولت پر پابندی بنگلادیش نے جواباً بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانز...
بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے ، پاکستان قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا ،خود دہشت گردی کا شکار ہے ، ، قومی اسمبلی میں خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے...
بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرنے والے بلوچ غیرت پر دھبہ ہیں،دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، سید جنرل عاصم منیر غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کے لیے سنگین خطرہ ہے ، دہشت گردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم ن...
دہشت گرد مجید بھارتی فوج کے آفیسرز اور ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا، آئی ای ڈیز نصب کرنے کے بدلے بھارتی فوج سے پیسہ وصول کر رہا تھا، موبائل فون اور ڈرون فرانزک سے ثابت بھارتی فوجی افسران میجر سندیپ ورما، صوبیدار سکھوندر، حوالدار امیت کے دہشت گرد سے رابطے،’’ دھماکے...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی...
بھارتی جاسوس اور نگراں طیارے P8I کو پاک بحریہ نے مسلسل نگرانی میںرکھا پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے P8Iکا سراغ لگایا، پاک بحریہ بھارت کے کسی جارحیت کا موثر جواب دین...
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...