... loading ...

معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اتنے بااختیار ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اقدام کو غلط اور عجلت کا نتیجہ قرار دیدیں۔ وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری قانون کے مطابق نہیں ہوئی، راؤ انوار شام پونے سات بجے کہتے ہیں کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں اور اب عدالت ہی انہیں رہا کرسکے گی۔
حکومت سندھ کے قانونی ماہرین نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 169 کے تحت خواجہ اظہار کی رہائی کا راستہ تجویز کیا اور جلد ہی اس پر عمل بھی کیا تو کیا راؤ انوار حکومت سندھ سے بھی زیادہ طاقتور ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے راؤ انوار کے ماورائے قانون اقدامات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راؤ انوار 8 برس سے ایس ایس پی ملیر تعینات ہیں اس سے پہلے بھی انہیں پوسٹنگ ان کی اپنی مرضی کے مطابق ملتی رہی ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، مگر اس پر عمل نہیں ہوتا کہ راؤ انوار کو سندھ میں کہیں بھی تعینات نہ کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس امر کی بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ ایک ایس ایس پی کے آٹھ برس تعینات رہنے کی وجہ کیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ راؤ انوار پیپلز پارٹی کی اہم ترین شخصیت سے قربت رکھتے ہیں، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ راؤ انوار کراچی میں مبینہ مقابلوں کے ماہر افسر مانے جاتے ہیں۔ گزشتہ برس ہونے والے درجنوں مقابلوں میں وہ مبینہ طورپر سینکڑوں افراد کو پار کرچکے ہیں۔ خون خاک نشینان کرکے رزق خاک کاحساب پاک کرچکے ہیں اس کے بعد بھی کوئی تحقیق ہوئی نہ تفتیش، جبکہ بعض افراد کے لواحقین نے دعویٰ کیا کہ وہ بے قصور تھے مگر طاقتور افسر راؤ انوار کے خلاف کسی کی بھی ایک نہ چلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کو بعض ایسے حلقوں کی حمایت بھی حاصل ہے کہ وہ کوئی سیاسی بیان بھی جاری کردیں تو ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی وفاقی حکومت کی جانب سے راؤ انوار کے خلاف حالیہ کارروائی کے حکم سے کیا نتائج برآمد ہوتے ہیں؟ اس پرسیاسی حلقوں کو اب بھی تحفظات ہیں۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...