وجود

... loading ...

وجود
وجود

برہمن باتوں سے ماننے والا نہیں, پاکستان کشمیریوں کی عسکری مدد بھی کرے,سپریم کمانڈر حزب المجاہدین

هفته 22 اکتوبر 2016 برہمن باتوں سے ماننے والا نہیں, پاکستان کشمیریوں کی عسکری مدد بھی کرے,سپریم کمانڈر حزب المجاہدین

ظلم و جبر پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے،پاکستانی قیادت کو سمجھنا چاہیے مذاکرات اور قراردادوں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، مجاہدین کو وسائل مہیا کیے جائیں
جب دنیا ہماری آواز نہیں سن رہی تو پھر ہمارے پاس آزادی کے لیے مسلح جدوجہد ہی آخری آپشن ہے،سید صلاح الدین کا ایوان صحافت مظفر آباد میں خطاب

Chairman of United Jihad Council (UJC) Syed Salahuddin (L) is escorted by supporters as he arrives to attend a conference organised by UJC in Muzaffarabad, the capital of Pakistan administered Kashmir on October 27, 2013. Thousands of Kashmiri people have observed a "black day" in Pakistani Kashmir, rallying at an event organized by Islamists against alledged Indian "brutalities" and occupation of the Himalayan region. Kashmir is divided between India and Pakistan by a de facto border known as the Line of Control but it is claimed in full by both countries. AFP PHOTO/Sajjad QAYYUM (Photo credit should read SAJJAD QAYYUM/AFP/Getty Images)

امیر حز ب المجاہدین وچیئرمین متحدہ جہاد کونسل جموں وکشمیر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات اور قراردادوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔ بھارت سے آزادی کے لیے پاکستان کشمیریوں کی عسکری مدد کرے اور مجاہدین کو وسائل مہیا کیے جائیں ۔ اگر مجاہدین کو فوجی مدد ملے تو نہ صرف کشمیر آزاد ہوگا بلکہ برصغیر کا نقشہ بدل جائیگا۔پاکستانی قیادت کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ برہمن سامراج باتوں سے ماننے والا نہیں ۔سید صلاح الدین نے کہا کہ کشمیر پر بھارت نے فوجی قبضہ کررکھا ہے اور فوجی قبضہ سیاست یا مذاکرات سے ختم نہیں ہوگا۔ برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں 105دنوں سے عوامی تحریک اپنے عروج پر ہے ۔ 105ایام میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر قابض بھارتی فوج نے جبر و تشدد کا ہر حربہ استعمال کیا ۔ لیکن عالمی برادری ٹس سے مس نہیں ہوئی اور نہ ہی دوہرامعیار رکھنے والی عالمی طاقتوں نے بھارت کو مظالم سے روکا ،جب دنیا ہماری آواز نہیں سن رہی تو پھر ہمارے پاس آزادی کے لیے ایک ہی آپشن بچتا ہے اوروہ مسلح جدوجہد آزادی ہے ۔ بھارت اور اس کی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کے ہاتھوں شکست کھا چکی ہے ۔ جبرو تشدد کے بعد بھارت نے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے دستبردار کرانے کے لیے معاشی واقتصادی دہشتگردی شروع کردی ہے ۔ بھارتی خفیہ ایجنسیاں اور اس کے زر خرید ایجنٹ حریت قیادت اور کشمیری عوام میں دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ، کشمیری عوام اتحاد کی قوت سے اس ایجنڈے کو ناکام بنا دیں اور حریت کے پرچم تلے متحد رہیں ۔ یہی ان کی کامیابی ہے ۔ وہ مرکزی ایوان صحافت مظفر آبادمیں خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر متحدہ جہاد کونسل کی مرکزی قیادت شیخ جمیل الرحمان ، مفتی محمد اصغر ، چوہدری محمد کامران ، جان محمد ،عزیر احمد غزالی ، عتیق الرحمان دانش اور دیگر بھی موجود تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 105دنوں کی عوامی تحریک کے دوران مقبوضہ کشمیر میں سو سے زائد نہتے لوگوں کو شہید کیا گیاہے ۔ 13ہزار سے زائد کشمیری زخمی ہیں ۔ 12سو افراد پیلٹ گن سے شدید متاثر ہیں اور سینکڑوں بینائی سے محروم ہوچکے ہیں ۔ 8ہزار سے زائد افراد گرفتار ہیں ۔ ایک ہزار افراد پر بدنام زمانہ کالا قانون پی ایس اے لاگو کیا گیا ہے ۔ روزانہ 1ارب 40کروڑ کا معاشی و اقتصادی نقصان ہورہا ہے ۔ قتل و غارت گری کے بعد قابض بھارتی افواج نے کشمیریوں کے کھیت کھلیان اور باغ تباہ کرنا شروع کردیے ہیں ۔ فصلوں کو آگ لگائی جارہی ہے ۔ پھلوں سے لدی گاڑیاں لوٹی جارہی ہیں ۔ 105ایام گزرنے کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے۔ اس عرصہ کے دوران اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اور بڑی طاقتوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے اور ان کا دوہرا معیار ہے ۔ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں پر سے کشمیریوں کا اعتماد اٹھ چکا ہے ۔ جب کشمیریوں کی آواز پر عالمی سطح پر توجہ نہیں دی جارہی تو پھر کشمیریوں کے پاس بھارتی جبروتشدد اور قتل و غارت گری سے نجات کے لیے مسلح جہاد کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ۔کشمیری مجاہدین میں بھارتی فوج کو شکست سے دوچار کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ ہندوستان کا برہمن سامراج قراردادوں سے باز آنے والا نہیں اس کے لیے مسلح جدوجہد آزادی ناگزیر ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حریت قیادت پر ظلم و جبر کی انتہا کی جارہی ہے ۔ سید علی گیلانی ، یاسین ملک ، آسیہ اندرابی ، اشرف صحرائی ، مسرت عالم ، پیر سیف اللہ ، شبیر احمد شاہ سمیت شدید علیل قیادت کو نظر بند و گرفتار رکھا گیا ہے ۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ بیس کیمپ سے اس پار کے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ٹھوس پیغام جائے اور بیس کیمپ جاندار اور جارحانہ حکمت عملی اختیار کرے ۔ خطاب کے دوران انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی پولیس کو متنبہ کیا کہ وہ بھارتی فوج کے ہر اول دستے کا کردار ادا نہ کرے ورنہ اسے عوام کے غیض و غضب کاسامنا کرنا پڑیگااور کشمیر کی دھرتی پر پولیس کو قبر کے لیے جگہ نہیں ملے گی ۔ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ کشمیر کی پولیس نہتے عوام کا ساتھ دے ۔ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی خفیہ ایجنسیاں حریت قیادت کو تقسیم کرنے اور عوام کو ان سے دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ کشمیری عوام حریت کے جھنڈے تلے متحدومنظم رہیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں میں مسلمانوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ۔ آر ایس ایس کے مسلح غنڈے اسلحہ لہرا کر ریلیاں نکال رہے ہیں اور مسلمانوں کو 1947 ؁ء کی طرح قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں تاکہ وہ جموں سے ہجرت کرجائیں لیکن حریت پسند ایسا نہیں ہونے دیں گے۔


