... loading ...
ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ،اسہال سے ہزاروں متاثر خوراک اور دواؤں کی شدید قلت ،روزگار کے مواقع مسدود ہوکر رہ گئے
جنگ سے قبل 90فیصد غذائی اشیا کاانحصاردرآمد پر تھا،شہری بے یقینی کا شکار۔ملک قحط سالی کے قریب پہنچ چکا،اسٹیفن اوبرائن
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی “اے ایف پی” کا کہنا ہے کہ سعودی دارالحکومت میں یمنی صدر کے حوالے کیے گئے مجوزہ منصوبے کو انھوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔دریں اثنا حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
یمن میں حوثی باغی برسوں سے اپنے ساتھ حکومت کی طرف سے روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کی شکایت کرتے آرہے تھے اور 2014میں انھوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا اور ملک میں خانہ جنگی کی سی صورتحال پیدا ہوگئی۔مارچ 2015میں سعودی عرب نے یمنی حکومت کی حمایت میں فضائی کارروائیاں شروع کی تھیں ۔ اس تنازع کے دوران مارے جانے والوں کی تعداد دس ہزار سے کہیں زیادہ ہوگئی ہے۔
یمن میں جاری اس خانہ جنگی کی صورت حال کی وجہ سے یمن کے شہری گوناگوں مسائل اور مشکلات کاشکا رہوگئے ہیں ،ملک میں بنیادی سہولتوں کافقدان ہوگیا ہے ۔روزگار کے مواقع محدود بلکہ مسدود ہوکر رہ گئے ہیں،اور خوراک اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کی فراہم کردہ رپورٹ اور غیر جانبدار ذرائع سے حاصل ہونے والی خبروں کے مطابق یمن طویل عرصے سے خانہ جنگی کی صورت حال کی وجہ سے شدید غذائی بحران کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں، جن میں3لاکھ 70 ہزاربچے بھی شامل ہیں، جنھیں خوراک کی شدید قلت درپیش ہے۔
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ اسٹیفن اوبرائن نے گزشتہ دنوں یمن کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے متنبہ کیا تھا کہ لڑائی کاشکار یمن ’’قحط سالی کے دہانے سے ایک ہی قدم دور ہے‘‘۔
اسٹیفن او برائن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ دو کروڑ 10 لاکھ سے زائد یمنی، یعنی آبادی کے 80 فی صد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کسی نہ کسی قسم کی اعانت درکار ہے۔اوبرائن نے بحرین سے ٹیلی فون پر بریفنگ دی جہاں وہ 10 روزہ دورے پر پہنچے ہیں، جن میں کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ انھوں نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں یمن کا دورہ کیا تھا۔جبکہ رواں ہفتے انہوں نے عالمی ادارے کے سیکورٹی کونسل میں دیے گئے بیان میں بھی یمن کے شہریوں کی زبوں حالی کا تفصیل سے ذکر کیا۔
اسٹیفن اوبرائن کے بقول، ’’پورے یمن میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں جن میں3لاکھ 70 ہزاربچے بھی شامل ہیں، جنھیں خوراک کی شدید قلت درپیش ہے‘‘اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کی جانب سے مرتب کی جانے والی رپورٹ کے مطابق یمن کی موجودہ صورتحال اور اس تنازعے سے ایک سال قبل کا موازنہ کیا جائے تو یہ واضح نظر آتا ہے کہ اب یمن میں ایک سال قبل کے مقابلے میں قحط سالی کی صورت حال میں 65 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
یمن میں گزشتہ سال لڑائی کے آغاز کے بعد سے اب تک غذائی اشیا کی قیمتیں 20 فی صد تک بڑھ چکی ہیں، جب کہ سعودی عرب کی جانب سے عائد کردہ بندش کی بنا پر ملک کو خوراک کی رسد کی فراہمی مشکل ہوگئی ہے، واضح رہے کہ یمن موجودہ تنازعے سے قبل اپنے عوام کی خوراک کی ضرورت پوری کرنے کیلئے غذائی اشیا کا 90 فی صد درآمد کر رہا تھا۔
اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے ادارے کے سربراہ اسٹیفن اوبرائن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مشکل میں ڈالنے والا امر یہ ہے کہ غذائی قلت کے ساتھ ہی اب یمن کے متاثرہ علاقوں میں ہیضے کی ابتدا ہوچکی ہے،اور اسہال کی اس بیماری کے نتیجے میں ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں اوراب تک 61 افراد اس کاشکار ہوکر لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ 10 صوبوں میں اسہال میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1700 ہو چکی ہے۔او برائن نے بتایا کہ اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کی بنا پر کام کرنے والے اس کے معاون ادارے ہیضہ کے امراض کے علاج کے 21 مراکز قائم کریں گے۔ لیکن، ساتھ ہی کہا ہے کہ مرض کے پھیلنے کی صورت میں اِن مراکز کی تعداد میں اضافہ کرنا پڑے گا۔
کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں اور جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے پر سڑکوں پر آئے اور ملک بھر کے راستوں کو جام کر دے جعمیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پورا ملک جام کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے سڑکوں پرآنے او...
