... loading ...
رینجرز اور پولیس نے دوماہ میں جتنی بھاری مقدار میں گولہ باروداوراسلحہ برآمد کیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی،مالیت کروڑوں روپے میں ہے ،ذرائع
کراچی میں گزشتہ دو ماہ کے عرصے کے دوران رینجرز اور پولیس نے کارروائیوں کے دوران جتنی بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔دو ماہ کی قلیل مدت میں ملنے والا یہ اسلحہ کروڑوں روپے مالیت کا ہے، برآمد ہونےوالے ہتھیاروں میں انتہائی جدید اور قیمتی ہتھیار بھی شامل ہیں ۔عسکری ذرائع کے مطابق برآمد ہونےوالے ہتھیار گوریلا جنگ لڑنے کے لئے مہینوں کام آسکتے ہیں، اس حوالے سے حیرت انگیز امر یہ ہے کہ یہ ہتھیار کراچی جیسے گنجان آباد شہر میں کس ذریعے سے پہنچے ؟یہ واقعتا غور طلب بات ہے ۔کیوں کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نہ صرف تعینات ہے بلکہ اپنے فرائض بھی بڑے احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے،26ستمبرکوکراچی میں رینجرزنے قصبہ علی گڑھ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان کوگرفتارکیا،ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتارملزم محمدعلی اورحسن رضاکاتعلق ایم کیوایم سے تھا،ترجمان کے مطابق برآمداسلحے میںایل ایم جی اور7ایس ایم جیزشامل ہیں،اسلحہ اوردھماکاخیزموادایک مکان میںچھپایاگیاتھا۔رینجرزترجمان کے مطابق رینجرزنے کارروائی مصدقہ اطلاعات پرکی۔27ستمبر کراچی میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کی نشاندہی پر پولیس اور حساس ادارے نے غازی گوٹھ میں قبرستان میں دفن بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔ پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ گرفتار کالعدم تنظیم کے ملزم عالمگیر کی نشاندہی پر اورنگی ٹاون غازی گوٹھ میں آپریشن کیا اور قبرستان میں کھدائی کے بعد چھ ایس ایم جیز ، چار رپیٹر ، چھ راکٹ لانچر ، آوان بم ، ہینڈ گرینیڈ ، ڈیٹونیٹر اور ہزاروں گولیاں برآمد کر لیں۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق اسلحہ محرم الحرام میں دہشت گردی کے لیے چھپایاگیا تھا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار عابد فاروقی کے مطابق برآمد کیا گیا بارودی مواد انتہائی مہلک تھا جو کافی تباہی پھیلا سکتا تھا۔ 20ستمبر 2016 کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن میں رینجرز نے کارروائی کر کے بھاری تعداد میں تخریب کاری کا سامان برآمد کر لیا۔ اورنگی ٹان قصبہ کالونی میں رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ میں کلاشنکوف، رائفل، نائن ایم ایم پستول، بولٹ پروف جیکٹس، بارودی مواد اور سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔5اکتوبر کوکراچی پولیس نے حساس اداروں کی نشاندہی پر عزیز آباد کے علاقے بلاک ایٹ میں لال قلعہ کے قریب مکان پر چھاپا مارا جس دوران زیر زمین پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔اسلحہ دہشت گردی کیلیے استعمال کیا جانا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز، اسنائپر رائفلیں، بلٹ پروف جیکٹس، ایس ایم جی ، ایل ایم جی، دستی بم، رائفلیں ، ہیلمٹ ، بڑی مقدار میں گولیاں اور راکٹ لانچر سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا ۔پولیس کے مطابق اسلحہ اتنی بڑی تعداد میں تھا کہ اس کی منتقلی کے لیئے چار ٹرک منگوائے گئے تھے،بعدازاں یہ اسلحہ فرانزک کے لیئے پاک فوج کے حوالے کردیا گیا۔ 20اکتوبرکورینجرز اور حساس ادارے نے سخی حسن قبرستان کو گھیرے میں لیکر کارروائی کی اور زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔رینجرز نے 15گاڑیوں کی مدد سے سخی حسن قبرستان کو گھیرے میں لے لیااور کارروائی کے دوران قبرستان سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔29اکتوبرکوپاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرکے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور زمین کے نیچے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔برآمد ہونے والے اسلحہ میں جی تھری ،5ایس ایم جیز ،2عدد 8ایم ایم رائفلز اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں ۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔2نومبرکوپولیس پارٹی اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ طور پر پہلے سے گرفتار ملزم اسدللہ ولد عبدالباسط کی نشاندہی پر پاک کالونی تھانے کے علاقے پرانا گولیمار عثمانیہ مسجد، سینٹرل مسلم آباد، غلام محمد ولیج شیرین بیکری کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مارا ۔