... loading ...

کمشنر کراچی اعجاز علی خان کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں اور متبادل کے طور پر مختلف سینئر افسران سے رابطے کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ ( DMG ) کے آغا واصف کو کمشنر کراچی کے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے ذاتی وجوہ کی بناء پر اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد موجودہ اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ (ایڈمن) غلام حسین میمن کا نام تجویز کیا گیا لیکن سی ایم ہاؤس کی ایک مضبوط لابی نے اس تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ غلام حسین میمن کمشنر کراچی کے عہدے کے لیے موزوں ترین افسر تھے، تاہم ان کی صحت کمشنر کراچی جیسی متحرک اور اہم ذمہ داری نبھانے کے لیئے موزوں نہیں۔ غلام حسین میمن پر کچھ روز قبل فالج کا اٹیک ہوا تھا، جس کی وجہ سے وہ کمشنر کراچی جیسے متحرک عہدے کی ذمہ داری نبھانے کی پوزیشن میں نہیں اور فی الوقت اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ کے عہدے کے لیے ہی موزوں سمجھے جاتے ہیں۔
ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ موجودہ کمشنر کراچی اعجاز علی خان کو بھی صحت کے مسائل لاحق ہیں، جس کی وجہ سے وہ کمشنر کراچی کی ذمہ داریاں نبھانے کے حوالے سے بہت زیادہ متحرک نہیں رہ سکے ہیں۔ ایک انتہائی قابل اعتماد ذریعے نے اپنا نام اخفاء میں رکھنے کی شرط پر “وجود” کو بتایا کہ ایک سینئر افسر کو ان کے ایک قریبی دوست کے ذریعے کمشنر کراچی کے منصب کے حوالے سے پیغام پہنچا دیا گیا ہے، تاہم اس سینئر افسر نے اس پیشکش کے حوالے سے کچھ وقت سوچنے کے لیے مانگا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سینئر افسر مختلف اہم محکموں میں بطور سیکرٹری ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔ دوسری جانب بعض دیگر ذرائع نے موجودہ کمشنر کراچی اعجاز علی خان کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ اعجاز علی خان کو دبئی میں موجود آصف علی زرداری کے مشیر خاص انور مجید کی سفارش پر کمشنر کراچی تعینات کیا گیا تھا، اس لیے انہیں ان کے عہدے سے یوں ہٹایا جانا ممکن نہیں، تاہم سندھ حکومت کی موجودہ مضبوط لابی کے ایک اہم رکن نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انور مجید اب بھی اتنے ہی بااثر ہوتے تو ڈپٹی کمشنر بدین رفیق قریشی کو ان کی دیرینہ خواہش کے مطابق کراچی کے اہم ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں تعینات کرا چکے ہوتے لیکن ایسا اس لیے ممکن نہ ہوسکا کہ سندھ حکومت کی مضبوط لابی کے ایک اہم رکن نے اس کی شدید مخالفت کی تھی اور رفیق قریشی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا تھا اور اسی لابی کے اراکین موجودہ کمشنر کراچی اعجاز علی خان سے بھی نالاں نظر آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس لابی کے اراکین نے اپنی پسند کا نیا کمشنر لانے کے لیے تگ و دو شروع کر دی ہے اور مختلف سینئر افسران سے رابطے کیے جارہے ہیں۔
اگر ڈی ایم جی گروپ کے مذکورہ سینئر افسر، جنہیں ان کے ایک قریبی دوست کے ذریعے پیغام پہنچایا گیا تھا، کمشنر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے راضی ہوجاتے ہیں تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے توسط سے دبئی میں موجود اعلیٰ قیادت کو راضی کر کے اس اہم منصب پر انہیں تعینات کرا دیا جائے گا۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...