متعلقہ خبریں


سنی اتحاد کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل وجود - منگل 07 مئی 2024

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔پیر کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے دائر اپیل پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔وفاق...

سنی اتحاد کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل

دھرنا فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،سپریم کورٹ وجود - منگل 07 مئی 2024

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ کے غیر مستند ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی ہی ہوئی ہے ،فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،کہتے ہیں بس آگے بڑھو، ...

دھرنا فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،سپریم کورٹ

پاکستانی نوجوان سعودی سرمایہ کاری سے کاروبارکریں گے ، مصدق ملک وجود - منگل 07 مئی 2024

وفاقی وزیر پٹرولیم و فوکل پرسن پاک سعودی شراکت داری ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ 30 سے 35 سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں،پہلے حکومت سے حکومت کی سطح پر معاہدے ہوئے ،اب بزنس ...

پاکستانی نوجوان سعودی سرمایہ کاری سے کاروبارکریں گے ، مصدق ملک

وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد وجود - منگل 07 مئی 2024

قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی)کے چیئرمین کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے اور اس نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے شیر افضل خان مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو کمیٹی کا چیئرمین بنانے کیلئے ووٹ دینے پر جماعت کے اعلیٰ عہدیداران کے درمیان اختلافات کو اجاگر کرد...

وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد

حکومت کاگندم بحران کی جامع تحقیقات سے گریز وجود - پیر 06 مئی 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے ’ہر قیمت پر کسانوں کے مفادات کا تحفظ‘کرنے کا عہد کیا ہے ، جبکہ وفاقی حکومت میگا اسکینڈل کی جامع تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے درآمدات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے...