پولیس اہلکاروں کے وہاں پہنچنے پر پہلے سے موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کردی جس پر پولیس پارٹی کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔کچھ دیر دوطرفہ فائرنگ کے بعد مسلح ملزمان تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع پر سے فرار ہوگئے۔موقع سے دہشتگردوں کے فرار ہونے کے بعد مذکورہ مکان کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا جسے پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق اسلحے میں 70عدد آوان شیل، 11عدد آر جی پی راکٹ، 11عدد بڑے آوان شیل، 3عدد مشین گنیں، 3عدد پستول بمعہ میگزین، ایک 7 MMرائفل، 8عدد گرانڈ شیپ میگزین، رپیٹرز، 70عدد ایس ایم جی کے میگزین، ایک راکٹ لانچر،7عدد رائفلوں سمیت دیگر بھاری اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ مکان لیاری گینگ وار اور بدنام زمانہ منشیات فروش ریاست کے کارندوں کے زیر استعمال تھا۔9نومبرکو کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں رینجرز نے عزیز آباد کے قریب واقع ایک گھر سے 190بلٹ پروف جیکٹیں برآمد کرلیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق مصدقہ اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی، مذکورہ جیکٹیں گھر میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔رینجرز کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ جیکٹیں ایم کیو ایم عسکری ونگ کے زیر استعمال تھیں جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں بطور ڈھال استعمال کی جاتی تھیں،10نومبرکوکراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اولڈ کلفٹن میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ اسلحہ میں 23رائفلز اور بڑی تعداد میں گولیاں اور میگزین برآمد کی گئیں ہیں۔ کراچی پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر اولڈ کلفٹن کے علاقے میں کچرا کنڈی سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اسلحے میں 7ایم فور رائفلز، 6سب مشین گن، 2سیون ایم ایم رائفلز ہیں۔ اسلحے کی برآمدگی کے دوران 2 پولیس کیپ اور 2خنجر بھی برآمد ہوئے ہیں۔ 2نائن ایم ایم پستول سمیت 4 پستول بھی ملے ہیں جبکہ دیگر اسلحے میں 2پوائنٹ 22رائفلز، 4بارہ بور، ایک جی 3، ایک 222رائفل بھی شامل ہے۔ اسلحے کی برآمدگی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں دہشت گردی کی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ 11نومبر کو کراچی کے علاقے بہادر آباد کے مکان سے حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے مدفون اسلحہ بڑی تعداد میں برآمد کرلیا ہے۔گزشتہ دو دنوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی تعداد میں کراچی سے اسلحہ برآمد کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سے گرفتار سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی نشاندہی پر بہادرآباد میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی اورمکان سے مدفون اسلحہ برآمد کرلیا۔برآمد شدہ اسلحے میں چالیس رائفلز، نائن ایم ایم پسٹلز، رپیٹر، کلاشنکوف، تیس بور پسٹلز اور ہزارروں گولیاں برآمد ہوئیں ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں عزیز آباد، کلفٹن ، فیڈرل بی ایریا اور دیگر علاقوں سے اس قبل بھی بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوچکا ہے۔حساس اداروں نے ایک بار پھر شہر میں کشیدگی کے بعد جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے اپنا نیٹ ورک بڑے پیمانے پر پھیلادیا، دوران تفتیش حراست میں لیئے گئے ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد مذکورہ اسلحہ مکان میں چھپایا گیا تھا۔
حکومت کو اپوزیشن کی بجائے اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے سبکی کا سامنا ،یہ ملکی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ،ایساتو دور آمریت میں نہیں ہواہے ان حالات میں اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے ، نوید قمر وفاقی حکومت نے یہ کیسے کیا یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے ، نوید قمر کی حکومت پر شدی...
3 پولیس اہلکار زخمی،دھماکے میں بکتربند گاڑی تباہ ،دھماکا خیز مواد درہ تنگ پل کے ساتھ رکھا گیا تھا گورنر خیبرپختونخوا کی پولیس بکتر بند گاڑی پر حملے کے واقعے پر اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر آئی ای ڈی بم حملوں میں بکتر بند تباہ جب کہ ایس ایچ او س...
ٹرمپ کی غنڈہ گردی سے کوئی ملک محفوظ نہیں، پاک افغان علما متفق ہیں اب کوئی مسلح جنگ نہیں مسلح گروہوں کو بھی اب غور کرنا چاہیے،انٹرنیٹ پر جھوٹ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے،خطاب سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ستائیسویں ترمیم نے بتایا ملک میں جنگ نظریات نہیں اتھارٹی...
ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے عمران خان کو بلاجواز جیل میں رکھیں،پیپلزپارٹی نے مل کرآئین کاڈھانچہ تبدیل کیا، سندھ میں پی پی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، فسطائیت ہمیشہ یاد رہے گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عمران خان کی سیاست ختم کرنیوالے دیکھ لیں قوم آج کس کیساتھ کھڑی ہے، آج ہمارے ساتھ مختلف...
بی وائی سی بھرتی، بیانیہ سازی اور معاشرتی سطح پر رسائی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کاکوئٹہ اور تربت میں بحالی مراکز قائم کرنے کا اعلان بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) مسلح علیحدگی پسند تنظیموں بالخصوص فتنہ الہندوستان کے بظاہر سافٹ فیس کے طور پر ...
شاہ کس بائے پاس روڈ پر واقع ناکے کلے میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کو نشانہ بنایا ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں سمیت دیگر واقعات میں ملوث تھے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ٹی) نے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ...
گائیڈ لائنز پر عمل کریں، وزیراعلیٰ کا عہدہ آئینی عہدہ ہے اوراس کا مکمل احترام کیا گیا ہے جو یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان پر عمل نہیں کیا جا رہا سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہ...
سہیل آفریدی اور وزیراعلیٰ سندھ کی طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ کردی گئی حیدر آباد سے کراچی واپسی پرجگہ جگہ رکاوٹیں ڈالی گئیں ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
واشنگٹن اور اتحادی ممالک میں تشویش ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی اس اقدام کی مخالفت کانگریس ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی،نیٹو اتحاد کے مستقبل پر سوالات اٹھ سکتے ہیں برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ حملہ سے متعلق فوجی منصوبہ تیار کرنے کے ...
پاکستان کی عدلیہ کی آزادی کے لیے کوششیں جاری ہیں،سندھ اس وقت زرداری کے قبضے میں ہے لیکن سندھ عمران خان کا تھا اور خان کا ہی رہیگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا پیپلزپارٹی خود کو آئین اور18ویں ترمیم کی علمبردار کہتی ہے لیکن افسوس! پی پی نے 26 اور 27و...
حکومت سندھ نے آبپاشی اور زراعت کی ترقی کیلئے خصوصی اور جامع اقدامات کیے ہیں مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں گفتگو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء ...
خیمے بارش کے پانی میں ڈوب گئے،ایندھن کی شدید قلت نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا دیوار گرنے سے کمسن بچہ زخمی،قابض اسرائیل کی فوج نے بیشتر عمارتیں تباہ کر دی،رپورٹ شدید موسمی دباؤ اور شدید بارشوں جن کی لپیٹ میں پورا فلسطین ہے، غزہ کے محصور شہریوں کی اذیتوں میں مزید اضافہ کر دی...