شیخ حسینہ کو بھارت سے حوالگی کے قانونی طریق کار کے تحت ہی واپس لایا جا سکتا ہے، بنگلہ دیشی حکومت کا موقف بنگلا دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو وطن واپس جانے کا اعلان کرتے ہوئے بنگلا دیشی حکومت سے واپسی کے لیے سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خ...
لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں تیز لہروں اور سمندری موسم کے باعث تلاش کے عمل میں دشواریوں کا سامنا ہے، لیبیائی حکام لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی ایک کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 35 پاکستانی شہریوں سمیت تقریبا 70 مسا...
واقعے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج،قتل، غفلت، لاپروائی سمیت دیگر دفعات شامل کراچی ایڈمن سوسائٹی میں بلڈنگ گرنے کے واقعے میں اب تک 17 افراد لاپتہ ہیں، واقعے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل، غفل...
سی سی پی او لاہور کی جانب سے سرکاری وکیل نے ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا لاہور ہائیکورٹ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سرکاری وکیل نے جواب جمع کروا دیا جس میں پولیس نے گرفتاری اور ہاؤس اریسٹ کی تردید کر دی۔ جسٹس علی...
وزیراعلیٰ کی 16 افسران کی معطلی اور عمارت کے مالک و بلڈر کی فوری گرفتاری کی ہدایت عمارت کے آرکیٹیکٹ اور انجینئر کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کا حکم بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں زیر تعمیر چھ منزلہ عمارت گرنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سخت ا...
محسن نقوی نے جس طریقے سے صوبوں کے معاملے کو ہینڈل کیا اس حوالے سے پارٹی میں بے چینی ہے،وزیر دفاعگزشتہ ترمیم کے سب سے بڑے بینیفشری زرداری صاحب تھے، اس ترمیم میں ان کو ساری عمر کا استثنیٰ ملا ہے، انٹرویواسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور...
متعلقہ اہلکار کو فوری معطل کرکے محکمانہ و قانونی کارروائی کی جائے، بصورت دیگر تعلیمی ادارے بند کرکے احتجاج کریں گے، تمام اسکول پرنسپلز کراچی کے ایک امتحانی مرکز کے باہر امتحان دینے کے لیے آنے والی طالبہ کے ساتھ پولیس اہلکار کی مبینہ بدسلوکی، دھکے دینے اور تشدد کی کوشش کی ویڈیو...
جوناتھن نامی کچھوے کی طویل العمری، جینیاتی پہلوں پر سائنسی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ ایک سو چورانوے سالہ کچھوے جوناتھن کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے جو بڑھاپے اور عمر رسیدگی کے عوامل کو سمجھنے میں مددگار سمجھی جا رہی ہ...
مسلمانوں کے نام ووٹر فہرستوں سے خارج کر کے غیر ملکی قرار دینے، ملک بدر کرنے کہ واضح ثبوت ملے ہیں،رپورٹ بھارت میں مذہبی اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور شہریت سے متعلق قوانین کے اثرات پر امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اد...
توانائی کے شعبے سے وابستہ جہازوں کے ڈیجیٹل نظام نشانے پر، تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، سیکیورٹی وبحری حکام امریکی حکام نے توانائی کے شعبے سے وابستہ تقریبا پچاس بحری جہازوں پر ہونے والے سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہ...
سیلز ٹیکس ریٹرن میں خریداری اور فروخت کی تفصیلات مزید واضح کرنا لازمی قرار سیلز ٹیکس کی چوری روکنے اور ٹیکس نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس رپورٹنگ کے ن...