حکومت کاگندم بحران کی جامع تحقیقات سے گریز

سعودی وفد کادورہ پاکستان، 10ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع وجود - پیر 06 مئی 2024

سعودی تجارتی وفد سرمایہ کاری کے باہمی تعاون کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری ایچ ای ابراہیم المبارک کی قیادت میں 50ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطحی تجارتی وفد پاکستان پہنچا۔ سرمایہ کاروں کے وفد کے دورہ پاکستان کے دور ان 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں ...

سعودی وفد کادورہ پاکستان، 10ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع

اسرائیلی فوج کی طولکرم ،رفح میں وحشیانہ کارروائیاں ،8 فلسطینی شہید وجود - پیر 06 مئی 2024

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں ، طولکرم میں مزید5 فلسطینی شہید کردئیے ، رفح میں ماں دو بچوں سمیت شہید جبکہ3 فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے قریب ایک قصبے میں رات کو کارروائی کے دوران 5 فلسطینیوں ک...

اسرائیلی فوج کی طولکرم ،رفح میں وحشیانہ کارروائیاں ،8 فلسطینی شہید

فیصلہ کن گھڑی آچکی، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے ، شہبا ز شریف وجود - اتوار 05 مئی 2024

وزیر اعظم محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کو آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ریونیوکلیکشن سب بڑا چیلنج ہے ،جزا ء اور سزا کے عمل سے ہی قومیں عظیم بنتی ہیں،بہتری کارکردگی دکھانے والے افسران کو سراہا جائے گا...

فیصلہ کن گھڑی آچکی، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے ، شہبا ز شریف

احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت، حافظ نعیم الرحمان رضامند وجود - اتوار 05 مئی 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں، ادارے آئین کی تابعداری کے لیے تیار ہیں تو گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز ہوسکتا ہے ، ڈائیلاگ کی بنیاد فارم 45ہے ، فارم 47کی جعلی حکومت قبول نہیں کرسکتے ، الیکشن دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن بنے جس کے پاس مینڈیٹ ہے اسے حکومت بنانے د...

احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت، حافظ نعیم الرحمان رضامند

شہباز سرکار میں بھی 98ارب51 کروڑ کی گندم درآمد ہوئی، نیا انکشاف وجود - اتوار 05 مئی 2024

ملک میں 8؍فروری کے الیکشن کے بعد نئی حکومت آنے کے بعد بھی 98 ارب51 کروڑ روپے کی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں بھی 6 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی گئی، ایک لاکھ13ہزار ٹن سے زیادہ کا کیری فارورڈ اسٹاک ہونے کے باوجو...

شہباز سرکار میں بھی 98ارب51 کروڑ کی گندم درآمد ہوئی، نیا انکشاف

ٹیکس نادہندگان کی سم بلاک کرنے سے پی ٹی اے کی معذرت وجود - اتوار 05 مئی 2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) نے نان ٹیکس فائلر کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے 5لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کی معذرت کر لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 2023 میں ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے 5...

ٹیکس نادہندگان کی سم بلاک کرنے سے پی ٹی اے کی معذرت

پیپلز بس کے کرائے کی ادائیگی کے لیے اسمارٹ کارڈ متعارف وجود - اتوار 05 مئی 2024

کراچی میں پیپلزبس سروس کے کرائے کی ادائیگی کے لیے اسمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا گیا ۔ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مسافروں کیلئے سفر مزید آسان ہوگیا۔ شہری اب کرائے کی ادائیگی اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کریں گے ۔ سندھ حکومت نے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم متعارف کرادیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی ش...

پیپلز بس کے کرائے کی ادائیگی کے لیے اسمارٹ کارڈ متعارف

مضامین
مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کااعلانِ جنگ وجود منگل 07 مئی 2024
مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کااعلانِ جنگ

سید احمد شید سید، اسماعیل شہید، شہدا بلا کوٹ وجود منگل 07 مئی 2024
سید احمد شید سید، اسماعیل شہید، شہدا بلا کوٹ

فری فری فلسطین فری فری فلسطین!! وجود منگل 07 مئی 2024
فری فری فلسطین فری فری فلسطین!!

تحریک خالصتان کی کینیڈا میں مقبولیت وجود منگل 07 مئی 2024
تحریک خالصتان کی کینیڈا میں مقبولیت

کچہری نامہ (٣) وجود پیر 06 مئی 2024
کچہری نامہ (٣)

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر