وجود

... loading ...

وجود

قرضوں کے لیے ملکی اثاثے گروی 

جمعه 07 اکتوبر 2016 قرضوں کے لیے ملکی اثاثے گروی 

sukukقرض کا حصول اوربانڈز، فنڈز اور بلز کا اجرا کسی بھی حکومت کی جانب سے جاریہ اخراجات کی تکمیل اور معیشت کو قابو میں رکھنے کے لیے زرمبادلے کے ذخائر کوایک خاص حد پر رکھنے کے لیے مالیاتی ترکیبیں ہوتی ہیں،موجودہ حکومت نے گزشتہ دنوں یہ اعلان کرکے کہ ملکی معیشت اتنی مستحکم ہوچکی اور ہمارے پاس زرمبادلہ کے اتنے وافر ذخائر ہیں کہ اب ہم آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیں گے ۔لیکن آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی خوشکن خبر سنانے کے ساتھ ہی حکومت نے سکوک بانڈز جاری کرکے قرض کے حصول کا ایک( آئی ایم ایف سے لیے جانے والے قرضوںکے مقابلے میں )کہیں زیادہ مہنگا طریقہ اختیار کرلیا۔حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے سکوک بانڈز نہ صرف یہ کہ آئی ایم ایف اور دوسرے عالمی مالیاتی اداروں سے حاصل کیے جانے والے قرضوں کے مقابلے میں زیادہ مہنگے ہیں بلکہ سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ حکومت نے سکوک بانڈز ملک کے ایک قومی اثاثے یعنی موٹروے جسے نواز شریف اپنی حکومت کے عظیم کارنامے کے طورپر پیش کرتے ہیں ،کوگروی رکھ کر جاری کیے ہیں۔
سکوک بانڈز جاری کرنے کاسبب ملک کی برآمدات میں مسلسل کمی کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہونے والی مسلسل کمی بتایاگیاہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد لاہور موٹروے جو کہ ایم۔2 کہلاتی ہے کے عوض بین الاقوامی منڈی سے زرمبادلہ حاصل کرنے کے لیے سکوک بانڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی ۔اسلام آباد میں ستمبر کے آخر میں 4دن کے دوران اقتصادی کمیٹی کا یہ چوتھا اجلاس تھا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوسکوک بانڈز کی مدت اور قیمت کا تعین کرنے کے بڑے بڑے فیصلے کرنے کامکمل اختیار دیاگیا۔ بین الاقوامی منڈی میں ان بانڈز کو پرکشش بنانے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فنانس ڈویژن کی جانب سے دی گئی اس تجویز کی بھی منظوری دیدی جس کے تحت ان بانڈز کو ہر طرح کی ڈیوٹی اور ٹیکسوں سے مستثنیٰ کردیاگیاہے۔
مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت برسراقتدار آنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کیاتھا کہ ان کی حکومت قرض کاکشکول توڑ دے گی اورملک کو خودکفیل بنا کر اپنے پیروں پر کھڑا کردے گی،لیکن کشکول توڑنے کے بجائے اس حکومت نے قرضوں کے حصول کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 30جون 2016 تک ملک پر قرضوں اور واجبات کا بوجھ 22 کھرب 459 ارب روپے تک پہنچ چکاتھا جبکہ اس سے ایک سال قبل یعنی 30 جون 2015 تک ملک پر قرضوں اور واجبات کی مجموعی رقم 19 کھرب 846 ارب روپے تھی یعنی ایک سال کے دوران حکومت نے اس ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 2 کھرب 61 ارب روپے کااضافہ کردیا۔ اس حکومت نے مارکیٹ میں سب سے اونچی شرح سود کے بانڈز جاری کیے ۔ اس حکومت نے ملکی بینکوں سےپورے نجی شعبے کی جانب سے لیے جانے والے مجموعی قرضوں سے بھی زیادہ قرض حاصل کیاہواہے۔ اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ ملکی اثاثے گروی رکھ کر حاصل کیے قرضوں کی رقم سے حکومت کی ان شاہ خرچیوں پر ہونے والے بھاری اور ناقابل برداشت اخراجات کا بوجھ عوام کیسے برداشت کریں گے ؟
اس بات کی وضاحت حکومت اور خاص طورپر ہمارے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہی بہتر طورپر کرسکتے ہیں کہ یہ کس طرح کی ترقی ہے جس میں عوام پر قرضوں کا بوجھ بڑھتاہی چلاجارہاہے،اور اس وقت جبکہ پوری دنیا میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں زبردست کمی کا رجحان ہے ہمارے ملک میں قیمتوں میں اضافے کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے اس بڑے پیمانے پر قرضوں کے حصول کا بنیادی سبب کیا ہے؟ کیاحکومت تعلیم ،صحت یا ماحولیات کے شعبوں پر زیادہ خرچ کررہی ہے؟کیا عوام کو بہتر اور اعلیٰ تعلیم کی بہت کم خرچ پر سہولتیں مہیا کرنے کاکوئی نظام وضع کیاگیاہے؟کیا سرمایہ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر کچھ خرچ کیاجارہاہے؟لیکن ایسا کچھ بھی نظر نہیں آتا۔ اس کے برعکس غیر ترقیاتی اخراجات میں بے محابہ اضافہ ہوتاجارہا ہے۔خاص طورپر صوابدیدی فنڈز کے استعمال کا سلسلہ دراز ہوگیاہے، غیر ملکی دوروں پر بڑی ٹیموں پربھاری اخراجات کیے جارہے ہیں، وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں کے لیے نہ صرف یہ کہ قومی ایئر لائن جس کی حالت پہلے ہی اتنی ناگفتہ بہ ہے ،کہ اس کے پاس اپنے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے رقم باقی نہیں بچی ہے ،اس کے طیاروں پر لاکھوں روپے خرچ کرکے تبدیلیاں کی جاتی ہیں تاکہ وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ اور احباب زیادہ آرام کے ساتھ سفر کرسکیں اور عوام کی آنکھوں میں یہ دھول جھونکی جاسکے کہ وزیر اعظم پی آئی اے کی عام پرواز سے سفر کررہے ہیں۔بیرون ملک وزیر اعظم اور ان کے بیٹوں کی پرتعیش رہائش گاہوں کی موجودگی میں وزیر اعظم اور ان کے احباب کے قیام کا اہتمام مہنگے ترین ہوٹلوں میں کیاجاتاہے اور قومی خزانے سے بھاری کرائے ادا کیے جارہے ہیں۔حکومت کے ان اللّے تللّوں پر ہونے والے تمام اخراجات کا بوجھ اس ملک کے غریب او ر کم وسیلہ عوام پر بھاری ٹیکسوں ، پیٹرول ،ڈیزل اورگیس پر بھاری لیویز کی صورت میں لاد دیاجاتاہے۔
ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دلانے اور کشکول توڑنے کا دعویٰ کرنے والے وزیر اعظم کی جانب سے قومی خزانے کے بے دریغ استعمال کااندازہ اس طرح لگایاجاسکتاہے کہ وزیر اعظم جب اپنے دل کی مبینہ تکلیف کاعلاج کرانے لندن گئے تو اسپتال سے فارغ کیے جانے کے بعد انھوںنے اپنی لندن کی قیام گاہ کو اپنا کیمپ آفس بنالیااور امور مملکت وحکومت وہیں سے انجام دینے کا فیصلہ کیا ، اس فیصلے کے تحت پاکستان میں ان کے عملے کے بیشتر ارکان کو لندن طلب کرلیاگیااور ان کے سفر اور قیام وطعام کے بھاری اخراجات بھی قومی خزانے سے ادا کیے گئے ۔وزیر اعظم جب وطن واپس آئے تو ان کے لیے پی آئی اے کے طیارے میں ردوبدل کرکے اس میں باقاعدہ بیڈ روم بنایاگیا تاکہ وزیر اعظم دوران سفر استراحت فرماسکیں اور ان کی فیملی اور عملے کے 27ارکان بھی سرکاری خرچ پر وطن واپس آئے،وزیر اعظم کے ذاتی حیثیت میں بھی سفر کو سرکاری سفر یعنی سرکاری غیر ملکی دوروںمیں تبدیل کردیاجاتاہے اوراس طرح ان کے اہل خانہ کی تفریح کاسامان پیدا کردیاجاتاہے۔گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے وزیر اعظم کے دورے پر کم وبیش 50کروڑ روپے خرچ کیے گئے،وزیر اعظم اپنے اس دورے میں اعلیٰ سرکاری افسران اوران کے اہل خانہ کے علاوہ من پسندکاسہ لیس صحافیوں کی ایک ٹیم کے علاوہ اپنی پوتی کو بھی اپنے ساتھ لے جانا نہیں بھولے تھے جسے انھوں نے جنرل اسمبلی میں بھی اپنے ساتھ وفد کے ارکان کی نشستوں پر بٹھایاہواتھا۔ سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ اگر جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشال اوباما اسمبلی کی گیلری میں بیٹھ سکتی ہیں تو وزیر اعظم کی پوتی کو وہاں کیوں نہیں بٹھایاگیا۔
پاکستان میں وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تمام ذاتی املاک کو کیمپ آفسوں کانام دے کر اس کے تمام اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کیے جارہے ہیں۔ایک اور المیہ یہ ہے کہ وزیراعظم اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں لندن میں قیام کو ضروری سمجھتے ہیں اس طرح وہ سرکاری اخراجات پر اپنے ذاتی معاملات نمٹالیتے ہیں۔وزیر اعظم کی جانب سے سرکاری خزانے کے بے دریغ استعمال کااندازہ اس طرح لگایا جاسکتاہے کہ نواز شریف نے جاتی امرا میں اپنی ذاتی قیام گاہ کی حفاظت کے نام پر کم وبیش ساڑھے 4کیلومیٹر طویل ایک دیوار تعمیر کرائی اور اس دیوار کی تعمیر کے نام پر قومی خزانے سے 70کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔جبکہ جاتی امرا میں نواز شریف کے خاندان کے 40افراد کی سیکورٹی کے لیے 2 ہزار 752 اہلکار تعینات کیے گئے ہیںیعنی ہر فرد کی سیکورٹی پر اوسطاً40 اہلکار تعینات ہیںجبکہ لاہور میں 555 افراد کی حفاظت کے لیے صرف ایک پولیس اہلکار کا اوسط بنتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق گزشتہ چند برسوں کے دوران شریف فیملی کی سیکورٹی پر قومی خزانے سے8ارب 50کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔یہ تمام اخراجات خفیہ صوابدیدی فنڈ سے کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب خود نواز شریف کے شہر لاہور،دارالحکومت اسلام آباد اور ملتان کے 70 فیصد افراد پانی کے صاف پانی سے محروم ہیں اور آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں،اور ڈاکٹروں، اساتذہ اور کاشتکاروں کو اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کرنے اور پولیس کی لاٹھیاں کھانے پر مجبور ہونا پڑ رہاہے۔
اس صورتحال سے ظاہرہوتاہے کہ ہمارے حکمراں غیر ملکی قرضوں پر منافع یاسود کی ادائیگی کے لیے ملک کے بینکوں اور دیگرمالیاتی اداروں اور ذرائع سے بھاری شرح سود پر قرض حاصل کررہے ہیں جبکہ غیر ممالک سے حاصل کیے جانے والے قرضو ں کی رقم کا بڑا حصہ حکمرانوں کی عیاشیوں پر ضائع کیا جارہاہے۔


متعلقہ خبریں


سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو شاہراہ فیصل پر 29 نومبر کو ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ وجود - جمعه 27 نومبر 2026

سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کو شاہراہ فیصل پر 29 نومبر کو ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 29 نومبرکو جلسے کی درخواست پہلے سندھ ترقی پسند پارٹی نے دی تھی، کسی سیاسی جماعت کو ریلی سے نہیں روک رہے لیکن جس جماعت نے پہلے اعلان کیا ہے، پہلا حق اس کا...

سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو شاہراہ فیصل پر 29 نومبر کو ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدی وجود - جمعه 27 نومبر 2026

ترکیہ سعودی عرب میں فوج کی تعیناتی کی اجازت کیلئے پارلیمنٹ میں قرارداد بھی پیش کرے گا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر اردوان کی منظوری کے بعد ترکیہ میں معاہدے کی توثیق کا عمل مکمل...

ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدی

نئی اسرائیلی حکومت کی تشکیل، نیتن یاہو منہ تکتے رہ گئے، آئزنکوٹ اور یائر گولان میں اتحاد طے پا گیا وجود - جمعه 27 نومبر 2026

دونوں جماعتوں کے درمیان حکومتی معاہدہ طے، عدالتی اصلاحات ختم کرنے اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کی یقین دہانی اسرائیل میں نئی مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے گادی آئزنکوٹ کی جماعت یاشار اور یائر گولان کی ڈیموکریٹس پارٹی کے درمیان باضابطہ حکومتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد وزیرِ اعظ...

نئی اسرائیلی حکومت کی تشکیل، نیتن یاہو منہ تکتے رہ گئے، آئزنکوٹ اور یائر گولان میں اتحاد طے پا گیا

مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑ وجود - جمعه 27 نومبر 2026

مولانا فضل الرحمان کا احتجاج کوئی اتنی بڑی بات نہیں، معمولی ٹریفک جام ہوتے رہتے ہیں ، وزیر اطلاعات بلاول آج کل زیادہ غصہ کر رہے ہیں، انہیں ریفرنڈم کے خوف میں نہیں جانا چاہیے، عوامی رائے سے اتنا خوف کیوں ہے؟، انٹرویو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مولانا فضل ا...

مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑ

مولانا فضل الرحمان کا پورا ملک جام کرنے کا اعلان وجود - جمعرات 26 نومبر 2026

کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں اور جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے پر سڑکوں پر آئے اور ملک بھر کے راستوں کو جام کر دے جعمیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پورا ملک جام کرنے کا اعلان کردیا۔   اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے سڑکوں پرآنے او...

مولانا فضل الرحمان کا پورا ملک جام کرنے کا اعلان

شیخ حسینہ واجد کا 16 دسمبر کو بنگلا دیش واپسی کا اعلان، حکومت سے سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ وجود - جمعرات 26 نومبر 2026

شیخ حسینہ کو بھارت سے حوالگی کے قانونی طریق کار کے تحت ہی واپس لایا جا سکتا ہے، بنگلہ دیشی حکومت کا موقف بنگلا دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو وطن واپس جانے کا اعلان کرتے ہوئے بنگلا دیشی حکومت سے واپسی کے لیے سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خ...

شیخ حسینہ واجد کا 16 دسمبر کو بنگلا دیش واپسی کا اعلان، حکومت سے سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

لیبیا کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ، 35 پاکستانیوں سمیت 70 مسافر لاپتا وجود - جمعرات 26 نومبر 2026

لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں تیز لہروں اور سمندری موسم کے باعث تلاش کے عمل میں دشواریوں کا سامنا ہے، لیبیائی حکام لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی ایک کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 35 پاکستانی شہریوں سمیت تقریبا 70 مسا...

لیبیا کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ، 35 پاکستانیوں سمیت 70 مسافر لاپتا

کراچی، عمارت گرنے کا واقعہ، 17 افراد اب بھی لاپتہ وجود - جمعرات 26 نومبر 2026

واقعے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج،قتل، غفلت، لاپروائی سمیت دیگر دفعات شامل کراچی ایڈمن سوسائٹی میں بلڈنگ گرنے کے واقعے میں اب تک 17 افراد لاپتہ ہیں، واقعے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل، غفل...

کراچی، عمارت گرنے کا واقعہ، 17 افراد اب بھی لاپتہ

مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کی درخواست، پولیس نے گرفتاری اور ہاؤس اریسٹ کی تردید کردی وجود - جمعرات 26 نومبر 2026

سی سی پی او لاہور کی جانب سے سرکاری وکیل نے ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا لاہور ہائیکورٹ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سرکاری وکیل نے جواب جمع کروا دیا جس میں پولیس نے گرفتاری اور ہاؤس اریسٹ کی تردید کر دی۔ جسٹس علی...

مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کی درخواست، پولیس نے گرفتاری اور ہاؤس اریسٹ کی تردید کردی

ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں عمارت منہدم، ڈی جی ایس بی سی اے، ڈی سی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ معطل وجود - جمعرات 26 نومبر 2026

وزیراعلیٰ کی 16 افسران کی معطلی اور عمارت کے مالک و بلڈر کی فوری گرفتاری کی ہدایت عمارت کے آرکیٹیکٹ اور انجینئر کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کا حکم بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں زیر تعمیر چھ منزلہ عمارت گرنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سخت ا...

ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں عمارت منہدم، ڈی جی ایس بی سی اے، ڈی سی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ معطل

طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے، خواجہ آصف وجود - بدھ 25 نومبر 2026

محسن نقوی نے جس طریقے سے صوبوں کے معاملے کو ہینڈل کیا اس حوالے سے پارٹی میں بے چینی ہے،وزیر دفاعگزشتہ ترمیم کے سب سے بڑے بینیفشری زرداری صاحب تھے، اس ترمیم میں ان کو ساری عمر کا استثنیٰ ملا ہے، انٹرویواسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور...

طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے، خواجہ آصف

امتحانی مرکز پر طالبہ سے پولیس اہلکار کی مبینہ بدسلوکی، تعلیمی حلقوں کا شدید احتجاج، کارروائی کا مطالبہ وجود - بدھ 25 نومبر 2026

متعلقہ اہلکار کو فوری معطل کرکے محکمانہ و قانونی کارروائی کی جائے، بصورت دیگر تعلیمی ادارے بند کرکے احتجاج کریں گے، تمام اسکول پرنسپلز کراچی کے ایک امتحانی مرکز کے باہر امتحان دینے کے لیے آنے والی طالبہ کے ساتھ پولیس اہلکار کی مبینہ بدسلوکی، دھکے دینے اور تشدد کی کوشش کی ویڈیو...

امتحانی مرکز پر طالبہ سے پولیس اہلکار کی مبینہ بدسلوکی، تعلیمی حلقوں کا شدید احتجاج، کارروائی کا مطالبہ

مضامین
مفادات کی منڈی وجود جمعه 27 نومبر 2026
مفادات کی منڈی

محمد ذیشان علی سرگودھا کا شاہین خلا تک جا پہنچا وجود جمعه 27 نومبر 2026
محمد ذیشان علی سرگودھا کا شاہین خلا تک جا پہنچا

قومیں دولت سے نہیں، اپنے اجتماعی شعور سے ترقی کرتی ہیں! وجود جمعرات 26 نومبر 2026
قومیں دولت سے نہیں، اپنے اجتماعی شعور سے ترقی کرتی ہیں!

 ترکی میں جسم فروشی کے قانونی نظام کا خاتمہ وجود جمعرات 26 نومبر 2026
 ترکی میں جسم فروشی کے قانونی نظام کا خاتمہ

ایس سی اوکا تہذیبی مکالمہ وجود جمعرات 26 نومبر 2026
ایس سی اوکا تہذیبی مکالمہ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات وجود منگل 24 نومبر 2026
بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا
افغانستان
افغان طالبان کے سپریم لیڈر کی جنگجوؤں کو بغیر اجازت نقل و حرکت سے روکنے کی ہدایت وجود اتوار 22 نومبر 2026
افغان طالبان کے سپریم لیڈر کی جنگجوؤں کو بغیر اجازت نقل و حرکت سے روکنے کی ہدایت

شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب وجود جمعرات 22 اکتوبر 2026
شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب

افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر